Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 27:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لیکن اگر کویٔی مَنّت ماننے والا اِس قدر غریب ہو کہ اُسے مُقرّرہ رقم اَدا کرنے کا مقدور نہ ہو، تو وہ اُس شخص کو کاہِنؔ کے سامنے پیش کرے اَور کاہِنؔ اُس شخص کے فدیہ کی قیمت اُس شخص کے حیثیت کے مُطابق اُس کی قیمت مُقرّر کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 پر اگر کوئی تیرے اندازہ کی نِسبت کم مقدُور رکھتا ہو تو وہ کاہِن کے سامنے حاضِر کِیا جائے اور کاہِن اُس کی قِیمت ٹھہرائے یعنی جِس شخص نے مَنّت مانی ہے اُس کی جَیسی حَیثِیّت ہو وَیسی ہی قِیمت کاہِن اُس کے لِئے ٹھہرائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अगर मन्नत माननेवाला मुक़र्ररा रक़म अदा न कर सके तो वह मख़सूस किए हुए शख़्स को इमाम के पास ले आए। फिर इमाम ऐसी रक़म मुक़र्रर करे जो मन्नत माननेवाला अदा कर सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اگر مَنت ماننے والا مقررہ رقم ادا نہ کر سکے تو وہ مخصوص کئے ہوئے شخص کو امام کے پاس لے آئے۔ پھر امام ایسی رقم مقرر کرے جو مَنت ماننے والا ادا کر سکے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 27:8
11 حوالہ جات  

غریب غُربا تو ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں، تُم جَب چاہو اُن کے ساتھ نیکی کر سکتے ہو۔ لیکن مَیں یہاں ہمیشہ تمہارے پاس نہ رہُوں گا۔


کیونکہ اگر تمہاری نیّت دینے پر آمادہ ہو، تو اُس کے مُطابق خُدا تمہارا عَطیّہ قبُول کرےگا جو آدمی کے پاس ہے، نہ اُس کے مُطابق جو اُس کے پاس نہیں ہے۔


”میں تُمہیں کیوں مُعاف کروں؟ تمہارے فرزندوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور اَیسے معبُودوں کی قَسم کھائی جو خُدا نہیں ہیں۔ جَب مَیں نے اُن کی تمام ضروریات پُوری کیں، تَب بھی اُنہُوں نے زناکاری کی اَور قحبہ خانوں میں مجمع لگا دیا۔


اگر وہ عورت ایک برّہ خریدنے کا مقدور نہ رکھتی ہو، تو وہ قُمریوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے لایٔے، ایک سوختنی نذر کے لیٔے اَور دُوسرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، تو وہ پاک ہو جایٔےگی۔‘ “


” ’تاہم اگر اُسے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لانے کا بھی مقدور نہ ہو تو وہ اَپنے گُناہ کے بدلے نذر کے طور پر ڈیڑھ کِلو مَیدہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے لایٔے اَور اُس پر تیل یا لوبان ہرگز نہ ڈالے کیونکہ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔


” ’اَور اگر اُسے بھیڑ دینے کا مقدور نہ ہو تو وہ دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے اَپنی گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے یعنی ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور ایک سوختنی نذر کے لیٔے۔


اَور ساٹھ سال یا اِس سے زِیادہ کی عمر کے مَرد کی قیمت پندرہ ثاقل اَور عورت کی دس ثاقل ہو۔


” ’اگر اُس نے کسی اَیسے جانور کی مَنّت مانی ہے جو بطور نذر یَاہوِہ کے لیٔے مقبُول ٹھہرے تو یَاہوِہ کو نذر کیا ہُوا وہ جانور پاک ٹھہرے گا۔


لہٰذا شام کے وقت میں وہ چاروں اُٹھے اَور ارامیوں کی چھاؤنی کی طرف چل دئیے۔ اَور جَب وہ ارامیوں کی چھاؤنی کے پاس پہُنچے تو دیکھا کہ وہاں کویٔی بھی نہ تھا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات