Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 22:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جو کویٔی کسی اَیسی چیز کو چھُوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَور وہ مُقدّس قُربانیوں میں سے کسی چیز کو تَب تک نہ کھائے جَب تک وہ پانی سے غُسل نہ کر لے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تو وہ آدمی جو اِن میں سے کِسی کو چُھوئے شام تک ناپاک رہے گا اور جب تک پانی سے غُسل نہ کر لے پاک چِیزوں میں سے کُچھ نہ کھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जो ऐसी कोई भी चीज़ छुए वह शाम तक नापाक रहेगा। इसके अलावा लाज़िम है कि वह मुक़द्दस क़ुरबानियों में से अपना हिस्सा खाने से पहले नहा ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جو ایسی کوئی بھی چیز چھوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اِس کے علاوہ لازم ہے کہ وہ مُقدّس قربانیوں میں سے اپنا حصہ کھانے سے پہلے نہا لے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 22:6
16 حوالہ جات  

تو آؤ! ہم سچّے دِل اَور پُورے ایمان کے ساتھ، اَپنے مُجرم ٹھہرانے والے ضمیر سے پاک ہونے کے لیٔے اَپنے دِل کو اُن کے خُون کے چھِینٹوں سے اَور اَپنے بَدن کو مُقدّس پانی سے صَاف کرکے خُدا کے حُضُور آئیں۔


اَورجو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے اُسے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


تُم میں بعض اَیسے ہی تھے مگر تُم خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام اَور ہمارے خُدا کے پاک رُوح سے دھل گیٔے، پاک ہو گئے اَور راستباز ٹھہرائے گیٔے۔


تَب حگّیؔ نے پُوچھا، ”اگر کویٔی مُردہ کو چھُونے سے ناپاک ہو گیا ہو اَور اُن چیزوں میں سے کسی کو چھُوئے تو کیا وہ چیز ناپاک ہو جائے گی؟“ کاہِنوں نے جَواب میں کہا، ”ضروُر ناپاک ہو جائے گی۔“


یا اگر وہ کسی رینگنے والے ناپاک جاندار کو چھُونے کی وجہ سے ناپاک ہو جایٔے، یا کسی اَیسے شخص کو چھُوئے جِس کے چھُونے سے وہ ناپاک ہو سَکتا ہو، خواہ اُس کی ناپاکی کسی بھی قِسم کی ہو۔


اَور جَب آفتاب غروب ہو جائے گا تَب وہ پاک ٹھہرے گا۔ اِس کے بعد پھر وہ اُن مُقدّس قُربانیوں کو کھا سَکتا ہے کیونکہ یہ اُس کی خُوراک ہے۔


ناپاک شخص جِس شَے کو بھی چھُوتا ہے وہ شَے ناپاک ہو جاتی ہے اَور وہ چھُونے والا بھی شام تک ناپاک رہے گا۔“


اَور چار پاؤں کے بَل چلنے والے تمام جانوروں میں سے جتنے اَپنے پنجوں کے بَل چلتے ہیں، وہ بھی تمہارے لیٔے ناپاک ہیں اَورجو کویٔی اُن کی لاشوں کو چھُوئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَورجو کویٔی اُن کی لاشیں اُٹھائے وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔ کیونکہ یہ جانور تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔


وہ جاندار جو زمین پر رینگ کر چلتے ہیں، یہ سَب تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔ جو کویٔی اُن مَرے ہویٔے جانداروں کو چھُوتا ہے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اِن میں سے اگر کسی چیز پر اُن کا مَرا ہُوا جِسم گِر پڑے تو وہ چیز ناپاک ہو جایٔےگی، چاہے وہ لکڑی کا برتن، کپڑا، کھال یا ٹاٹ کی بنی ہو، اَور کسی بھی کام میں اِستعمال کی جاتی ہو۔ لہٰذا اُسے پانی میں ڈال دو اَور شام تک وہ ناپاک رہے گی اَور اُس کے بعد وہ چیز پاک ٹھہرے گی۔


” ’اگر کویٔی جانور جِس کے کھانے کی تُمہیں اِجازت ہے، مَر جائے تو جو کویٔی اُس کی لاش کو چھُوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَورجو کویٔی اُس مَرے ہویٔے جانور کا گوشت کھائے تو، وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھو ڈالے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَورجو کویٔی اُس جانور کی لاش کو اُٹھائے وہ بھی اَپنے کپڑے دھو ڈالے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات