Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 ” ’عُمر رسیدہ اَشخاص کے اِحترام میں اُٹھ کر کھڑے ہو جانا۔ بُوڑھوں کا اَدب کرنا اَور اَپنے خُدا سے ڈرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 جِن کے سر کے بال سفید ہیں تُو اُن کے سامنے اُٹھ کھڑے ہونا اور بڑے بُوڑھے کا ادب کرنا اور اپنے خُدا سے ڈرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 बूढ़े लोगों के सामने उठकर खड़ा हो जाना, बुज़ुर्गों की इज़्ज़त करना और अपने ख़ुदा का एहतराम करना। मैं रब हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 بوڑھے لوگوں کے سامنے اُٹھ کر کھڑا ہو جانا، بزرگوں کی عزت کرنا اور اپنے خدا کا احترام کرنا۔ مَیں رب ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:32
15 حوالہ جات  

کسی عمر رسیدہ شخص کو سختی سے نہ ڈانٹنا، بَلکہ اُسے اَپنا باپ سمجھ کر نصیحت دے اَور جَوانوں کو بھائیوں کی طرح سمجھا۔


شہزادے ہاتھوں کے بَل لٹکایٔے گیٔے؛ اَور بُزرگوں کا اِحترام نہ کیا گیا۔


بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛ جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔


جَوانوں کی شان اُن کی قُوّت ہے، اَور سفید بال بُزرگوں کی زینت ہوتے ہیں۔


چنانچہ بوزی براکیلؔ کے بیٹے اِلیہُوؔ نے کہا: ”میں جواں سال ہُوں، اَور آپ لوگ ضعیف ہیں؛ اِسی لیٔے میں ڈرتا تھا، اَور اَپنی رائے ظاہر کرنے کی ہمّت نہ کر پایا۔


اِلیہُوؔ ایُّوب سے گُفتگو کرنے سے اِس لیٔے رُکا رہا کہ وہ تینوں اُن سے عمر میں بڑے تھے۔


سَب کا مُناسب اِحترام کرو، اَپنی مُومِنین برادری سے مَحَبّت رکھو، خُدا سے ڈرو اَور بادشاہ کی تعظیم کرو۔


ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔


لوگ ایک دُوسرے پر ظُلم ڈھائیں گے ایک شخص دُوسرے پر، اَور ہمسایہ اَپنے ہمسایہ پر۔ جَوان بُزرگوں کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، اَور عزّت شُرفا کے ساتھ بدسلُوکی کریں گے۔


” ’تُم بہرے کو نہ بد دعا دینا، اَور نہ ہی اَندھے کے آگے کویٔی اَیسی شَے رکھنا جِس سے وہ ٹھوکر کھائے۔ بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


جَب بتشیبؔا نے ادُونیّاہؔ کے لیٔے شُلومونؔ بادشاہ سے بات کرنے گئی تو بادشاہ نے کھڑے ہوکر اُس کا اِستِقبال کیا، اُس کے سامنے جھُکا اَور پھر اَپنے تخت پر بیٹھ گیا۔ بادشاہ کی ماں کے لئے ایک تخت لایا گیا تھا اَور وہ اُس کے داہنی طرف بیٹھ گئی۔


راخلؔ نے اَپنے باپ سے کہا، ”میرے آقا، تُم اِس بات پر ناراض نہ ہونا کہ مَیں تمہارے سامنے اُٹھ نہیں سکتی کیونکہ مَیں حیض سے ہُوں۔“ چنانچہ تلاشی کے باوُجُود بھی لابنؔ کو اُس کے خانگی معبُود نہ ملے۔


بَلکہ تُم اُسی واحد یَاہوِہ کی عبادت کرنا جو بڑی قُوّت کے ساتھ اَپنے بازو پھیلا کر تُمہیں مُلک مِصر سے باہر نکال لایاتھا۔ تُم صِرف اُسی کو سَجدہ کرنا اَور صِرف اُسی کے لیٔے قُربانیاں گذراننا۔


اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی، اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔


تَب یُوسیفؔ نے اُنہیں اِسرائیل کے گھٹنوں پر سے نیچے اُتارا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات