Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 23:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 جو کویٔی شخص اُس دِن روزہ نہیں رکھتا ہے، تو اُس شخص کو اُس کو اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 جو شخص اُس دِن اپنی جان کو دُکھ نہ دے وہ اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 जो उस दिन अपनी जान को दुख नहीं देता उसे उस की क़ौम में से मिटाया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 جو اُس دن اپنی جان کو دُکھ نہیں دیتا اُسے اُس کی قوم میں سے مٹایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 23:29
14 حوالہ جات  

اَور اگر کویٔی نامختون مَرد اَپنا ختنہ نہیں کرواتا تو وہ اَپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے گا کیونکہ اُس نے میرا عہد توڑا ہے۔“


”بنی اِسرائیل کو حُکم دو کہ وہ ہر اُس شخص کو جسے جِلد کی کویٔی متعدّی بیماری ہو یا جریان کا مرض ہو یا جو کسی مُردہ کو چھُونے کے باعث ناپاک ہو چُکاہو، چھاؤنی سے خارج کر دیں۔


یہ تمہارے لیٔے مُکمّل آرام کا سَبت ہے، اَور اِس دِن تُم ضروُر روزہ رکھنا؛ یہ سَبت مہینے کی نویں تاریخ کو شام سے لے کر اگلے دِن کی شام تک مانا جائے۔“


جو بچ کر بھاگ جایٔیں گے وہ اَپنے اَپنے گُناہوں کے باعث وادیوں کے کبُوتروں کی مانند جو پہاڑوں پر ہوں نالہ کریں گے۔


وہ آنسُو بہاتے ہُوئے آئیں گے؛ جَب مَیں اُنہیں واپس لاؤں گا تو وہ دعا کرتے ہُوئے آئیں گے۔ میں اُنہیں پانی کے دریاؤں کے کنارے کنارے اَور ہموار راستہ سے لاؤں گا جہاں وہ ٹھوکر نہ کھایٔیں گے، کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کا باپ ہُوں، اَور اِفرائیمؔ میرا پہلوٹھا بیٹا ہے۔


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے اُس روز تُمہیں رونے اَور ماتم کرنے، اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔


”اُسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن کو یَومِ کفّارہ ہے۔ اُس روز تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ تُم روزہ رکھنا اَور یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔


جو کویٔی اُس کی بات نہ سُنے گا وہ خُدا کے لوگوں میں سے نکال کر ہلاک کر دیا جائے گا۔‘


جَب تک وہ اَیسے متعدّی مرض میں مُبتلا رہے گا وہ ناپاک سمجھا جائے گا۔ اِس لیٔے لازِم ہے کہ وہ تنہا رہے اَور چھاؤنی کے باہر زندگی گزارے۔


اَورجو کویٔی اُس دِن کویٔی کام کرےگا اُسے، میں اُس کے لوگوں میں سے فنا کر دُوں گا۔


وہاں اہاواؔ نہر کے پاس مَیں نے روزہ رکھنے کی مُنادی کرائی تاکہ ہم اَپنے آپ کو خُدا کے حُضُور حلیم بنائیں اَور خُدا سے دعا کریں کہ وہ ہمارے سفر کو مُبارک کریں اَور ہمیں، ہمارے بال بچّوں اَور مال و متاع کو محفوظ رکھیں۔


جو کویٔی اِس طرح کا عطر بنائے گا اَورجو کویٔی اُسے کاہِنؔ کے علاوہ کسی اَور پر لگائے گا اُس کا اَپنی قوم سے خارج کیاجانا لازمی ہوگا۔‘ “


لیکن اگر کویٔی ناپاک اِنسان سلامتی کی نذر کی قُربانی کا کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو اُس اِنسان کو لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔


اگر کویٔی اِنسان کسی ناپاک چیز کو چھُولے، چاہے وہ اِنسان کی ناپاکی ہو یا کویٔی ناپاک جانور کی یا کویٔی نجِس مکرُوہ شَے ہو، اَور سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے کچھ گوشت کھائے جو یَاہوِہ کا حِصّہ ہے، تو وہ اِنسان بھی لازماً اَپنے لوگوں میں سے خارج کیا جائے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات