Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 21:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ” ’وہ کاہِنؔ جو اَپنے بھائیوں کے درمیان اعلیٰ کاہِن ہو جِس کے سَر پر مَسح کرنے کا تیل ڈالا گیا ہو اَورجو پاک لباس پہننے کے لیٔے مخصُوص کیا گیا ہو وہ نہ تو اَپنے سَر اُوگھاڑے اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور وہ جو اپنے بھائیوں کے درمِیان سردار کاہِن ہو جِس کے سر پر مَسح کرنے کا تیل ڈالا گیا اور جو پاک لِباس پہننے کے لِئے مخصُوص کِیا گیا وہ اپنے سر کے بال بِکھرنے نہ دے اور اپنے کپڑے نہ پھاڑے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 इमामे-आज़म के सर पर मसह का तेल उंडेला गया है और उसे इमामे-आज़म के मुक़द्दस कपड़े पहनने का इख़्तियार दिया गया है। इसलिए वह रंज के आलम में अपने बालों को बिखरने न दे, न कभी अपने कपड़ों को फाड़े।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 امامِ اعظم کے سر پر مسح کا تیل اُنڈیلا گیا ہے اور اُسے امامِ اعظم کے مُقدّس کپڑے پہننے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اِس لئے وہ رنج کے عالم میں اپنے بالوں کو بکھرنے نہ دے، نہ کبھی اپنے کپڑوں کو پھاڑے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 21:10
18 حوالہ جات  

اَور مُقدّس کتانی لباس پہن کر وُہی کاہِنؔ کفّارہ دے گا جو اَپنے باپ کی جگہ پر جانشین بطور اعلیٰ کاہِن ہونے کے لیٔے مَسح اَور مُقرّر کیا گیا ہو۔


تَب اعلیٰ کاہِن نے اَپنے کپڑے پھاڑ کر کہا، ”اِس نے کُفر بکا ہے! اَب ہمیں گواہوں کی کیا ضروُرت ہے؟ تُم نے ابھی ابھی اِس کا کُفر سُنا ہے۔


اَور جماعت اُس قاتل کو خُون کا اِنتقام لینے والے کے ہاتھ سے بچالے اَور اُسے واپس پناہ کے اُس شہر میں بھیج دے جہاں وہ بھاگ گیا تھا۔ مُقدّس تیل سے ممسوح کئے ہویٔے اعلیٰ کاہِن کے زندہ رہنے تک وہ وہیں رہے گا۔


پھر اَہرونؔ کو مُقدّس کرنے کے لیٔے مَسح کے تیل میں سے کچھ لیا اَور اُسے اُن کے سَر پر ڈال کر اُن کا مَسح کیا۔


یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا، اَور داڑھی تک جا پہُنچا، یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک، اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔


اُس کے بعد مردکیؔ شاہی محل کے دروازہ پر واپس آ گیا لیکن ہامانؔ نے آزردہ خاطِر ہوکر اَپنا چہرہ چھُپا لیا اَور فوراً اَپنے گھر چلا گیا۔


داویؔد کوہِ زَیتُون کی چڑھائی پر چڑھتا جا رہاتھا اَور اُس کی آنکھوں سے آنسُو بہ رہے تھے۔ اُس کا سَر ڈھکا ہُوا تھا اَور وہ ننگے پاؤں تھا۔ اُس کے ساتھ سَب لوگوں نے بھی اَپنے سَر ڈھانکے ہُوئے تھے اَور وہ روتے ہُوئے اُوپر چڑھتے جا رہے تھے۔


”اِس قِسم کے متعدّی مرض مثلاً کوڑھ میں مُبتلا شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ پھٹے پرانے کپڑے پہنے اَور اُس کے بال بکھرے ہویٔے ہُوں اَور وہ اَپنے چہرے کے نِچلے حِصّہ کو ڈھانکے اَور چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر کہے، ’ناپاک! ناپاک!‘


چنانچہ تَب یعقوب نے اَپنے کپڑے پھاڑ ڈالے، اَور ٹاٹ پہن لیا اَور وہ کیٔی دِنوں تک اَپنے بیٹے کے لیٔے ماتم کرتے رہے۔


تَب ایُّوب اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور رنجیدہ ہوکر اَپنا لباس چاک کیا اَور سَر مُنڈوایا اَور زمین پر گِر کر خُدا کو سَجدہ کیا


اَور مَسح کا تیل اُس کے سَر پر ڈالنا اَور اُسے مَسح کرنا۔


خاموش آہیں بھرنا۔ میّت پر ماتم نہ کرنا۔ اَپنی پگڑی باندھے رہنا اَور اَپنی جُوتی اَپنے پاؤں میں پہنے رہنا۔ اَپنی مونچھوں اَور داڑھی کو نہ ڈھانکنا اَور نہ رِواج کے مُطابق ماتم کرنے والوں کا کھانا ہی کھانا۔“


” ’اگر کویٔی ممسوح کاہِنؔ اَیسی خطا کرے جِس سے پُوری اُمّت مُجرم ٹھہرتی ہو تو، وہ اَپنی اُس خطا کے لیٔے جو اُس نے کی ہے، ایک بے عیب بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے۔


خواہ اُس کا اَپنا باپ یا ماں یا بھایٔی یا بہن بھی مَر جائے تو بھی وہ اُن کو چھُو کر اَپنے آپ کو نجِس نہ کر لے کیونکہ اَپنے یَاہوِہ کے لیٔے الگ رہنے کی علامت اُس کے سَر پر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات