Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 25:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ” ’پس تُم میرے قوانین پر عَمل کرنا اَور میرے فرمان کو پُوری طرح ماَننا تو تُم اُس مُلک میں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 سو تُم میری شرِیعت پر عمل کرنا اور میرے حُکموں کو ماننا اور اُن پر چلنا تو تُم اُس مُلک میں امن کے ساتھ بسے رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मेरी हिदायात पर अमल करना और मेरे अहकाम को मानकर उनके मुताबिक़ चलना। तब तुम अपने मुल्क में महफ़ूज़ रहोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 میری ہدایات پر عمل کرنا اور میرے احکام کو مان کر اُن کے مطابق چلنا۔ تب تم اپنے ملک میں محفوظ رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 25:18
20 حوالہ جات  

اُس کے ایّام میں بنی یہُوداہؔ نَجات پایٔےگا، اَور بنی اِسرائیل سکون سے سکونت کریں گے۔ اَور وہ اِس نام سے پُکارا جائے گا، یَاہوِہ ہمارے صادق مُنجّی۔


لیکن تُم یردنؔ پار کرکے اُس مُلک میں بس جاؤگے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اَور وہ تُمہیں تمہارے اطراف کے تمام دُشمنوں سے سکون بخشیں گے تاکہ تُم سلامتی سے رہ سکو۔


لیکن جو میری سُنتا ہے، وہ سلامتی سے رہے گا اَور ضرر سے بے خوف ہوکر، مطمئن رہے گا۔“


میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا، کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔


اُن کی تمام قابل نفرت حرکتوں کے باعث جَب مَیں مُلک کو اُجاڑ دُوں گا تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘


اُن دِنوں میں یہُوداہؔ بچایا جائے گا اَور یروشلیمؔ بے خوف بسا رہے گا۔ اَور اُس کا نام، یَاہوِہ ہمارا صادق نَجات دِہندہ رکھا جائے گا۔‘


یعنی اُن کے ساتھ جو اُن کے عہد پر قائِم رہتے ہیں اَور اُن کے فرمان کی اِطاعت کرنا یاد رکھتے ہیں۔


لہٰذا اناج اَور نئے انگوری شِیرے کے مُلک میں؛ جہاں آسمانوں سے شبنم گرتا ہے، اِسرائیل سلامتی کے ساتھ سکونت کرےگا؛ اَور یعقوب کی نَسل بغیر پریشانی کے محفوظ رہے گی۔


بِنیامین کے متعلّق مَوشہ نے فرمایا: ”یَاہوِہ کا پیارا اُن کی سلامتی میں رہے، کیونکہ وہ اُسے دِن بھر بچائے رکھتے ہیں، اَور جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں وہ اُن کے کندھوں کے درمیان سکونت کرتا ہے۔“


” ’میرے سَب قوانین اَور سارے آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


نبیوں نے تُمہیں آگاہ کیا تھا، ”اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِشوں اَور اَپنے بُرے اعمال سے باز آئے تاکہ تُم اِس مُلک میں رہ سکو جو یَاہوِہ نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو ہمیشہ کے لیٔے دیا ہے۔


تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی اَور تُم پیٹ بھر کر کھاؤگے اَور وہاں سلامتی کے ساتھ بسے رہوگے۔


” ’میرے قوانین کو ماَننا۔ ” ’اَپنے مویشیوں کو کسی مُختلف جنس کے مویشیوں سے جماع نہ کرنے دینا۔ ” ’اَپنے کھیت میں دو قِسم کے بیج ایک ساتھ نہ بونا۔ ” ’اَیسا کپڑا نہ پہننا جو دو مُختلف قِسم کے دھاگے سے تیّار کیا گیا ہو۔


لہٰذا جَیسا کہ یَاہوِہ نے میرے باپ داویؔد سے فرمایا تھا، ’تمہارا بیٹا جسے مَیں تمہاری جگہ تمہارے تخت پر بِٹھاؤں گا، وُہی میرے نام کے جلال کی خاطِر بیت المُقدّس تعمیر کرائے گا۔ اِس لیٔے میرا اِرادہ ہے کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے میں ایک بیت المُقدّس تعمیر کراؤں۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات