Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور تمہاری عہد شکنی کا بدلہ لینے کے لیٔے تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور جَب تُم اَپنی حِفاظت کے لیٔے شہروں کے اَندر بھاگ کر جمع ہوگے تو مَیں تمہارے درمیان وَبائی بیماریاں بھیجوں گا اَور تُم دُشمنوں کے ہاتھوں میں دئیے جاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور تُم پر ایک اَیسی تلوار چلواؤُں گا جو عہد شِکنی کا پُورا پُورا اِنتِقام لے لے گی اور جب تُم اپنے شہروں کے اندر جا جا کر اِکٹّھے ہو جاؤ تو مَیں وبا کو تُمہارے درمِیان بھیجُوں گا اور تُم غنِیم کے ہاتھ میں سَونپ دِئے جاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 मैं तुम पर तलवार चलाकर इसका बदला लूँगा कि तुमने मेरे अहद को तोड़ा है। जब तुम अपनी हिफ़ाज़त के लिए शहरों में भागकर जमा होगे तो मैं तुम्हारे दरमियान वबाई बीमारियाँ फैलाऊँगा और तुम्हें दुश्मनों के हाथ में दे दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 مَیں تم پر تلوار چلا کر اِس کا بدلہ لوں گا کہ تم نے میرے عہد کو توڑا ہے۔ جب تم اپنی حفاظت کے لئے شہروں میں بھاگ کر جمع ہو گے تو مَیں تمہارے درمیان وبائی بیماریاں پھیلاؤں گا اور تمہیں دشمنوں کے ہاتھ میں دے دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:25
42 حوالہ جات  

میں اُنہیں وَبا سے ماروں گا اَور اُنہیں تباہ کر دُوں گا۔ لیکن تُمہیں ایک اَیسی قوم بناؤں گا جو اِن سے بھی عظیم اَور زورآور ہوگی۔“


میں قحط اَور جنگلی درندے تمہارے خِلاف بھیجوں گا جو تُمہیں بے اَولاد کر دیں گے۔ وَبا اَور خُونریزی تمہارے درمیان آئے گی اَور مَیں تُم پر تلوار چلاؤں گا۔ میں یَاہوِہ ہی نے یہ فرمایاہے۔“


”اَے آدمؔ زاد، اَپنے ہم وطن لوگوں سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ: ’جَب مَیں کسی مُلک پر تلوار چلاؤں اَور اُس مُلک کے لوگ اَپنے کسی شخص کو چُن کر اُسے اَپنا نگہبان مُقرّر کریں،


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں تُجھ پر تلوار چلوا کر تیرے لوگوں اَور اُن کے حَیوانوں کو قتل کرا دُوں گا۔


جوں ہی تُم میری لاٹھی کے نیچے سے گزروگے میں تمہارا شُمار کروں گا اَور تُمہیں عہد کے بند میں باندھ لُوں گا۔


”اَور اگر مَیں اُس مُلک پر تلوار اُٹھا لُوں اَور کہُوں، ’سارے مُلک پر وہ تلوار چلائی جائے،‘ اَور اگر مَیں اُس کے لوگوں کو اَور اُن کے جانوروں کو ہلاک ہو جانے دُوں


اَور کہہ: ’اَے اِسرائیل کے پہاڑو، یَاہوِہ قادر کا کلام سُنو۔ یَاہوِہ قادر، پہاڑوں اَور پہاڑیوں سے اَور کھائیوں اَور وادیوں سے یُوں فرماتے ہیں کہ میں تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور تمہارے اُونچے مقامات کو برباد کر دُوں گا۔


اَور مَیں اُن کے خِلاف تلوار، قحط اَور وَبا بھیجوں گا تاکہ وہ اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں اَور اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا نِیست و نابود ہو جایٔیں۔‘ “


نوجوان مَرد، اَور نوجوان عورتیں، دُودھ پیتے بچّے اَور پکے بال والے، گھروں میں دہشت سے، اَور گلیوں میں تلوار سے بے اَولاد ہوں گے۔


یَاہوِہ اُس وقت تک تُم پر وبَائیں نازل کرتے رہیں گے، جَب تک کہ وہ تُمہیں اُس مُلک سے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم اُس میں داخل ہو رہے ہو، نِیست و نابود نہ کر دیں۔


جگہ جگہ بڑے بڑے زلزلے آئیں گے، قحط پڑیں گے اَور وبَائیں کیٔی جگہ پر پھیلیں گی، دہشت ناک واقعات اَور آسمان پر عظیم نِشانات ظاہر ہوں گے۔


مَیں نے تمہارے اُوپر وَبا بھیجی جَیسی کہ مِصر میں بھیجی تھی۔ مَیں نے تمہارے جَوانوں کو تلوار سے قتل کیا اَور تمہارے گھوڑے چھین لئے۔ مَیں نے تمہارے نتھنوں کو لشکرگاہ کی بدبُو سے بھر دیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔


ضعیف و جَوان اِکٹھّے کوچوں میں خاک میں پڑے ہیں؛ میری لڑکیاں اَور میرے لڑکے تلوار کا لقمہ بَن گیٔے۔ آپ نے اُنہیں اَپنے غضب کے دِن مار ڈالا؛ اَور اُنہیں نہایت بے رحمی سے قتل کیا۔


میں اُنہیں اَیسی قوموں کے درمیان مُنتشر کروں گا جنہیں نہ تو وہ اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد جانتے تھے۔ اَور مَیں اُن کا تعاقب تلوار لے کر اُس وقت تک کرتا رہُوں گا جَب تک اُن سَب کو ہلاک نہ کر دُوں۔“


اَے یَاہوِہ، اَے اِنتقام لینے والے خُدا، اَے خدائے مُنتقِم! جلوہ گِر ہوں۔


سَو یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل پر اُس صُبح سے لے کر مُقرّرہ مُدّت کے خاتِمہ تک وَبا بھیجی اَور دانؔ سے بیرشبعؔ تک ستّر ہزار لوگ موت کے شِکار ہو گئے۔


جَب مَیں اَپنی چمکنے والی تلوار کو تیز کرکے اِنصاف کرنے کے لیٔے اُسے اَپنے ہاتھ میں لُوں گا، تو میں اَپنے رقیبوں سے اِنتقام لُوں گا اَور مُجھ سے نفرت رکھنے والوں کو میں سزا دُوں گا۔


اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا۔ مُقرّر وقت پر اُن کا پاؤں پھسل جائے گا؛ اُن کی تباہی کا دِن نزدیک ہے اَور اُن کی بربادی رفتار کے ساتھ اُن پر آ رہی ہے۔“


اَور قورحؔ کی وجہ سے مَرے ہویٔے لوگوں کے علاوہ مزید چودہ ہزار سات سَو لوگ وَبا سے مَر گیٔے۔


” ’اَور مَیں مُلک میں اَمن بخشوں گا، تاکہ تُم چَین سے سوؤ اَور کسی چیز کا تُمہیں خوف نہ ہو۔ اَور مَیں جنگلی حَیوانوں کو تمہارے مُلک سے بھگا دُوں گا، اَور تمہارے مُلک میں کویٔی بھی تلوار سے ہلاک نہ ہوگا۔


چنانچہ مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”اَپنے میں سے چند آدمیوں کو مِدیانیوں کے خِلاف جنگ کرنے اَور اُن سے یَاہوِہ کا اِنتقام لینے کے لیٔے مُسلّح کر لو۔


تَب یہُودیؔہ کے تین ہزار باشِندے عیطامؔ کی چٹّان کے غار میں گیٔے اَور شِمشُونؔ سے کہنے لگے، ”کیا تُو نہیں جانتا کہ فلسطینی ہم پر حُکمران ہیں؟ پھر تُونے ہمارے ساتھ اَیسا کیوں کیا؟“ اُس نے کہا، ”مَیں نے اُن کے ساتھ وُہی کیا جو اُنہُوں نے میرے ساتھ کیا۔“


”اَور جَب آپ کی اُمّت بنی اِسرائیل، آپ کے خِلاف گُناہ کرنے کے باعث اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھائے لیکن بعد میں تَوبہ کرکے اَور آپ کے جلالی نام کا اقرار کرکے اِس بیت المُقدّس میں آپ کے حُضُور دعا اَور فریاد کرے،


”اَور جَب اُس مُلک میں قحط یا وَبا یا بادِ سموم یا پھپھُوندی، ٹِڈّیوں یا اِلّیوں کا حملہ ہو، یا کویٔی دُشمن اُن کے کسی شہر کا محاصرہ کر لے، خواہ کویٔی بھی آفت یا بیماری اُن پر آ جایٔے،


بابیل سے فرار ہونے والوں اَور پناہ گیروں کا شور سُنو جو صِیّونؔ میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ کس طرح یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنے بیت المُقدّس کا اِنتقام لے لیا ہے۔


”تیروں کو تیز کر لو، اَور سِپر اُٹھالو! یَاہوِہ نے مادیؔ بادشاہوں کو اُبھارا ہے، کیونکہ اُن کا منصُوبہ بابیل کو تباہ کرناہے۔ یَاہوِہ اِنتقام لیں گے، یعنی اَپنے بیت المُقدّس کے لئے اِنتقام۔


تَب اُنہُوں نے کہا، ”عِبرانیوں کے خُدا ہم سے ملے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اِجازت دو کہ ہم بیابان میں تین دِن کی مَسافت طے کرکے جایٔیں، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے قُربانی پیش کریں، ورنہ وہ ہمیں وَبا یا تلوار سے ہلاک کروا دیں گے۔“


اَور شاہِ اشُور شلمنسرؔ نے ہوشِیعؔ پر حملہ کر دیا اَور ہوشِیعؔ نے اُس کی جاگیرداری قبُول کرلی اَور اُس کو بہت زِیادہ خراج دینا پڑتا تھا۔


اگرچہ ارامی فَوج چند فَوجیوں کے ساتھ آئی تھی لیکن یَاہوِہ نے ایک بہت بڑی فَوج کو اُن کے ہاتھ میں کر دیا۔ کیونکہ بنی یہُوداہؔ نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کو ترک کر دیا تھا۔ پس یُوآشؔ کو اُس کے کئے کا بدلہ مِل گیا۔


لیکن اگر تُم نے اِنکار کیا اَور سرکشی کی، تو تُم تلوار کا لقمہ بَن جاؤگے۔“ کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے یہ فرمایاہے۔


مَیں تُمہیں تلوار کے حوالہ کروں گا، اَور تُم سَب ذبح ہونے کے لیٔے جھُک جاؤگے؛ کیونکہ مَیں نے تُمہیں پُکارا اَور تُم نے جَواب نہ دیا، مَیں نے کلام کیا اَور تُم نے نہ سُنا۔ تُم نے وُہی کیا جو میری نظر میں بُرا تھا اَور اَیسے کام پسند کئے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“


” ’میں اِس جگہ میں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے منصُوبوں پر پانی پھیر دُوں گا۔ اَور مَیں اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے سامنے اَیسے لوگوں کے ہاتھوں تلوار سے قتل کروا دُوں گا جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ اَور مَیں اُن کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کو کھانے کو دُوں گا۔


اُن کے شہروں میں تلواریں چلیں گی، اُن کے پھاٹکوں کے اڑبنگوں کو تباہ کر دیا جائے گا اَور اُن کے منصُوبوں کو خاک میں مِلا دیا جائے گا۔


وَبا اُن کے آگے چلتی تھی؛ مَری اُن کے قدموں کے پیچھے تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات