Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 تَب میں اَپنے غضب میں تمہارے خِلاف ہوؤں گا، اَور تمہارے گُناہوں کے سبب میں خُود تُمہیں سات گُنی سزا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 تو مَیں اپنے غضب میں تُمہارے برخِلاف چلُوں گا اور تُمہارے گُناہوں کے باعِث تُم کو سات گُنی سزا بھی دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 तो मेरा ग़ुस्सा भड़केगा और मैं तुम्हारे ख़िलाफ़ होकर तुम्हारे गुनाहों के जवाब में तुम्हें सात गुना ज़्यादा सज़ा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 تو میرا غصہ بھڑکے گا اور مَیں تمہارے خلاف ہو کر تمہارے گناہوں کے جواب میں تمہیں سات گُنا زیادہ سزا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:28
16 حوالہ جات  

اُن کے اَپنے اعمال کے مُطابق، وہ اُنہیں اجر دے گا اُس کے دُشمن اُس کے غضب کا نِشانہ بنیں گے اَور اُس کے مُخالف اُس کے اِنتقام کا؛ وہ جزیروں کو اُن کا بدلہ دے گا۔


اِس لیٔے میں بھی اُن سے غُصّہ سے پیش آؤں گا۔ نہ مَیں اُن پر رحم کروں گا اَور نہ ہی رعایت سے کام لُوں گا۔ خواہ وہ میرے کانوں میں زور زور سے چِلّائیں، مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔“


جَب مَیں تُجھے غیظ و غضب اَور سخت ملامت سے سزا دُوں گا تَب تُو اِردگرد کی قوموں کے لیٔے باعثِ ملامت و مضحکہ اَور مقامِ عِبرت و حیرت ہوگا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہی نے یہ فرمایاہے۔


”تَب میرا غُصّہ ٹھنڈا ہوگا اَور اُن کے خِلاف میرا قہر دھیما پڑےگا اَور اِس طرح میں اَپنا اِنتقام لے پاؤں گا۔ اَور جَب مَیں اَپنا قہر اُن پر بھڑکاؤں گا تَب وہ جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ ہی نے اَپنی غیرت سے یہ فرمایاہے۔


میں خُود اَپنے، غضبناک اَور قہر شدید میں ہاتھ بڑھا کر اَپنے قوی بازو سے تمہارے خِلاف جنگ کروں گا۔


دیکھو، یَاہوِہ آگ کے ساتھ آ رہے ہیں، اَور اُن کے رتھ آندھی کی مانند ہیں؛ جِس سے وہ اَپنے قہر کو جوش کے ساتھ، اَور اَپنی تنبیہ کو آگ کے شُعلوں کے ساتھ ظاہر کرےگا۔


”مَیں نے اکیلے ہی انگوری حوض میں انگور کُچلے ہیں؛ اَور قوموں کے لوگوں میں سے کسی نے میرا ساتھ نہ دیا۔ مَیں نے غُصّہ میں اُنہیں روند ڈالا اَور اَپنے غضب میں اُنہیں پیروں تلے کُچلا؛ اُن کے خُون کے چھینٹے میرے کپڑوں پر پڑے، اَور میرا سارا لباس آلُودہ ہو گیا۔


اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


یَاہوِہ غیّور ہیں اَور اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛ یَاہوِہ اِنتقام لیتے ہیں اَور غضب سے معموُر ہیں۔ یَاہوِہ اَپنے مُخالفوں سے اِنتقام لیتے ہیں اَور اَپنے دُشمنوں کے خِلاف اَپنے قہر کو نازل کرتے ہیں۔


میں غضبناک نہیں ہُوں، ہاں اگر میری راہ میں صِرف جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے میرے سامنے ہوتے تو میں اُن کے خِلاف جنگ کے لیٔے پیش قدمی کرتا؛ اَور اُن سَب کو سُپرد آتِش کر دیتا۔


تو میں بھی تمہارے خِلاف چلُوں گا اَور تمہارے گُناہوں کے سبب سے تُمہیں سات گُنا اَور رنجیدہ کروں گا۔


” ’اَور اگر اِس کے باوُجُود بھی تُم نے میری نہ سُنی اَور میرے خِلاف ہی چلتے رہے،


جِس کے باعث میں بھی اُن کا اَیسا مُخالف ہُوا کہ مَیں نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے مُلک میں بھیج دیا؛ اَور جَب اُن کے نامختون دِل حلیم ہو جایٔیں اَور وہ اَپنے گُناہوں کا کفّارہ کر لیں،


اَے خُداوؔند، ہمارے ہمسایوں نے جو لعنتیں آپ پر برسائی ہیں خُدا اُنہیں سات گُنا بڑھا کر اُن ہی کے دامن میں ڈال دیں۔


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، میرا غُصّہ اَور غضب اِس مقام پر، ہر اِنسان اَور حَیوان پر، درختوں اَور پَودوں پر اَور میدان کے فصلوں پر اُنڈیل دیا جائے گا جو جلتا ہی رہے گا اَور بُجھایا نہ جائے گا۔


یَاہوِہ نے اَپنا غضب پُورے جوش سے ظاہر کیا؛ اُنہُوں نے اَپنا شدید قہر نازل کیا۔ اُنہُوں نے صِیّونؔ میں اَیسی آگ لگائی جِس نے اُس کی بُنیادیں بھسم کر دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات