Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 21:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 وہ اَپنے خُدا کی نہایت ہی مُقدّس غِذا کو اَور پاک روٹی کو بھی کھا سَکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 وہ اپنے خُدا کی نِہایت ہی مُقدّس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उसे अल्लाह की मुक़द्दस बल्कि मुक़द्दसतरीन क़ुरबानियों में से भी इमामों का हिस्सा खाने की इजाज़त है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُسے اللہ کی مُقدّس بلکہ مُقدّس ترین قربانیوں میں سے بھی اماموں کا حصہ کھانے کی اجازت ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 21:22
19 حوالہ جات  

اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


کیا تُم نہیں جانتے کہ جو بیت المُقدّس میں خدمت کرتے ہیں، وہ وہیں سے کھاتے ہیں؟ اَورجو قُربان گاہ پر قُربانیاں چڑھانے کی خدمت کرتے ہیں وہ اُن قُربانیوں کا کچھ حِصّہ لیتے ہیں؟


بنی اِسرائیل کی یَاہوِہ کو پیش کی ہُوئی مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے جو کچھ الگ رکھا جائے اُسے میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو تمہارے مُقرّرہ حِصّہ کے طور پر دے دیتا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور تمہارے اَور تمہاری نَسل کے لیٔے نمک کا دائمی عہد ہے۔“


” ’اَور خطا کی قُربانی کے لیٔے جو کہ نہایت مُقدّس ہے یہ ضوابط ہیں:


اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا؛ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


اَور کاہِنؔ کے خاندان کا کویٔی بھی مَرد گُناہ کی قُربانی کا گوشت کھا سَکتا ہے۔ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


تاہم اَپنے عیب کی وجہ سے وہ پردہ کے اَندر یا مذبح کے پاس ہرگز نہ جائے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ میرے پاک مَقدِس کی بےحُرمتی کرے۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں، جو اُن کو پاک کرتا ہُوں۔‘ “


اَور نہ تُم اَیسے جانوروں کو کسی پردیسی کے ہاتھ سے اَپنے خُدا کے لئے غِذا کی قُربانی کے طور پر قبُول کرنا؛ وہ آپ کی طرف سے قبُول نہیں کئے جائیں گے، کیونکہ اُن میں خرابی اَور عیب ہے۔‘ “


اَور تَب کاہِنؔ اَپنا کتان کا لباس اَور اَپنے نیچے پاجامہ پہن کر مذبح پر آگ سے بھسم کی ہُوئی سوختنی نذر کی راکھ کو اُٹھاکر مذبح کے ایک طرف رکھ دے۔


اَور کاہِنؔ کے گھرانے کا ہر مَرد اِسے کھا سَکتا ہے لیکن یہ کسی پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھائی جائے؛ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


”تُم نے گُناہ کی قُربانی کے گوشت کو پاک مَقدِس کی جگہ میں کیوں نہ کھایا؟ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ یہ تُمہیں اِس لیٔے دیا گیا تھا کہ تُم جماعت کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دے کر جماعت کے گُناہ کو اَپنے اُوپر اُٹھالو۔


اِس کے بعد کاہِنؔ اُس نر برّہ کو اُس پاک مَقدِس میں ذبح کرے، جہاں گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر کے جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے؛ کیونکہ گُناہ کی قُربانی، خطا کی قُربانی کے مانند کاہِنؔ کا مُقرّر حِصّہ ہے؛ اَور یہ نہایت ہی مُقدّس ہے۔


اَور جَب آفتاب غروب ہو جائے گا تَب وہ پاک ٹھہرے گا۔ اِس کے بعد پھر وہ اُن مُقدّس قُربانیوں کو کھا سَکتا ہے کیونکہ یہ اُس کی خُوراک ہے۔


” ’لیکن کویٔی شَے جو کسی کی مِلکیّت ہو اَور اُس نے اُسے یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا ہو خواہ وہ شخص ہو یا جانور یا موروثی زمین تو اُسے بیچا ہی جا سَکتا ہے نہ چھُڑایا جا سَکتا ہے کیونکہ اِس طرح کی مخصُوص کی ہُوئی ہر چیز یَاہوِہ کے لیٔے نہایت پاک ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات