Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 22:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 لیکن اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی بِیوہ ہو جائے یا اُس کی طلاق ہو جایٔے اَور وہ جَوانی میں ہی بے اَولاد کی حالت میں اَپنے باپ کے گھر واپس آکر رہنے لگے، تو وہ اَپنے باپ کے کھانے میں سے کھا سکتی ہے۔ لیکن کویٔی شخص جو کاہِنؔ کے خاندان سے نہ ہو اُسے نہ کھائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 پر اگر کاہِن کی بیٹی بیوہ ہو جائے یا مُطلّقہ ہو اور بے اَولاد ہو اور لڑکپن کے دِنوں کی طرح اپنے باپ کے گھر میں پِھر آ کر رہے تو وہ اپنے باپ کے کھانے میں سے کھائے لیکن کوئی اجنبی اُسے نہ کھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन हो सकता है कि वह बेवा या तलाक़याफ़्ता हो और उसके बच्चे न हों। जब वह अपने बाप के घर लौटकर वहाँ ऐसे रहेगी जैसे अपनी जवानी में तो वह अपने बाप के उस खाने में से खा सकती है जो क़ुरबानियों में से बाप का हिस्सा है। लेकिन जो इमाम के ख़ानदान का फ़रद नहीं है उसे खाने की इजाज़त नहीं है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ بیوہ یا طلاق یافتہ ہو اور اُس کے بچے نہ ہوں۔ جب وہ اپنے باپ کے گھر لوٹ کر وہاں ایسے رہے گی جیسے اپنی جوانی میں تو وہ اپنے باپ کے اُس کھانے میں سے کھا سکتی ہے جو قربانیوں میں سے باپ کا حصہ ہے۔ لیکن جو امام کے خاندان کا فرد نہیں ہے اُسے کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 22:13
11 حوالہ جات  

لیکن تُم اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں اُس ہلانے کی نذر کی قُربانی کے سینہ اَور ران کو کسی رسماً پاک جگہ میں کھا سکتے ہو۔ کیونکہ یہ بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے دائمی حِصّہ کے طور پر دئیے گیٔے ہیں۔


تَب یہُوداہؔ نے اَپنی بہُو تامارؔ سے کہا، ”میرے بیٹے شِلحؔ کے بالغ ہونے تک تُو اَپنے باپ کے گھر میں بِیوہ کے طور پر بیٹھی رہ۔“ کیونکہ یہُوداہؔ نے سوچا، ”کہ کہیں شِلحؔ بھی اَپنے بھائیوں کی طرح مارا نہ جائے۔“ چنانچہ تامارؔ اَپنے باپ کے گھرجاکر رہنے لگی۔


جِن ہدیوں سے اُنہیں تخصیص اَور پاک کرنے کے لیٔے کفّارہ دیا گیا اُنہیں بھی وُہی کھایٔیں۔ اُنہیں دُوسرا کویٔی بھی نہ کھائے کیونکہ وہ پاک ہیں۔


” ’اَور کاہِنؔ کے خاندان سے باہر کا کویٔی بھی شخص اُس مُقدّس قُربانی کو نہ کھائے اَور نہ ہی کاہِنؔ کا مہمان یا اُس کا کویٔی مزدُور اُسے کھائے۔


اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی کسی کاہِنؔ کے علاوہ کسی اَور سے شادی کر لے تو وہ مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے کسی کو نہ کھائے۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، ”فسح کھانے کے ضوابط یہ ہیں: ”کویٔی بھی غَیراِسرائیلی اِسے کھانے نہ پایٔے۔


اَور اگر اَپنے پہلے شوہر کا گھر چھوڑنے کے بعد وہ کسی دُوسرے آدمی کی بیوی بَن جاتی ہے،


اَور اُس دِن شاؤل کے خادِموں میں سے ایک وہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں رُکا ہُوا تھا۔ وہ دوئیگؔ اِدُومی تھا جو شاؤل کے چرواہوں کا سردار تھا۔


اَور حاکم نے اُنہیں حُکم دیا کہ جَب تک کویٔی کاہِنؔ اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ پہنے ہُوئے نہ آئے تَب تک وہ پاک ترین اَشیا میں سے کویٔی چیز نہ کھایٔیں۔


میری مُقدّس چیزوں کے متعلّق اَپنی ذمّہ داری بجا لانے کی بجائے تُم نے دُوسروں کو میرے مُقدّس کا نگہبان مُقرّر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات