Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 23:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُسی دِن تُم مُقدّس اِجتماع کا اعلان کرنا اَور اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں میں تمہارے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اور تُم عَین اُسی دِن اِعلان کر دینا۔ اُس روز تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ تُم اُس دِن کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔ تُمہاری سب سکُونت گاہوں میں پُشت در پُشت سدا یِہی آئِین رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 उसी दिन लोगों को मुक़द्दस इजतिमा के लिए जमा करो। कोई भी काम न करना। यह उसूल अबद तक क़ायम रहे, और इसे हर जगह मानना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اُسی دن لوگوں کو مُقدّس اجتماع کے لئے جمع کرو۔ کوئی بھی کام نہ کرنا۔ یہ اصول ابد تک قائم رہے، اور اِسے ہر جگہ ماننا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 23:21
14 حوالہ جات  

”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’یہ یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں ہیں، جنہیں تُم مُقدّس اِجتماعات کے طور پر اعلان کرنا؛ میری مُقرّرہ عیدیں یہ ہیں:


بَلکہ لیوی ہی خیمہ اِجتماع کی خدمت کریں اَور وُہی اُن کا بارِ گُناہ اُٹھایا کریں۔ یہ آئندہ پُشتوں کے لیٔے دائمی فرمان ہے۔ اَور بنی اِسرائیل کے درمیان اُنہیں کویٔی مِیراث نہ ملے۔


اَور جَب تک تُم اَپنے خُدا کے لیٔے یہ قُربانی نہ لے آؤ، اُس دِن تک تُم نئی فصل کی روٹی، بھُنا ہُوا دانہ یا ہری بالیں ہرگز نہ کھانا۔ یہ تمہاری سَب سکونت گاہوں میں تمہارے سارے خاندان میں تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔


” ’یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں جِن کا اعلان تُمہیں مُقدّس اِجتماعات کے لیٔے مُقرّرہ وقت پر کرنا ہوگا، یہ ہیں۔


میں اَپنے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان اُن کی آئندہ پُشتوں کے لیٔے اَپنا عہد باندھوں گا جو اَبدی عہد ہوگا کہ میں تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کا خُدا رہُوں گا۔


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


اَورجو جگہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کے قِیام کے واسطے مُنتخب کریں گے وہاں تُم اَپنے بیٹے اَور بیٹیاں، خادِم اَور خادِمائیں، تمہارے شہر کے لیوی اَور پردیسی، تمہارے درمیان رہنے والے یتیم اَور بیوائیں سَب مِل کر یَاہوِہ کے حُضُور خُوشیاں منانا۔


پہلے دِن مُقدّس اِجتماع ہوگا اَور اِس دِن تُم عام دِنوں کی طرح کویٔی کام بالکُل نہ کرنا۔


” ’اَور جہاں بھی تُم رہو تمہاری آئندہ نَسلوں کے لیٔے یہ ایک دائمی قانُون ہوگا کہ تُم چربی اَور خُون ہرگز نہ کھانا۔‘ “


اَور کاہِنؔ دونوں برّے اَور پہلے پھل کے دونوں روٹیاں لے اَور اُنہیں ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس قُربانیاں اَور کاہِنؔ کا مُقرّر حِصّہ ہیں۔


اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا، بَلکہ یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی پیش کرنا۔‘ “


اَور خیمہ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو عہد کے صندُوق کے سامنے ہوگا اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے چراغوں کو یَاہوِہ کے سامنے شام سے صُبح تک جَلائے رکھیں۔ یہ دستُور بنی اِسرائیل میں پُشت در پُشت دائمی فرمان سمجھ کر قائِم رہے۔


لہٰذا تُم اُس دِن کویٔی کام مت کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے جہاں بھی تُم رہوگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات