Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 22:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور وہ کسی مُردار جانور یا جنگلی جانوروں کے پھاڑے ہویٔے جانور کو ہرگز نہ کھائے تاکہ اُن کے باعث وہ ناپاک ہو جائے کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور مُردار یا درِندہ کے پھاڑے ہُوئے جانور کو کھانے سے وہ اپنے آپ کو نجِس نہ کر لے۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 इमाम ऐसे जानवरों का गोश्त न खाए जो फ़ितरी तौर पर मर गए या जिन्हें जंगली जानवरों ने फाड़ डाला हो, वरना वह नापाक हो जाएगा। मैं रब हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 امام ایسے جانوروں کا گوشت نہ کھائے جو فطری طور پر مر گئے یا جنہیں جنگلی جانوروں نے پھاڑ ڈالا ہو، ورنہ وہ ناپاک ہو جائے گا۔ مَیں رب ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 22:8
8 حوالہ جات  

” ’اَورجو شخص کسی مُردار یا جنگلی جانور کے پھاڑے ہویٔے جانور کو کھائے، خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا اَور اُس کے بعد رسماً پاک ہوگا۔


”تُم میرے مُقدّس لوگ ہوگے لہٰذا درندوں کے پھاڑے ہویٔے جانور کا گوشت نہ کھانا بَلکہ اُسے کُتّوں کے آگے پھینک دینا۔


کاہِنؔ کویٔی اَیسا پرندہ یا جانور نہ کھایٔیں جو مَرا ہُوا پایا جائے یا جنگلی جانوروں کا پھاڑا ہُوا ہو۔


جو جاندار پہلے سے ہی مَرا ہُواہے، تُم اُسے مت کھانا۔ تُم اُسے کسی پردیسی کو جو تمہارے شہر میں رہتا ہو، کھانے کو دے سکتے ہو، یا تُم اُسے کسی پردیسی کے ہاتھ بیچ سکتے ہو۔ کیونکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مُقدّس قوم ہو۔ تُم بکری کے بچّہ کو اُس کی ماں کے دُودھ میں مت اُبالنا۔


جو جانور خُود بہ خُود مَرا ہُوا ہو یا اُسے جنگلی جانوروں نے پھاڑ ڈالا ہو، تُم اُس کی چربی کو دیگر کاموں کے لیٔے اِستعمال کر سکتے ہو لیکن تُم اُسے ہرگز نہ کھانا۔


تَب مَیں نے کہا: ”اَے یَاہوِہ قادر، اِس طرح نہیں! مَیں نے کبھی اَپنے آپ کو ناپاک نہیں کیا۔ اَپنی جَوانی سے آج تک مَیں نے کبھی اَیسی چیز نہیں دِکھائی جو مَری ہُوئی پائی گئی ہو یا جسے جنگلی جانوروں نے چیرا پھاڑا ہو۔ نہ ہی کبھی کویٔی ناپاک گوشت میرے مُنہ میں گیا ہے۔“


اَور اَپنے مویشیوں اَور بھیڑوں کے پہلوٹھے کے ساتھ بھی اَیسا ہی کرنا۔ سات دِن تک تُم اُنہیں اَپنی ماؤں کے ساتھ رہنے دینا لیکن آٹھویں دِن تُم اُنہیں مُجھے دے دینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات