Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 27:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور جَب کھیت یوویلؔ والے سال میں چھُڑایا جائے تو وہ یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کئے ہویٔے کھیت کی طرح پاک ہوگا اَور وہ کاہِنؔ کی مِلکیّت ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 بلکہ وہ کھیت جب سالِ یوبلی میں چُھوٹے تو وقف کِئے ہُوئے کھیت کی طرح وہ خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو گا اور کاہِن کی مِلکِیّت ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 अगले बहाली के साल यह ज़मीन मख़सूसो-मुक़द्दस रहेगी और रब की दायमी मिलकियत हो जाएगी। चुनाँचे वह इमाम की मिलकियत होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اگلے بحالی کے سال یہ زمین مخصوص و مُقدّس رہے گی اور رب کی دائمی ملکیت ہو جائے گی۔ چنانچہ وہ امام کی ملکیت ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 27:21
11 حوالہ جات  

وہ نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کھایٔیں گے اَور اِسرائیل میں جو کچھ یَاہوِہ کی نذر کیا جائے وہ اُن کا ہوگا۔


”بنی اِسرائیل کی جو یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کی ہُوئی ہر شَے تمہاری ہوگی۔


لیکن جو دیہات والے مکان بغیر فصیلوں کے ہُوں اُنہیں کھیتوں کے برابر سمجھا جائے۔ اُنہیں چھُڑایا جا سَکتا ہے اَور وہ یوویلؔ والے سال میں واپس لَوٹا دئیے جایٔیں گے۔


لیکن اگر اُس میں ادائیگی کا مقدور نہ ہو تو جو کچھ اُس نے بیچا وہ یوویلؔ کے سال تک خریدار کے قبضہ میں رہے گا لیکن یوویلؔ کے سال میں یہ خُود ہی چھُوٹ کر اَپنے اصلی مالک کے پاس لَوٹ جائے گا۔


تُم پچاسویں بَرس کو مُقدّس جاننا اَور مُلک بھر میں سَب باشِندوں کے لیٔے آزادی کا اعلان کرنا۔ یہ سال تمہارے لیٔے یوویلؔ سال کہلائے گا اَور اِس سال میں تُم میں سے ہر ایک اَپنی اَپنی خاندانی مِلکیّت کا پھر سے مالک ہو جایٔےگا اَور ہر شخص اَپنی اَپنی برادری والوں میں پھر سے شامل ہو جایٔے۔


اَورجو کویٔی تین دِن کے اَندر حاضِر نہ ہوگا وہ سرداروں اَور بُزرگوں کے فیصلہ کے مُطابق اَپنی تمام جائداد سے محروم ہو جائے گا اَور خُود اُسے سابقہ اسیروں کی جماعت سے نکال دیا جائے گا۔


یہ شہر اَورجو کچھ اِس کے اَندر ہے سَب یَاہوِہ کی نذر کیا جائے گا۔ صِرف راحبؔ فاحِشہ اَور اُس کے ساتھ اُس کے گھر کے سَب لوگ زندہ بچیں گے کیونکہ اُس نے ہمارے بھیجے ہُوئے جاسُوسوں کو پناہ دی تھی۔


اَور اِن ملامت چیزوں میں سے کویٔی شَے بھی تمہارے ہاتھ میں نہ رہ جایٔے، جو تباہ ہونے کے لیٔے مُقرّر ہو چُکی ہے تاکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا ہو جایٔے، اَور وہ تُم پر رحم اَور مہربانی کرکے تُمہیں شُمار میں خُوب بڑھائیں جَیسا اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا،


تاہم اگر وہ اُس کھیت کو نہ چھُڑائے یا اگر اُس نے اُسے کسی دُوسرے کو بیچ دیا ہو تو پھر اُسے کبھی بھی چھُڑایا نہیں جا سَکتا۔


” ’اَور اگر کویٔی شخص کویٔی خریدا ہُوا کھیت جو اُس کی موروثی زمین کا حِصّہ نہیں، یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات