Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ” ’اگر تُم تنور میں پکائے ہویٔے اناج کی نذر لایٔے تو وہ سَب سے بہترین مَیدہ کا بنا ہو اَور زَیتُون کے تیل میں گندھی ہویٔی، بے خمیری کُلچے یا زَیتُون کے تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری چپاتیاں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور جب تُو تنُور کا پکا ہُؤا نذر کی قُربانی کا چڑھاوا لائے تو وہ تیل مِلے ہُوئے مَیدہ کے بے خمِیری گِردے یا تیل چُپڑی ہُوئی بے خمِیری چپاتیاں ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अगर यह क़ुरबानी तनूर में पकाई हुई रोटी हो तो उसमें ख़मीर न हो। इसकी दो क़िस्में हो सकती हैं, रोटियाँ जो बेहतरीन मैदे और तेल से बनी हुई हों और रोटियाँ जिन पर तेल लगाया गया हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اگر یہ قربانی تنور میں پکائی ہوئی روٹی ہو تو اُس میں خمیر نہ ہو۔ اِس کی دو قسمیں ہو سکتی ہیں، روٹیاں جو بہترین میدے اور تیل سے بنی ہوئی ہوں اور روٹیاں جن پر تیل لگایا گیا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 2:4
21 حوالہ جات  

اَور تُم نفیس گندُم کے آٹے کی بے خمیری روٹیاں اَور زَیتُون کے تیل سے بنے کُلچے اَور تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیئے بنانا۔


میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہُوں، اَور میری سَب ہڈّیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں۔ میرا دِل موم ہو گیا ہے؛ اَور وہ میرے اَندر پگھل گیا ہے۔


”کیونکہ المسیح نے نہ تو کویٔی گُناہ کیا، اَور نہ ہی اُن کے مُنہ سے کویٔی فریب کی بات نکلی۔“


پس ہر قِسم کی بُرائی، فریب، ریاکاری، حَسد اَور بدگوئی کو دُور کر دو۔


ہمیں اَیسے ہی اعلیٰ کاہِن کی ضروُرت تھی جو پاک، بے قُصُور، بے داغ، گُنہگاروں سے الگ اَور آسمانوں سے بھی بُلند تر کیا گیا ہو۔


”اَب میرا دِل گھبراتا ہے، تو کیا میں یہ کہُوں؟ ’اَے باپ، مُجھے اِس گھڑی سے بچائے رکھ‘؟ ہرگز نہیں، کیونکہ اِسی لیٔے تو میں آیا ہُوں کہ اِس گھڑی تک پہُنچو۔


کیونکہ جسے خُدا نے بھیجا ہے وہ خُدا کی باتیں کہتاہے، اِس لیٔے کہ خُدا بغیر حِساب کے پاک رُوح دیتاہے۔


اَور اُن سے فرمایا، ”غم کی شِدّت سے میری جان نکلی جا رہی ہے۔ تُم یہاں ٹھہرو اَور میرے ساتھ جاگتے رہو۔“


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ جگہ ہے جہاں کاہِنؔ خطا کی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی کو پکایئں گے اَور نذر کی قُربانی پکائیں گے تاکہ اُنہیں بیرونی صحن میں لوگوں کی تقدیس کے لیٔے لانے کی نَوبَت نہ آئے۔“


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


” ’اگر وہ اِسے شُکر گُزاری کے طور پر پیش کرے تَب وہ شُکر گزاری کی قُربانی کے ساتھ تیل سے گُندھے ہویٔے بے خمیری روٹی اَور تیل چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں اَور تیل سے اَچھّی طرح گُندھے ہویٔے مَیدے کی روٹیاں بھی گذرانے۔


اَور اُسے خمیر کے ساتھ پکایا نہ جایٔے۔ مَیں نے اِسے اَپنی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اُن کو حِصّہ کے طور پر دیا ہے۔ اَور یہ گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کی مانند نہایت ہی پاک ہے۔


وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں مذبح کی شمالی سمت ذبح کرے اَور اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کا خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُس روٹی کا نام منّا رکھا۔ یہ دھنیے کے بیج کی طرح سفید اَور اُس کا مزہ شہد سے بنی ہُوئی بوندی جَیسا تھا۔


اَور وہ اُسی رات اُسے آگ پر بھونیں اَور اُس کے گوشت کو کڑوے ساگ پات اَور بے خمیری روٹی کے ساتھ کھا لیں۔


اَور ساتھ ہی ساتھ اناج کی نذریں اَور تپاون کی نذروں اَور بے خمیری روٹیوں کی ایک ٹوکری بھی لایٔے جِس میں زَیتُون کا تیل ملے ہویٔے مَیدے کے کُلچے اَور تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات