Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 26:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی میری نہ سنوگے، تو میں تُمہیں تمہارے گُناہوں کے سبب سے سات گُنا سزا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور اگر اِتنی باتوں پر بھی تُم میری نہ سُنو تو مَیں تُمہارے گُناہوں کے باعِث تُم کو سات گُنی سزا اَور دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 अगर तुम इसके बाद भी मेरी न सुनो तो मैं तुम्हारे गुनाहों के सबब से तुम्हें सात गुना ज़्यादा सज़ा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اگر تم اِس کے بعد بھی میری نہ سنو تو مَیں تمہارے گناہوں کے سبب سے تمہیں سات گُنا زیادہ سزا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 26:18
10 حوالہ جات  

” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی اَپنی فطرت میں تبدیلی نہیں لاؤگے اَور میری مُخالفت کرتے رہوگے اَور میری سُننے سے اِنکار کروگے تو مَیں تمہارے گُناہوں کے مُطابق تمہاری بَلاؤں کو سات گُنا بڑھا دُوں گا۔


تَب میں اَپنے غضب میں تمہارے خِلاف ہوؤں گا، اَور تمہارے گُناہوں کے سبب میں خُود تُمہیں سات گُنی سزا دُوں گا۔


تو میں بھی تمہارے خِلاف چلُوں گا اَور تمہارے گُناہوں کے سبب سے تُمہیں سات گُنا اَور رنجیدہ کروں گا۔


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُور بنے، لیکن وہ جو بھُوکے تھے اَب بھُوکے نہیں ہیں۔ وہ جو بانجھ تھی سات بچّوں کی ماں بنی؛ لیکن وہ جِس کے بہت بچّے ہیں، اُس کی حالت قابل رحم ہے۔


تَب نبوکدنضرؔ، شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ پر جھنجھلا اُٹھا اَور اُن کی طرف اُس کا رویّہ بدل گیا۔ اُس نے حُکم دیا کہ بھٹّی کی آنچ کو معمول سے سات گُنا زِیادہ گرم کیا جائے،


کیونکہ راستباز سات بار گِرے تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتاہے، لیکن بدکار آفت میں مُبتلا ہوکر پڑے ہی رہتے ہیں۔


آپ کی برحق شَریعت کی خاطِر میں دِن میں سات بار آپ کی مدح سرائی کرتا ہُوں۔


ورنہ اِس دفعہ میں اَپنی وَباؤں کو پُوری شِدّت سے تمہارے، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کے خِلاف بھیجوں گا تاکہ تُم جان لو کہ تمام دُنیا میں میرا ہمسر کویٔی نہیں ہے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر اُس کے لوگوں کے خِلاف بھڑک اُٹھا؛ اُنہُوں نے ہاتھ اُٹھاکر مَرا۔ پہاڑ لرزگئے، اَور لاشیں اَیسی پڑی ہیں جَیسے کوچوں میں کوڑا کرکٹ پڑا ہو۔ یہ سَب ہو جانے کے باوُجُود بھی اُن کا قہر نہیں ٹلا، اَور اُن کا ہاتھ ابھی تک بڑھا ہُواہے۔


چونکہ مُلک میں بارش نہیں ہوئی ہے، اِس لیٔے زمین میں شگاف پڑ گیٔے ہیں؛ اَور کِسان ہیبت زدہ ہیں اَور اَپنے سَر ڈھانکتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات