Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 20:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ” ’اَور اگر کویٔی شخص اَپنی چچی یا تائی سے ہم بِستری کرتا ہے، تو اُس نے اَپنے چچا یا تاؤ کی بےحُرمتی کی ہے۔ وہ دونوں اَپنے گُناہ کی سزا پائیں گے اَور وہ بے اَولاد مَریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور اگر کوئی اپنی چچی یا تائی سے صُحبت کرے تو اُس نے اپنے چچا یا تاؤُ کے بدن کو بے پردہ کِیا۔ سو اُن کا گُناہ اُن کے سر لگے گا۔ وہ لاولد مریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 जो अपनी चची या ताई से हमबिसतर हुआ है उसने अपने चचा या ताया की बेहुरमती की है। दोनों को अपने क़ुसूर के नतीजे बरदाश्त करने पड़ेंगे। वह बेऔलाद मरेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 جو اپنی چچی یا تائی سے ہم بستر ہوا ہے اُس نے اپنے چچا یا تایا کی بےحرمتی کی ہے۔ دونوں کو اپنے قصور کے نتیجے برداشت کرنے پڑیں گے۔ وہ بےاولاد مریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 20:20
8 حوالہ جات  

” ’تُم اَپنے باپ کے بھایٔی کی بےحُرمتی اُس کی بیوی سے ہم بِستری کرکے نہ کرنا کیونکہ وہ تمہاری چچی ہے۔


کیونکہ وہ دِن آنے والے ہیں جَب تُم یہ کہوگی، ’وہ بانجھ عورتیں مُبارک ہیں جِن کے رحم بچّوں سے خالی رہے، اَور جِن کی چھاتِیوں نے دُودھ نہیں پِلایا!‘


اِلیشاَبیتؔ نے کہا، ”خُداوؔند نے میرے لیٔے یہ کام کیا ہے، خُداوؔند نے اِن دِنوں میں مُجھ پر نظریں کرم کی اَور مُجھے لوگوں میں رُسوا ہونے سے بچا لیا۔“


لیکن اُن کے اَولاد نہ تھی کیونکہ اِلیشاَبیتؔ بانجھ تھیں اَور دونوں عمر رسیدہ تھے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِس شخص کو بے اَولاد درج کر، جو اَپنی زندگی میں کبھی اِقبالمندی کا مُنہ نہ دیکھے گا، کیونکہ اُس کی اَولاد میں سے کبھی کوئی اَیسا اِقبالمند نہ ہوگا، کہ وہ داویؔد کے تخت پر تخت نشین ہو، اَور یہُودیؔہ میں حُکومت کریں۔“


اُس کی نَسل کاٹ ڈالی جائے، اَور اگلی پُشت سے اُن کے نام مٹا دئیے جایٔیں۔


اُس کی قوم میں نہ اُس کی نَسل باقی رہے گی نہ بال بچّے، اُس کے مکان میں رہنے والا کویٔی نہ ہوگا۔


” ’اگر کویٔی شخص اَپنے بھایٔی کی بیوی سے شادی کرے تو یہ ناپاک عَمل ہے۔ کیونکہ اُس نے اَپنے بھایٔی کی توہین کی ہے۔ چنانچہ وہ بے اَولاد رہ جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات