Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:36 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 ” ’اَور تُم میں سے جو باقی بچیں گے میں اُن کے دُشمنوں کے ممالک میں اُن کے دِلوں کو اَیسا خوفزدہ کر دُوں گا کہ ہَوا سے اُڑتے ہُوئے پتّے کی آواز سُن کر بھی وہ بھاگ کھڑے ہوں گے۔ وہ اَیسے بھاگیں گے گویا کویٔی تلوار لیٔے ہویٔے اُن کا پیچھا کر رہا ہو، ہالانکہ کویٔی اُن کا پیچھا بھی نہیں کر رہا ہوگا تو بھی وہ گرتے پڑتے بھاگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

36 اور جو تُم میں سے بچ جائیں گے اور اپنے دُشمنوں کے مُلکوں میں ہوں گے اُن کے دِل کے اندر مَیں بے ہمّتی پَیدا کر دُوں گا اور اُڑتی ہُوئی پتّی کی آواز اُن کو کھدیڑے گی اور وہ اَیسے بھاگیں گے جَیسے کوئی تلوار سے بھاگتا ہو اور حالانکہ کوئی پِیچھا بھی نہ کرتا ہو گا تَو بھی وہ گِر گِر پڑیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 तुममें से जो बचकर अपने दुश्मनों के ममालिक में रहेंगे उनके दिलों पर मैं दहशत तारी करूँगा। वह हवा के झोंकों से गिरनेवाले पत्ते की आवाज़ से चौंककर भाग जाएंगे। वह फ़रार होंगे गोया कोई हाथ में तलवार लिए उनका ताक़्क़ुब कर रहा हो। और वह गिरकर मर जाएंगे हालाँकि कोई उनका पीछा नहीं कर रहा होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 تم میں سے جو بچ کر اپنے دشمنوں کے ممالک میں رہیں گے اُن کے دلوں پر مَیں دہشت طاری کروں گا۔ وہ ہَوا کے جھونکوں سے گرنے والے پتے کی آواز سے چونک کر بھاگ جائیں گے۔ وہ فرار ہوں گے گویا کوئی ہاتھ میں تلوار لئے اُن کا تعاقب کر رہا ہو۔ اور وہ گر کر مر جائیں گے حالانکہ کوئی اُن کا پیچھا نہیں کر رہا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:36
31 حوالہ جات  

اَور جَب وہ تُجھ سے پوچھیں: ’تُو کیوں آہیں بھرتاہے؟‘ تو کہنا، ’آنے والی خبر کے سبب سے ہر دِل پگھل جائے گا اَور ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا۔ ہر رُوح ناتواں ہو جائے گی اَور ہر گھٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔‘ وہ آ رہی ہے! وہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


ایک ہی کی دھمکی سے ایک ہزار بھاگیں گے؛ اَور پانچ کی دھمکی سے تُم سَب اَیسے بھاگوگے، کہ پہاڑ کی چوٹی پر نصب کئے ہُوئے جھنڈوں کے سُتون، یا کسی پہاڑی پر لہراتے ہُوئے پرچم کی طرح، رہ جاؤگے۔“


اَور مَیں تمہارا مُخالف ہو جاؤں گا۔ لہٰذا تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے اَور وہ جو تُم سے نفرت کرتے ہیں تُم پر حُکمرانی کریں گے اَور جَب کویٔی بھی تمہارا تعاقب نہ کر رہا ہوگا، تَب بھی تُم بھاگتے رہوگے۔


مَیں نے اُس تلوار کی نوک کو خُونریزی کے لیٔے اُن کے تمام پھاٹکوں کی طرف کر دیا ہے۔ تاکہ اُن کے دِل پگھل جایٔیں، اَور زِیادہ لاشیں گریں۔ وہ بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے بنائی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے گرفت میں لی گئی ہے۔


اَے آدمؔ زاد، چِلّا اَور ماتم کر، کیونکہ وہ میرے لوگوں پر چلے گی؛ وہ اِسرائیل کے تمام اُمرا پر اُٹھے گی۔ وہ میرے لوگوں سمیت تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے۔ اِس لیٔے تُو اَپنی چھاتی پیٹ۔


اَور اُس سے کہہ: ’خبردار رہ، حوصلہ رکھ اَور ڈر مت۔ اُن دو جھُلستے ہُوئے لکڑی کے ٹُنڈوں، رِضینؔ اَور ارام کے اَور رملیاہؔ کے بیٹے کے قہر شدید سے تیرا دِل نہ گھبرائے۔


جَب داویؔد کے گھرانے کو یہ اِطّلاع مِلی، ”ارام اَور اِفرائیمؔ کے درمیان عہد ہو چُکاہے“؛ تو آحازؔ اَور اُس کے لوگوں کے دِل اَیسے دہل گیٔے جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے تھرتھراتے ہیں۔


بدکار بھاگتا چلا جاتا ہے، خواہ اُس کے تعاقب میں کویٔی بھی نہ ہو، لیکن صادق، شیرببر کی مانند دِلیر ہوتے ہیں۔


یہُوداہؔ کی فَوج نے گِراؔر کے اطراف کے تمام شہروں کو نِیست و نابود کر دیا کیونکہ یَاہوِہ کی دہشت اُن پر چھاگئی تھی۔ اَور یہُوداہؔ کی فَوج نے اُن تمام شہروں کو لُوٹ لیا کیونکہ وہاں بہت سا مالِ غنیمت تھا۔


جَب اِسرائیلیوں نے اُس آدمی کو دیکھا تو وہ سَب بہت خوفزدہ ہوکر اُس کے سامنے سے بھاگ گیٔے۔


جَب یردنؔ کے مغرب میں بسے ہُوئے امُوریوں کے تمام بادشاہوں اَور ساحِل پر رہنے والے سَب کنعانی بادشاہوں نے یہ سُنا کہ کس طرح یَاہوِہ نے ہمارے پار ہونے تک بنی اِسرائیل کے سامنے یردنؔ کے پانی کو ہٹا کر خشک کر دیا تو اُن کے دِل پگھل گیٔے اَور اُن میں بنی اِسرائیل کا مُقابلہ کرنے کی ہمّت نہ رہی۔


لیکن جو امُوری اُس کوہستانی علاقہ میں بستے تھے وہ تمہارے مُقابلہ کو نکل آئے اَور اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کے جھُنڈ کی مانند تمہارا تعاقب کیا اَور سِعِیؔر سے حُرمہؔ تک تُمہیں مارتے چلے آئے۔


تَب اُنہُوں نے کوُچ کیا، اَور اُن کے اِردگرد کے شہروں پر خُدا کا اِس قدر خوف طاری تھا کہ کسی نے یعقوب کے بیٹوں کا تعاقب نہ کیا۔


جَب تُو زمین کو جوتے گا، تو وہ تُجھے اَپنی پیداوار نہیں دے گی؛ اَور تُو بےچین ہوکر زمین پر مارا مارا پھرتا رہے گا۔“


جَب تک یہ زمین ویران رہے گی اُسے وہ آرام نصیب ہوگا جو اُسے اُن سَبتوں کے دَوران بھی نہ مِلا تھا جَب تُم اِس مُلک میں رہتے تھے۔


اَور عَیؔ کے باشِندوں نے اُن میں سے تقریباً چھتّیس آدمیوں کو مار بھی ڈالا اَور شہر کے پھاٹک سے پتّھر کے کھدانوں تک اُن کا پیچھا کرکے ڈھلان تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔ اِس وجہ سے سپاہیوں کے دِلوں پر ہیبت طاری ہو گئی۔


کیا آپ ہَوا کے اُڑائے ہُوئے پتّوں کو اَذیّت پہُنچائیں گے؟ کیا سُوکھنے بھُس کے پیچھے پڑیں گے؟


لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا، جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔ خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛ تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔


اَور اگرچہ تُم نے کَسدیوں کا تمام لشکر کو جو تُم سے لڑ رہی ہے شِکست بھی دی ہوتی اَور اُن کے خیموں میں صِرف زخمی لوگ ہی بچے ہوتے، تَو بھی وہ سَب نکل آتے اَور اِس شہر کو جَلا ڈالتے۔“


وہ بار بار ٹھوکر کھایٔیں گے؛ اَور ایک دُوسرے پر گریں گے۔ اَور کہیں گے، ’اُٹھو! ہم ستمگر کی تلوار سے دُور اَپنی قوم اَور اَپنے وطن کو واپس لَوٹ چلیں۔‘


ذِلّت اَور سخت مشقّت کے سبب سے، بنی یہُوداہؔ جَلاوطن ہُوا۔ وہ مُختلف قوموں کے درمیان سکونت پذیر ہے؛ لیکن اُسے کہیں راحت کی جگہ نہیں ملتی۔ جِتنوں نے اُس کا تعاقب کیا اُنہُوں نے اُسے اُس کی غمگینی کی حالت میں جا لیا۔


صِیّونؔ کی بیٹی کی تمام شان و شوکت جاتی رہی۔ اُس کے اُمرا اُن ہِرنوں کی مانند ہو گئے ہیں جنہیں چراگاہ نہیں ملتی؛ اَور وہ تعاقب کرنے والے کے سامنے سے کمزوری کی حالت میں بھاگ نکلے ہیں۔


ہمارا تعاقب کرنے والے آسمان پر اُڑنے والے عُقابوں سے بھی زِیادہ تیزرَو تھے؛ اُنہُوں نے پہاڑوں پر ہمارا پیچھا کیا اَور بیابان میں ہمارے لیٔے گھات لگا کر بیٹھے رہے۔


کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی! جَب خُدا اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے، تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!


آپ نے اُس کی تلوار کی دھار کو موڑ دیا اَور میدانِ جنگ میں اُس کے قدم جمنے نہ دئیے۔


لیکن اِسرائیل نے بھلائی کو ٹھکرا دیا؛ اِس لیٔے ایک دُشمن اُس کا تعاقب کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات