23 اَور تُم اُن قوموں کے رسم و رِواج پر عَمل نہ کرنا جنہیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں۔ کیونکہ اُنہیں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کیٔے ہیں۔ چنانچہ مُجھے اُن سے نفرت ہو گئی ہے۔
23 उन क़ौमों के रस्मो-रिवाज के मुताबिक़ ज़िंदगी न गुज़ारना जिन्हें मैं तुम्हारे आगे से निकाल दूँगा। मुझे इस सबब से उनसे घिन आने लगी कि वह यह सब कुछ करते थे।
تُم اَپنی راستبازی یا اَپنی دیانتداری کے سبب سے اُن کے مُلک پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے ہو بَلکہ یہ اُن قوموں کی بدکاری کا نتیجہ ہے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال رہے ہیں تاکہ یَاہوِہ اُس قول کو پُورا کریں جِس کی قَسم اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی تھی۔
” ’تُم اِن کاموں میں سے کسی بھی کام کو کرکے خُود کو ناپاک نہ کرنا کیونکہ جِن قوموں کو مَیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں اُنہُوں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کرکے خُود کو نجِس کیا ہے۔
اِس لیٔے میرے تقاضوں کو ماَننا اَور وہ مکرُوہ رسمیں جو تُم سے پیشتر رائج تھیں، تُم اُن میں سے کسی مکرُوہ رسموں کو عَمل میں نہ لانا، اَور اُن میں پھنس کرکے خُود کو آلُودہ نہ کرنا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “
تُم وَیسے کام ہرگز نہ کرنا جَیسے مِصر میں لوگ کرتے تھے جہاں تُم رہا کرتے تھے، اَور وَیسے کام بھی نہ کرنا جَیسے لوگ مُلکِ کنعانؔ میں کرتے ہیں، جہاں میں تُمہیں لے جا رہا ہُوں؛ اَور نہ ہی اُن کی رسم و رِواج پر چلنا۔
یہاں تک کہ اُن کا مُلک بھی اُن کی ناپاکی سے آلُودہ ہو چُکاہے۔ لہٰذا مَیں نے اُس کی بدکاری کی سزا اُسے دی ہے اَور اُس مُلک نے اَپنے باشِندوں کو اُگل دیا ہے۔