Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تُم اِنہیں پہلے پھلوں کی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لا سکتے ہو لیکن وہ بطور فرحت بخش خُوشبو مذبح پر نذر نہ کی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تُم اِن کو پہلے پَھلوں کے چڑھاوے کے طَور پر خُداوند کے حضُور لانا۔ پر راحت انگیز خُوشبُو کے لِئے وہ مذبح پر نہ چڑھائے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 यह चीज़ें फ़सल के पहले फलों के साथ रब को पेश की जा सकती हैं, लेकिन उन्हें क़ुरबानगाह पर न जलाया जाए, क्योंकि वहाँ रब को उनकी ख़ुशबू पसंद नहीं है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 یہ چیزیں فصل کے پہلے پھلوں کے ساتھ رب کو پیش کی جا سکتی ہیں، لیکن اُنہیں قربان گاہ پر نہ جلایا جائے، کیونکہ وہاں رب کو اُن کی خوشبو پسند نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 2:12
15 حوالہ جات  

”اَور تُم اَپنی زمین کے پہلے پھلوں میں سے بہترین پھل یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں لانا۔“ تُم بکری کے بچّہ کو اُس کی ماں کے دُودھ میں نہ پکانا۔


یہ وہ ہیں جنہوں نے اَپنے آپ کو عورتوں کے ساتھ آلُودہ نہیں کیا بَلکہ کنوارے ہیں۔ یہ وہ ہیں جو برّہ کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں، جہاں بھی وہ جاتا ہے۔ وہ آدمیوں میں سے خرید لیٔے گیٔے ہیں تاکہ وہ خُدا اَور برّہ کے لیٔے پہلے پھل ہوں۔


اِس فرمان کے جاری ہوتے ہی بنی اِسرائیل اَپنے اناج کے پہلے پھل، نیا انگوری شِیرہ، زَیتُون کے تیل اَور شہد اَور کھیتوں کی پیداوار بڑی فراخدلی سے لانے لگے۔ اِس کے علاوہ وہ بڑی تعداد میں اِن سَب کا دسواں حِصّہ بھی خُوشی سے دینے لگے۔


اِس لیٔے اَب اَے یَاہوِہ دیکھو، جو زمین آپ نے مُجھے عطا فرمائی ہے، اُس کا پہلا پھل مَیں آپ کے پاس لے آیا ہُوں۔“ پھر تُم اُس ٹوکری کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور رکھ دینا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو سَجدہ کرنا۔


اَپنے پہلے گوندھے ہویٔے آٹے کی ایک روٹی پیش کرنا اَور اُسے کھلیان کے نذرانہ کے طور پر گذراننا۔


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ، جسے میں تُمہیں دینے والا ہُوں اَور وہاں تُم اَپنی پہلی فصل کاٹو، تو تُم اَپنی پہلی فصل کے پُولوں کو کاہِنؔ کے پاس لانا۔


اَور شُکر گُزاری کی سلامتی کی نذر کی قُربانی کے ساتھ وہ خمیری ٹکیاں بھی نذر گزرانے۔


”تُم گوداموں میں جمع کی ہُوئی پیداوار اَور اَپنے کولھو سے نکالے ہویٔے رس میں سے میرے لیٔے نذریں لانے میں تاخیر نہ کرنا۔ ”اَور تُمہیں اَپنے بیٹوں میں سے پہلوٹھے کو لازماً مُجھے دینا ہوگا۔


لہٰذا عِفرونؔ کا وہ کھیت جو ممرےؔ کے سامنے مکفیلہؔ میں تھا، اَور وہ غار جو اُس میں تھا تمام درختوں سمیت جو اُس کھیت کے حُدوُد میں تھے،


لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ المسیح مُردوں میں سے جی اُٹھے، لہٰذا جو سو گیٔے ہیں اُن میں پہلا پھل ہویٔے۔


”اَور گیہُوں کے پہلے پھل کے کاٹنے کے وقت ہفتوں کی عید اَور سال کے آخِر میں فصل جمع کرنے کی عید منانا۔


اَور جہاں کہیں تمہاری رہائش ہو وہاں سے تُم ہلانے کی نذر کی قُربانی کے واسطے دو دہائی ایفہ مَیدہ کی خمیری روٹیاں لانا؛ جو یَاہوِہ کو پہلے پھلوں کی ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کی جائے۔


”بہترین زَیتُون کا تیل، بہترین نئے انگوری شِیرے اَور اناج جسے وہ اَپنی پہلی فصل کے پہلے پھل کے طور پر یَاہوِہ کو پیش کرتے ہیں وہ سَب میں تُمہیں دیتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات