Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 22:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ” ’اگر اَہرونؔ کی نَسل میں سے کسی کو جِلدی کوڑھ کی بیماری ہو یا اُسے کسی جریان کا مرض ہو، تو وہ تَب تک مُقدّس قُربانیوں کو نہ کھائے جَب تک وہ پاک نہ ہو جائے۔ اَور اگر وہ کسی لاش کو چھُوئے یا نطفہ خارج ہونے کا مریض ہو، تَب بھی وہ ناپاک ہوگا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 ہارونؔ کی نسل میں جو کوڑھی یا جریان کا مرِیض ہو وہ جب تک پاک نہ ہو جائے پاک چِیزوں میں سے کُچھ نہ کھائے اور جو کوئی اَیسی چِیز کو جو مُردہ کے سبب سے ناپاک ہو گئی ہے یا اُس شخص کو جِس کی دھات بہتی ہو چُھوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 हारून की औलाद में से जो भी वबाई जिल्दी बीमारी या जरयान का मरीज़ हो उसे मुक़द्दस क़ुरबानियों में से अपना हिस्सा खाने की इजाज़त नहीं है। पहले वह पाक हो जाए। जो ऐसी कोई भी चीज़ छुए जो लाश से नापाक हो गई हो या ऐसे आदमी को छुए जिसका नुतफ़ा निकला हो वह नापाक हो जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ہارون کی اولاد میں سے جو بھی وبائی جِلدی بیماری یا جریان کا مریض ہو اُسے مُقدّس قربانیوں میں سے اپنا حصہ کھانے کی اجازت نہیں ہے۔ پہلے وہ پاک ہو جائے۔ جو ایسی کوئی بھی چیز چھوئے جو لاش سے ناپاک ہو گئی ہو یا ایسے آدمی کو چھوئے جس کا نطفہ نکلا ہو وہ ناپاک ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 22:4
18 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَہرونؔ کے بیٹوں سے جو کاہِنؔ ہیں، مُخاطِب ہو اَور اُن سے فرما، ’کویٔی کاہِنؔ اَپنے لوگوں میں سے کسی مُردہ کے باعث خُود کو نجِس نہ کرے،


” ’اگر کویٔی جانور جِس کے کھانے کی تُمہیں اِجازت ہے، مَر جائے تو جو کویٔی اُس کی لاش کو چھُوئے وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


بنی اِسرائیل کی یَاہوِہ کو پیش کی ہُوئی مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے جو کچھ الگ رکھا جائے اُسے میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو تمہارے مُقرّرہ حِصّہ کے طور پر دے دیتا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور تمہارے اَور تمہاری نَسل کے لیٔے نمک کا دائمی عہد ہے۔“


نہایت پاک نذرانوں میں سے جو حِصّہ آگ سے بچایا جائے وہ تمہارا ہوگا۔ وہ نذرانے جنہیں وہ نہایت پاک قُربانیوں کے طور پر مُجھے پیش کرتے ہیں خواہ وہ اناج کی نذر، گُناہ کی قُربانی یا خطا کی قُربانیاں ہُوں سَب تُم اَور تمہارے بیٹوں کے لیٔے ہیں۔


وہ اَپنے خُدا کی نہایت ہی مُقدّس غِذا کو اَور پاک روٹی کو بھی کھا سَکتا ہے۔


اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا؛ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


اَور جِس کپڑے یا چمڑے پر نطفہ گِر جایٔے، لازماً اُسے پانی سے دھویا جائے اَور وہ چیز شام تک ناپاک رہے گی۔


تَب حگّیؔ نے پُوچھا، ”اگر کویٔی مُردہ کو چھُونے سے ناپاک ہو گیا ہو اَور اُن چیزوں میں سے کسی کو چھُوئے تو کیا وہ چیز ناپاک ہو جائے گی؟“ کاہِنوں نے جَواب میں کہا، ”ضروُر ناپاک ہو جائے گی۔“


لیکن اگر کویٔی شخص ناپاک ہو اَور اَپنے آپ کو پاک نہ کر لے تو اُسے جماعت سے کاٹ ڈالا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا ہے۔ طہارت کا پانی اُس پر چھِڑکا نہیں گیا اِس لیٔے وہ ناپاک ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات