Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 21:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”اَہرونؔ کو حُکم دو، ’تمہارے فرزندوں میں سے اُن کی پُشت در پُشت میں کویٔی بھی شخص جِس میں عیب ہو تو وہ اَپنے خُدا کے حُضُور غِذا کی قُربانی پیش کرنے نہ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 ہارُونؔ سے کہہ دے کہ تیری نسل میں پُشت در پُشت اگر کوئی کِسی طرح کا عَیب رکھتا ہو تو وہ اپنے خُدا کی غِذا گُذراننے کو نزدِیک نہ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 “हारून को बताना कि तेरी औलाद में से कोई भी जिसके जिस्म में नुक़्स हो मेरे हुज़ूर आकर अपने ख़ुदा की रोटी न चढ़ाए। यह उसूल आनेवाली नसलों के लिए भी अटल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ”ہارون کو بتانا کہ تیری اولاد میں سے کوئی بھی جس کے جسم میں نقص ہو میرے حضور آ کر اپنے خدا کی روٹی نہ چڑھائے۔ یہ اصول آنے والی نسلوں کے لئے بھی اٹل ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 21:17
12 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ لوگ جنہیں آپ چُن کر اَپنے قریب لاتے ہیں، تاکہ وہ آپ کی بارگاہوں میں رہیں! ہم آپ کے گھر کی یعنی آپ کے مُقدّس ہیکل کی نِعمتوں سے سَیر ہو گئے۔


تَب اُس نے قورحؔ اَور اُس کے تمام پیروکاروں سے کہا: ”کل صُبح کے وقت یَاہوِہ صَاف ظاہر کر دیں گے کہ کون اُن کا ہے اَور کون مُقدّس ہے اَور وہ اُس شخص کو اَپنے قریب آنے دیں گے۔ جسے وہ آپ نے آپ مُنتخب کریں گے اُسے وہ اَپنی قربت بھی بخشیں گے۔


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ تَب سَب اُمّت کے سامنے میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔


ہمیں اَیسے ہی اعلیٰ کاہِن کی ضروُرت تھی جو پاک، بے قُصُور، بے داغ، گُنہگاروں سے الگ اَور آسمانوں سے بھی بُلند تر کیا گیا ہو۔


لہٰذا نگہبان کو چاہئے کہ وہ بے اِلزام، ایک بیوی کا شوہر، پرہیزگار، خُود پر قابُو رکھنے والا، قابل اِحترام، مُسافر پرور اَور تعلیم دینے کے قابل ہو۔


تُم بھی گواہ ہو اَور خُدا بھی گواہ ہے کہ ہم نے تُم سبھی مُومِنین کے درمیان کیسی پاک، راستباز اَور بے عیب زندگی گُزاری۔


اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل میں سے کویٔی بھی شخص جِس میں کویٔی عیب ہو، وہ یَاہوِہ کو آتِشی قُربانیاں گذراننے کو اُن کے حُضُور نہ آئے۔ کیونکہ اُس میں عیب ہے۔ وہ ہرگز اَپنے خُدا کو غِذا کی قُربانی پیش کرنے کی کوشش نہ کرے۔


وہ اَپنے خُدا کے لیٔے پاک رہیں اَور کبھی اَپنے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ کریں کیونکہ وہ یَاہوِہ کی آتِشی قُربانیاں پیش کرتے ہیں جو اُن کے خُدا کی غِذا کی قُربانی ہے۔ لہٰذا اُن کا پاک رہنا لازمی ہے۔


اَور کاہِنؔ اُن کو مذبح پر ایک آتِشیں اَور فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی نذر کے طور پر جَلا دے۔ ساری چربی یَاہوِہ کے لیٔے ہے۔


اَور کاہِنؔ اُن کو بطور غِذا مذبح پر جَلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک آتِشی قُربانی ہوگی۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات