Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 21:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ” ’اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی فاحِشہ بَن کر اَپنے آپ کو ناپاک کرے، تو وہ اَپنے باپ کی بےحُرمتی کا باعث بنتی ہے۔ لازِم ہے کہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور اگر کاہِن کی بیٹی فاحِشہ بن کر اپنے آپ کو ناپاک کرے تو وہ اپنے باپ کو ناپاک ٹھہراتی ہے۔ وہ عَورت آگ میں جلائی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 किसी इमाम की जो बेटी ज़िनाकारी से अपनी मुक़द्दस हालत को ख़त्म कर देती है वह अपने बाप की मुक़द्दस हालत को भी ख़त्म कर देती है। उसे जला दिया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کسی امام کی جو بیٹی زناکاری سے اپنی مُقدّس حالت کو ختم کر دیتی ہے وہ اپنے باپ کی مُقدّس حالت کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ اُسے جلا دیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 21:9
16 حوالہ جات  

تقریباً تین ماہ کے بعد یہُوداہؔ کو یہ خبر مِلی، ”تمہاری بہُو تامارؔ نے زنا کیا جِس کی وجہ سے اَب وہ حاملہ ہے۔“ یہُوداہؔ نے کہا، ”اُسے باہر نکال لاؤ تاکہ اُسے جَلا کر مار ڈالیں۔“


” ’تُم اَپنی بیٹی کو فاحِشہ بنا کر ذلیل نہ کرنا۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ سارا مُلک جِسم فروشی کی طرف مائل ہوکر بدکاری سے بھر جائے۔


ہر پاسبان بے اِلزام اَور ایک ہی بیوی کا شوہر ہو، اُس کے بچّے ایمان والے ہوں اَور بدچلنی اَور نافرمانی کے اِلزام سے پاک ہو۔


”تمہارے باعث مَیں تمہاری اَولاد کو ڈانٹوں گا اَور تمہارے مُنہ پر تمہاری عیدوں کی قُربانی کی غِلاظت پھیکوں گا اَور تُم بھی اُن کے ساتھ اُٹھاکر پھینک دئیے جاؤگے۔


ضعیفوں، نوجوانوں، دوشیزاؤں، ماؤں اَور بچّوں کو قتل کرو لیکن جِس کے نِشان ہو اُسے نہ چھُوؤ۔ میرے پاک مُقدّس کے پاس سے شروع کرو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے اُن ضعیفوں سے اِبتدا کی جو بیت المُقدّس کے سامنے تھے۔


صِیّونؔ میں رہنے والے گُنہگار خوفزدہ ہیں؛ اَور بےدینوں کو کپکپی نے آ پکڑا ہے: ”ہم میں سے کون اُس مہلک آگ میں رہ سَکتا ہے؟ ہم میں سے کون اُن اَبدی شُعلوں کے درمیان بس سَکتا ہے؟“


” ’اَورجو کچھ تیرے دونوں بیٹوں حُفنیؔ اَور فِنحاسؔ کے ساتھ ہوگا وہ تیرے لیٔے ایک نِشان ہوگا۔ وہ دونوں ایک ہی دِن مَریں گے۔


عیلیؔ کے لڑکوں کا یہ گُناہ یَاہوِہ کی نظر میں بہت بڑا تھا کیونکہ اُن کی اِس حرکت سے یَاہوِہ کی قُربانی کی تحقیر ہوتی تھی۔


یہوشُعؔ نے اُس سے کہا، ”تُم ہم پر یہ آفت کیوں لائے؟ آج کے دِن یَاہوِہ تُم پر آفت نازل کریں گے۔“ تَب سَب اِسرائیلیوں نے اُسے سنگسار کیا اَور پھر اُس کے باقی لوگوں کو بھی سنگسار کرنے کے بعد اُنہیں جَلا دیا۔


جو کویٔی نذر کی چیزوں کے ساتھ پکڑا جائے وہ اَپنے تمام اَسباب کے ساتھ آگ میں جَلا دیا جائے گا۔ اُس نے یَاہوِہ کے عہد کو توڑا ہے اَور بنی اِسرائیل میں شرمناک کام کیا ہے!‘ “


” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی عورت اَور اُس کی ماں دونوں سے شادی کرے تو یہ بڑی بدکاری ہے۔ چنانچہ اُن تینوں کو آگ میں جَلا دیاجایٔے تاکہ تمہارے درمیان بدکاری نہ رہے۔


” ’لہٰذا سَبت کو مانو کیونکہ یہ تمہارے لیٔے مُقدّس ہے، اَورجو کویٔی اُس کی بےحُرمتی کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے؛ اَورجو کویٔی اُس دِن کویٔی کام کرے اَپنی قوم سے خارج کیا جائے۔


تو اُسے اُس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر لایا جائے اَور وہاں اُس کے شہر کے لوگ اُسے سنگسار کریں تاکہ وہ مَر جائے۔ کیونکہ وہ ابھی اَپنے باپ کے گھر ہی میں تھی کہ اُس نے فاحِشہ پن کرکے اِسرائیل میں نہایت شرمناک کام کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری ضروُر ختم کردینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات