Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 2:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور تُم اَپنی سَب اناج کی نذر والی قُربانیوں میں نمک ڈالنا۔ کیونکہ نمک اُس عہد کی نُمائندگی کرتا ہے جو تمہارے خُدا نے تمہارے ساتھ باندھا ہے۔ اَپنی ساری نذریں نمک کے ساتھ ہی پیش کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور تُو اپنی نذر کی قُربانی کے ہر چڑھاوے کو نمکین بنانا اور اپنی کِسی نذر کی قُربانی کو اپنے خُدا کے عہد کے نمک بغَیر نہ رہنے دینا۔ اپنے سب چڑھاووں کے ساتھ نمک بھی چڑھانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ग़ल्ला की हर नज़र में नमक हो, क्योंकि नमक उस अहद की नुमाइंदगी करता है जो तेरे ख़ुदा ने तेरे साथ बाँधा है। तुझे हर क़ुरबानी में नमक डालना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 غلہ کی ہر نذر میں نمک ہو، کیونکہ نمک اُس عہد کی نمائندگی کرتا ہے جو تیرے خدا نے تیرے ساتھ باندھا ہے۔ تجھے ہر قربانی میں نمک ڈالنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 2:13
8 حوالہ جات  

تُم اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرنا اَور کاہِنؔ اُن پر نمک چھڑکیں اَور اُنہیں سوختنی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور میں چڑھائیں۔


”تُم زمین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کی نمکینی جاتی رہے تو اُسے دوبارہ کیسے نمکین کیا جائے گا؟ تَب تو وہ کسی کام کا نہیں رہتا سِوائے اِس کہ اُسے باہر پھینک دیا جائے اَور لوگوں کے پاؤں سے روندا جائے۔


تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔


کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے اِسرائیل کی سلطنت نمک کے عہد کے ساتھ ہمیشہ کے لیٔے داویؔد اَور اُس کے بیٹوں کو دی ہے؟


بنی اِسرائیل کی یَاہوِہ کو پیش کی ہُوئی مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے جو کچھ الگ رکھا جائے اُسے میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو تمہارے مُقرّرہ حِصّہ کے طور پر دے دیتا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور تمہارے اَور تمہاری نَسل کے لیٔے نمک کا دائمی عہد ہے۔“


یعنی سَو تالنت چاندی، سَو کور گیہُوں اَور سَو بَت مَے اَور سَو بَت زَیتُون کا تیل اَور نمک کی کثیر مقدار۔


اَور اُن سے عِطرساز کی کاریگری کے مُطابق بخُور کا ایک خُوشبودار مرکّب بنانا۔ اُس میں نمک مِلانا اَور وہ صَاف اَور پاک ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات