Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 22:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو کہ وہ اُن مُقدّس قُربانیوں کا جو بنی اِسرائیل میرے لیٔے مخصُوص کرتے ہیں اُن کا اِحترام کیا کریں، تاکہ وہ میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کرنے پائیں کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں سے کہہ کہ وہ بنی اِسرائیل کی پاک چِیزوں سے جِن کو وہ میرے لِئے مُقدّس کرتے ہیں اپنے آپ کو بچائے رکھّیں اور میرے پاک نام کو بے حُرمت نہ کریں۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “हारून और उसके बेटों को बताना कि इसराईलियों की उन क़ुरबानियों का एहतराम करो जो तुमने मेरे लिए मख़सूसो-मुक़द्दस की हैं, वरना तुम मेरे नाम को दाग़ लगाओगे। मैं रब हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو بتانا کہ اسرائیلیوں کی اُن قربانیوں کا احترام کرو جو تم نے میرے لئے مخصوص و مُقدّس کی ہیں، ورنہ تم میرے نام کو داغ لگاؤ گے۔ مَیں رب ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 22:2
16 حوالہ جات  

اَپنے ریوڑوں اَور گلّوں کے جتنے پہلوٹھے نر ہُوں اُنہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے مخصُوص کردینا۔ اَپنے گایوں کے پہلوٹھوں سے کویٔی کام نہ لینا اَور نہ ہی اَپنی بھیڑوں کے پہلوٹھوں کی اُون کترنا۔


” ’تُم اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی ہرگز نہ گزراننا تاکہ تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ ہو؛ کیونکہ مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں۔


اَور تُم اُس میں کا بہترین حِصّہ کی قُربانی کے طور پر دینے سے اِس مُعاملہ میں مُجرم نہ ٹھہروگے۔ تُم بنی اِسرائیل کے مُقدّس نذرانوں کو ہرگز ناپاک نہ کرنا ورنہ مارے جاؤگے۔‘ “


اَور تُم میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کرنا، اَور لازِم ہے کہ مُجھے بنی اِسرائیل کے درمیان قُدُّوس مانا جایٔے۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں مُقدّس کرتا ہُوں،


” ’تُم میرا نام لے کر جھُوٹی قَسم نہ کھانا جِس سے تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


یہ تختی اَہرونؔ کی پیشانی پر ہوگی اَور وہ اُن گُناہوں کو اَپنے اُوپر لے گا جِن کے لیٔے بنی اِسرائیل اَپنے پاک نذرانوں کو مخصُوص کریں گے خواہ وہ نذرانے کچھ بھی ہُوں۔ یہ تختی ہمیشہ اَہرونؔ کی پیشانی پر رہے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور میں مقبُول ٹھہریں۔


تو تُم ہر پہلوٹھے بچّہ کو یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرنا اَور تمہارے چَوپایوں کے سَب نر پہلوٹھے بچّے یَاہوِہ کے ہیں۔


وہ اَپنے خُدا کے لیٔے پاک رہیں اَور کبھی اَپنے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ کریں کیونکہ وہ یَاہوِہ کی آتِشی قُربانیاں پیش کرتے ہیں جو اُن کے خُدا کی غِذا کی قُربانی ہے۔ لہٰذا اُن کا پاک رہنا لازمی ہے۔


اَور مَیں بھی اُس شخص کا مُخالف ہوؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں میں سے فنا کر دُوں گا کیونکہ اُس نے اَپنے بچّوں کو مولکؔ کے لیٔے قُربانی کرکے میرے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا ہے اَور میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی ہے۔


” ’اِس طرح تُم بنی اِسرائیل کو اُن کی ناپاکی سے ہمیشہ دُور رکھوگے، تاکہ وہ میری قِیام گاہ کو جو اُن کے درمیان ہے، ناپاک کرنے کی وجہ سے اَپنی ناپاکی میں ہلاک نہ ہوں۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


مَیں نے اُن سے کہا، ”تُم بھی اَور یہ اَشیا بھی یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہیں۔ یہ چاندی سونا تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا یَاہوِہ کے لیٔے رضا کی قُربانی ہے۔


یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ظروف اُٹھانے والو، چلے جاؤ، چلے جاؤ، وہاں سے باہر نکل آؤ! جو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ! وہاں سے نکل آؤ اَور پاک ہو جاؤ۔


میری مُقدّس چیزوں کے متعلّق اَپنی ذمّہ داری بجا لانے کی بجائے تُم نے دُوسروں کو میرے مُقدّس کا نگہبان مُقرّر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات