Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 25:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور سَبت سال کے دَوران جو کچھ زمین سے پیدا ہوگا، وہ تُم سَب کے لیٔے خُوراک ہوگی، یعنی تمہارے لیٔے، تمہارے خادِموں اَور خادِماؤں کے لیٔے، اَور مزدُوروں اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسی باشِندوں کے لیٔے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور زمِین کا یہ سبت تیرے اور تیرے غُلاموں اور تیری لَونڈِیوں اور مزدُوروں اور اُن پردیسِیوں کے لِئے جو تیرے ساتھ رہتے ہیں تُمہاری خُوراک کا باعِث ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 अलबत्ता जो भी यह ज़मीन आराम के साल में पैदा करेगी उससे तुम अपनी रोज़ाना की ज़रूरियात पूरी कर सकते हो यानी तू, तेरे ग़ुलाम और लौंडियाँ, तेरे मज़दूर, तेरे ग़ैरशहरी, तेरे साथ रहनेवाले परदेसी,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 البتہ جو بھی یہ زمین آرام کے سال میں پیدا کرے گی اُس سے تم اپنی روزانہ کی ضروریات پوری کر سکتے ہو یعنی تُو، تیرے غلام اور لونڈیاں، تیرے مزدور، تیرے غیرشہری، تیرے ساتھ رہنے والے پردیسی،

باب دیکھیں کاپی




احبار 25:6
9 حوالہ جات  

مُومِنین کی جماعت ایک دِل اَور ایک جان تھی۔ کویٔی بھی اَیسا نہ تھا جو اَپنے مال کو صِرف اَپنا سمجھتا ہو بَلکہ دُوسروں کو بھی ساری چیزوں میں شریک سمجھتا تھا۔


حُضُور المسیح پر ایمان لانے والے تمام افراد اِکٹھّے رہتے تھے اَور تمام چیزوں میں ایک دُوسرے کو شریک سمجھتے تھے۔


اَور اگر تمہارے ذہن میں یہ سوال اُٹھے، ”جَب ہم نہ تو بوئیں گے اَور نہ ہی اَپنی فصلیں کاٹیں گے تو پھر ہم ساتویں بَرس کیا کھایٔیں گے؟“


لیکن ساتویں سال اُس زمین میں نہ تو ہل چلانا اَور نہ اُسے اَپنے اِستعمال میں لانا تمہارے لوگوں میں جو ضروُرت مند ہُوں وہ اُس میں سے خُوراک حاصل کرنے کے لئے چھوڑیں۔ اَورجو اُن سے بچ رہے اُسے جنگلی جانور چَر لیں۔ اَپنے انگور کے باغ اَور اَپنے زَیتُون کے باغ سے بھی اَیسا ہی کرنا۔


اَور نہ اَپنی خُودرَو فصل کو کاٹنا اَور نہ بے چھٹی تاکوں کے انگوروں کو توڑنا؛ چنانچہ یہ زمین کے لیٔے ایک خاص آرام کا سال ہوگا۔


تمہارے مویشیوں اَور تمہارے مُلک کے جنگلی جانوروں کے لیٔے بھی ہوگا۔ اَورجو کچھ زمین میں پیدا ہو اُسے سَب کھا سکتے ہیں۔


تَب میں چھٹے بَرس میں تُمہیں اِس قدر برکت دُوں گا کہ آنے والے اگلے تین سال تک تمہارے کھانے واسطے زمین کافی پیداوار دے گی۔


”اَے حِزقیاہؔ تمہارے لیٔے یہ نِشان ہوگا، ”اِس سال تُم وُہی فصل کو کھاؤگے جو خُود بخُود اُگتی ہے: اَور دُوسرے سال جو اُن میں سے اُگے گی لیکن تیسرے سال تُم بیج بوؤگے اَور فصل کاٹوگے، تاکستان لگاؤگے اَور اُن کا پھل کھاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات