Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 23:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब ने मूसा से कहा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب نے موسیٰ سے کہا،

باب دیکھیں کاپی




احبار 23:1
13 حوالہ جات  

اَورجو تُمہیں مِصر سے نکال لایا ہُوں تاکہ تمہارا خُدا بَن جاؤں۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’یہ یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں ہیں، جنہیں تُم مُقدّس اِجتماعات کے طور پر اعلان کرنا؛ میری مُقرّرہ عیدیں یہ ہیں:


اَور تُم یَاہوِہ کے لیٔے گائے بَیل یا بھیڑ بکریوں کی آتِشی قُربانیاں اَور اناج کی نذریں پیش کرو جو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ہُوں۔ خواہ وہ سوختنی نذریں یا کسی خاص مَنّت کے ذبیحے، رضا کی قُربانیاں یا عیدوں کی قُربانیاں ہُوں۔


اِسرائیل کے شہزادے کی یہ ذمّہ داری ہوگی کہ وہ مُختلف عیدوں، نئے چاند کے دِنوں اَور سَبت کے دِنوں جَیسی بنی اِسرائیل کی تمام مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر سوختنی نذریں، نذر کی قُربانیاں اَور تپاون مُہیّا کرے۔ وہ بنی اِسرائیل کے کفّارہ کے لیٔے گُناہ کی نذر، اناج کی نذریں، سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذروں کی قُربانیاں مُہیّا کرےگا۔


پس مَوشہ نے بنی اِسرائیل میں یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدوں کا بَیان کیا۔


اَور سَبتوں، نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ اِجتماعات میں کھڑے ہوکر یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور سِتائش کریں گے اَور ہمیشہ یَاہوِہ کی حُضُور پُوری تعداد میں سَب سوختنی نذریں گزرانیں جو اُس قائد کے مُطابق ہیں عَمل کریں۔


کیونکہ اَب مَیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کرنے والا ہُوں تاکہ اُن کے لئے مخصُوص کروں اَور اُن کے آگے خُوشبودار مَسالے کا بخُور جَلاؤں اَور وہ سَبتوں، نئے چاندوں اَور یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مُقرّرہ عیدوں پر دائمی نذر کی روٹی اَور صُبح اَور شام کی سوختنی نذروں کے لئے ہو کیونکہ یہ اِسرائیل کے لیٔے دائمی فرمان ہے۔


جَیسا کہ مَوشہ کے حُکم کے مُطابق لوگوں کا فرض تھا کہ وہ سَبتوں، نئے چاندوں اَور تین سالانہ عیدوں یعنی بے خمیری روٹی کی عید، ہفتوں کی عید اَور خیموں کی عید پر قُربانیاں گذرانی۔


باطِل قُربانیاں لانے سے باز آؤ! تمہارے بخُور سے مُجھے سخت نفرت ہے۔ نئے چاند، سَبت اَور عید کے اِجتماع اَور تمہاری ناشائستہ محفلیں مَیں برداشت نہیں کر سَکتا۔


” ’اگر کویٔی جھگڑا پیش آئے تو کاہِنؔ مُنصِف کی خدمات اَنجام دیں اَور میرے آئین کے مُطابق فیصلہ کریں۔ وہ میری تمام مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے میری شَریعت اَور میرے آئین پر عَمل کریں اَور میری سَبتوں کو مُقدّس جانیں۔


تہواروں اَور مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق نذر کی قُربانی ہوگی جو ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت ہو۔


تُم خاص خاص دِنوں، مہینوں، موسموں اَور برسوں کو مُبارک مانتے ہو۔


پس کسی کو موقع نہ دو کہ وہ تمہارے کھانے پینے، مَذہَبی تہوار منانے، نئے چاند یا سَبت منانے کے بارے میں تُمہیں قُصُوروار ٹھہرائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات