Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ” ’اَور جَب تُم یَاہوِہ کے حُضُور سلامتی کی نذر کی قُربانی پیش کرو، تو اُسے اِس طرح پیش کرنا کہ وہ تمہاری طرف سے مقبُول ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور جب تُم خُداوند کے حضُور سلامتی کے ذبِیحے گُذرانو تو اُن کو اِس طرح گُذراننا کہ تُم مقبُول ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब तुम रब को सलामती की क़ुरबानी पेश करते हो तो उसे यों चढ़ाओ कि तुम मंज़ूर हो जाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب تم رب کو سلامتی کی قربانی پیش کرتے ہو تو اُسے یوں چڑھاؤ کہ تم منظور ہو جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:5
16 حوالہ جات  

”اَور جَب تُم یَاہوِہ کے حُضُور شُکر گزاری کی قُربانی پیش کرو، تو اُسے اِس طریقہ سے پیش کرو کہ وہ تمہاری طرف سے قبُول کی جایٔیں۔


” ’لیکن اگر اُس کی قُربانی کسی مَنّت کی یا رضا کی قُربانی ہو تو، وہ قُربانی اُسی دِن کھائی جائے جِس دِن وہ گذرانی جائے۔ اَور اگر کچھ بچ جایٔے تو اُسے اگلے دِن کھایا جا سَکتا ہے۔


تو تُم بَیلوں یا برّوں یا بکریوں میں سے بے عیب نر بکرا نذر کرنا تاکہ وہ تمہاری طرف سے مقبُول ہو۔


” ’اگر وہ نذر گلّہ کا جانور ہو تو وہ بے عیب نر ہو اَور لازِم ہے کہ نذر لانے والا اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر سوختنی نذر کے طور پر نذر کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔


” ’جَب شہزادہ یَاہوِہ کے حُضُور رضا کی قُربانی مُہیّا کرے، خواہ وہ سوختنی نذر ہو یا سلامتی کی نذریں ہُوں، تَب اُس کے لیٔے وہ پھاٹک کھولا جائے جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے۔ وہ اَپنی سوختنی نذر یا سلامتی کی نذریں اِسی طرح پیش کرے جَیسے وہ سَبت کے دِن کرتا ہے۔ تَب وہ باہر نکل جائے گا اَور اُس کے جانے کے بعد پھاٹک بند کر دیا جائے گا۔


فرمانروا شہزادہ باہر سے پھاٹک کے برامدے کی راہ سے ہوتا ہُوا اَندر داخل ہو اَور پھاٹک کے چوکھٹ کے پاس کھڑا ہو جائے۔ کاہِنؔ اُس کی سوختنی نذر اَور اُس کی سلامتی کی نذریں گذرانیں۔ وہ دروازہ کے آستانہ پر عبادت کرے اَور تَب باہر چلا جائے۔ لیکن پھاٹک شام تک بند نہ کیا جائے گا۔


حِزقیاہؔ نے کاہِنوں اَور لیویوں کو اُن کے فریقوں کے مُطابق کام سُپرد کیا یعنی کاہِنوں اَور لیویوں میں سے ہر ایک کو اُن کے فرائض کے مُطابق سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں گذراننے، عبادت اَور شُکر گزاری کرنے اَور یَاہوِہ کے قِیام کے پھاٹکوں پر سِتائش کرنے کی ذمّہ داریاں سُپرد کیں۔


تاہم تُم کسی بڑے یا چُھوٹے اَعضا والے بچھڑے یا برّے کو رضا کی قُربانی کے طور پر پیش کر سکتے ہو مگر کسی مَنّت کی تکمیل کی قُربانی کے لیٔے قبُول نہ ہوگی۔


جَب کویٔی شخص اَپنی کسی خاص مَنّت کی تکمیل کے لیٔے رضا کی قُربانی کے طور پر بَیلوں یا بھیڑ بکریوں میں سے سلامتی کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرے، تو قُربانی قبُول ہونے کے لیٔے ضروُری ہے کہ وہ جانور بے عیب ہو اَور اُس میں کویٔی نقش نہ ہو۔


تَب مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے جَوانوں کو بھیجا اَور اُنہُوں نے سوختنی نذریں چڑھائیں اَور بچھڑوں کو ذبح کرکے سلامتی کی نذر کی قُربانی یَاہوِہ کے حُضُور گزرانی۔


” ’تُم بُتوں کی طرف رُجُوع نہ ہونا اَور نہ ہی اَپنے لیٔے دھات سے ڈھالے ہویٔے معبُود بنانا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


اَور جِس دِن قُربانی پیش کی جائے وہ اُسی دِن یا اگلے دِن تک کھا لی جائے؛ اَور اگر اُس میں سے کچھ تیسرے دِن تک بچا رہ جائے تو اُسے ضروُر آگ میں جَلا دیا جائے۔


اِس لیٔے اگر وہ سلامتی کی نذر کا گوشت تیسرے دِن کھاتا ہے، تو وہ قُربانی قبُول نہ ہوگی اَور نہ ہی اُسے گذراننے والے کو اُس کا کویٔی اجر ملے گا کیونکہ وہ مکرُوہ ہے۔ اَورجو اِنسان اُس میں سے کچھ کھائے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات