Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 میں تُمہیں تمام قوموں میں پراگندہ کر دُوں گا، اَور مَیں اَپنی تلوار کھینچ کر تمہارا تعاقب کروں گا اَور تمہارا مُلک ویران اَور تمہارے شہر کھنڈرات ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 اور مَیں تُم کو غَیر قَوموں میں پراگندہ کر دُوں گا اور تُمہارے پِیچھے پِیچھے تلوار کھینچے رہُوں گا اور تُمہارا مُلک سُونا ہو جائے گا اور تُمہارے شہر وِیرانہ بن جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 मैं तुम्हें मुख़्तलिफ़ ममालिक में मुंतशिर कर दूँगा, लेकिन वहाँ भी अपनी तलवार को हाथ में लिए तुम्हारा पीछा करूँगा। तुम्हारी ज़मीन वीरान होगी और तुम्हारे शहर खंडरात बन जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 مَیں تمہیں مختلف ممالک میں منتشر کر دوں گا، لیکن وہاں بھی اپنی تلوار کو ہاتھ میں لئے تمہارا پیچھا کروں گا۔ تمہاری زمین ویران ہو گی اور تمہارے شہر کھنڈرات بن جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:33
34 حوالہ جات  

’مَیں نے اُنہیں ہَوا کے بگولوں کے ساتھ ساری قوموں میں جِن کے درمیان وہ پردیسی تھے اُنہیں پراگندہ کر دیا۔ اُن کے بعد مُلک اَیسا ویران ہُوا کہ کسی نے وہاں آمدورفت نہ کی۔ کیونکہ اُنہُوں نے دلکش مُلک کو ویران کر دیا۔‘ “


اَور مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر بیابان میں اُن سے قَسم کھائی کہ میں اُنہیں مُختلف قوموں میں تِتّر بِتّر کروں گا اَور مُختلف مُلکوں میں بِکھیر دُوں گا


یَاہوِہ تُمہیں الگ الگ مُلکوں میں پراگندہ کریں گے اَور جِن قوموں کے درمیان یَاہوِہ تُمہیں پہُنچائیں گے اُن میں تمہاری تعداد گھٹ جائے گی۔


مَیں تُجھے مُختلف قوموں میں پراگندہ کروں گا اَور مُلکوں میں بِکھیر دُوں گا اَور تیری ناپاکی کا خاتِمہ کر دُوں گا۔


آپ نے ہمیں بھیڑوں کی مانند ذبح ہونے کے لیٔے دے دیا اَور ہمیں مُختلف قوموں میں تِتّر بِتّر کر دیا۔


وہ تلوار کا لُقمہ بَن جایٔیں گے اَور اسیر کر سَب مُلکوں میں پہُنچائے جایٔیں گے اَور غَیریہُودی لوگ یروشلیمؔ کو پاؤں تلے کُچل ڈالیں گے یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جَب تک اُن کی میِعاد پُوری نہ ہو جائے۔


لوگ اُنہیں پُکار پُکار کر کہتے ہیں: ”دُورہو جاؤ!“ تُم ناپاک ہو، ”دُور رہو! دُور رہو! ہمیں مت چھُونا!“ جَب وہ بھاگ جاتے ہیں اَور آوارہ پھرنے لگتے ہیں، تو قوموں کے لوگ کہتے ہیں، ”اَب یہ یہاں نہیں رہ سکتے۔“


میں اُنہیں اَیسی قوموں کے درمیان مُنتشر کروں گا جنہیں نہ تو وہ اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد جانتے تھے۔ اَور مَیں اُن کا تعاقب تلوار لے کر اُس وقت تک کرتا رہُوں گا جَب تک اُن سَب کو ہلاک نہ کر دُوں۔“


ذِلّت اَور سخت مشقّت کے سبب سے، بنی یہُوداہؔ جَلاوطن ہُوا۔ وہ مُختلف قوموں کے درمیان سکونت پذیر ہے؛ لیکن اُسے کہیں راحت کی جگہ نہیں ملتی۔ جِتنوں نے اُس کا تعاقب کیا اُنہُوں نے اُسے اُس کی غمگینی کی حالت میں جا لیا۔


یعقوب کی جانِب سے جو خُدا کا اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا خادِم ہے، اِسرائیلؔ کے بَارہ قبیلوں کو جو تمام جگہوں میں بکھرے ہویٔے ہیں، سلام پہُنچے۔


”لیکن اگر تُم مُجھ سے مُنہ موڑ لوگے اَور میرے قوانین اَور اَحکام کو جو مَیں نے دئیے ہیں ترک کر دوگے اَور غَیر معبُودوں کی عبادت کرنے لگ جاؤگے اَور اُنہیں سَجدہ کروگے


”اُن ہدایات کو یاد کریں جو آپ نے اَپنے خادِم مَوشہ کو دی تھیں، ’اگر تُم نافرمانی کروگے تو مَیں تُمہیں تمام قوموں کے درمیان پراگندہ کر دُوں گا۔


اَور اُن کی نَسلوں کو قوموں کے سامنے زیرِ کرکے الگ الگ مُلکوں میں پراگندہ کر دیں گے۔


تمہارا مُلک ویران پڑا ہے، تمہارے شہر آگ سے جَل گئے؛ پردیسی تمہارے کھیتوں کی فصل کاٹ لیتے ہیں، تمہارے سامنے ہی، اَور وہ اَیسے اُجڑے پڑے ہیں جَیسے اجنبیوں کے ہاتھوں برباد ہو چُکے ہُوں۔


تَب میں یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کے بازاروں میں شادیانے، ہر طرح کی خُوشی اَور دُلہا و دُلہن کی آوازیں بند کر دُوں گا کیونکہ مُلک ویران ہو جائے گا۔


”اِس لئے میں تُمہیں اَیسا بِکھیر دُوں گا، جَیسے ہَوا بھُوسے کو بیابان میں اُڑا دیتی ہے۔


اَور مَیں شاہِ یہُودیؔہ منشّہ بِن حِزقیاہؔ کے اُن کاموں کی وجہ سے جو اُس نے یروشلیمؔ میں کئے، اُن لوگوں کو دُنیا کی تمام مملکتوں کے لیٔے باعثِ حقارت بنا دُوں گا۔


”اَے مُختلف قوموں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَور دُور کے جزیروں میں اُن کی مُنادی کرتے ہُوئے اعلان کرو، ’جنہوں نے بنی اِسرائیل کو پراگندہ کیا وُہی اُسے جمع بھی کریں گے اَور چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کریں گے۔‘


جَب تیرے محاصرہ کے دِن ختم ہُوں تو ایک تہائی حِصّہ بال شہر کے اَندر آگ میں جَلا دے اَور ایک تہائی حِصّہ شہر میں چاروں طرف تلوار سے بِکھیر دینا اَور ایک تہائی حِصّہ ہَوا میں اُڑا دینا اَور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا تعاقب کروں گا۔


اگر اُن کے دُشمن اُن کو اسیر کرکے لے جایٔیں، تو مَیں وہاں تلوار کو حُکم دُوں گا کہ اُنہیں قتل کرے۔ مَیں اُن کی بھلائی کے لیٔے نہیں بَلکہ اُن کی بُرائی کے لیٔے اُن پر نگاہ رکھوں گا۔


”اَور جَب وہ آپ کے خِلاف گُناہ کریں، کیونکہ کویٔی بھی بشر اَیسا نہیں جو گُناہ نہ کرتا ہو، اَور آپ اُن سے ناراض ہو جایٔیں اَور اُنہیں دُشمن کے حوالہ کر دیں جو اُنہیں اسیر کرکے دُور یا نزدیک اَپنے مُلک میں لے جائیں؛


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


اُنہُوں نے مُجھے بتایا، ”وہ جو جَلاوطنی سے بچ گیٔے ہیں اَور صُوبہ میں رہتے ہیں بڑی مُصیبت اَور ذِلّت میں ہیں۔ یروشلیمؔ کی دیواریں ٹُوٹی پڑی ہیں اَور اُس کے پھاٹک آگ سے جَلا دیئے گیٔے ہیں۔“


تَب ہامانؔ نے شاہ احسویروسؔ سے عرض کیا کہ، ”بادشاہ کی مملکت کے تمام صوبوں میں رعایا میں بعض اَیسے لوگ بھی پھیلے ہُوئے ہیں جِن کے رسم و رِواج دُوسروں سے مُختلف ہیں اَورجو بادشاہ کے قوانین پر بھی عَمل نہیں کرتے۔ اَیسے لوگوں کی اِس حرکت کو برداشت کئے جانا بادشاہ کے لیٔے خطرناک ثابت ہو سَکتا ہے۔


آپ نے اَپنی اُمّت کو بُلا قیمت بیچ ڈالا، اَور اُس سودے میں کچھ بھی منافع نہ کمایا۔


پھر مَیں نے پُوچھا، ”اَے یَاہوِہ کب تک؟“ اَور اُنہُوں نے جَواب دیا: ”جَب تک شہر ویران نہ ہوں اَور اُن میں کویٔی اِنسان بسنے والا نہ رہے، جَب تک گھر خالی نہ ہو جایٔیں اَور کھیت تباہ و برباد ہوکر نہ رہ جایٔیں،


ایک شیرببر اَپنی ماند سے نکل پڑا ہے؛ اَور قوموں کو تباہ کرنے والا روانہ ہو چُکاہے۔ وہ اَپنی جگہ سے کُوچ کر چُکاہے تاکہ تمہارے مُلک کو اُجاڑ دے۔ تمہارے شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُن میں کویٔی باشِندہ نہ ہوگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تَب اِس بد ذات قوم کے بچے ہُوئے لوگ اُن سَب مقاموں میں جِس میں سے مَیں نے اُنہیں جَلاوطن کر دیا ہے وہاں وہ زندگی سے زِیادہ موت کی آرزُو کریں گے۔‘


وہ بستی کیسی ویران پڑی ہے جہاں کسی زمانہ میں لوگوں کی چہل پہل تھی اَب کیسی بِیوہ کی مانند ہو گئی ہے! جو کبھی قوموں میں ممتاز تھی، وہ جو صوبوں کی ملِکہ تھی اَب وہ غُلام بَن گئی ہے۔


یَاہوِہ نے خُود اُنہیں تِتّر بِتّر کیا ہے؛ اَور وہ اَب اُن پر نظر نہیں کرتے۔ کاہِنوں کا کویٔی اِحترام نہیں کرتے، نہ بُزرگوں کا لحاظ رکھا جاتا ہے۔


آباد شہر اُجاڑ دئیے جایٔیں گے اَور مُلک ویران ہو جائے گا۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


خواہ وہ تباہی سے بچ بھی جایٔیں، تو بھی مِصر اُنہیں جمع کرےگا، اَور میمفِسؔ اُنہیں دفن کرےگا۔ اُن کی چاندی کے خزانے جھاڑیاں چھین لیں گی، اَور کانٹے اُن کے خیموں پر پھیل جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات