Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ” ’اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنی ماں اَور اَپنے باپ کا اِحترام کرے اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تُم میں سے ہر ایک اپنی ماں اور اپنے باپ سے ڈرتا رہے اور تُم میرے سبتوں کو ماننا۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तुममें से हर एक अपने माँ-बाप की इज़्ज़त करे। हफ़ते के दिन काम न करना। मैं रब तुम्हारा ख़ुदा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 تم میں سے ہر ایک اپنے ماں باپ کی عزت کرے۔ ہفتے کے دن کام نہ کرنا۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:3
31 حوالہ جات  

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔


سَبت کے دِن کو پاک رکھنے کے طور پر یاد رکھنا۔


اِس کے علاوہ، جَب ہمارے جِسمانی باپ ہماری تنبیہ کرتے تھے تو ہم اُن کی تعظیم کرتے تھے، تو کیا رُوحانی باپ کی اِس سے زِیادہ تابع داری نہ کریں تاکہ زندہ رہیں؟


”آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے، اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے، وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے، عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ اِس لیٔے تُم اَپنے آپ کو صَاف کرو اَور پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔ لہٰذا تُم زمین پر رینگنے والے کسی بھی جاندار کے باعث اَپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔


”اگر تُو سَبت کے روز اَپنے قدم روکے رکھے اَور میرے مُقدّس دِن میں اَپنی مرضی پُوری کرنے سے باز آئے، اگر تُو سَبت کو راحت اَور یَاہوِہ کا مُقدّس اَور قابل اِحترام دِن مانے، اگر تُو اُس کی تعظیم کی خاطِر اُس دِن کاروبار نہ کرے اَور اَپنی خُوشی پُوری کرنے اَور فُضول گُفتگو سے باز رہے،


”ایک پُشت اَیسی بھی ہے جو اَپنے آباؤاَجداد پر لعنت بھیجتی ہے، اَور اَپنی ماں کو مُبارک نہیں کہتی؛


اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی، اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔


”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنے باپ یا ماں کو بے عزّت کرے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“


”اَورجو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر لعنت کرے وہ قطعی مار ڈالا جائے۔


”اَورجو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر حملہ کرے وہ لازماً مار ڈالا جائے۔


یاد رکھو کہ یَاہوِہ نے تُمہیں سَبت کا دِن دیا ہے اِسی لیٔے چھٹے دِن وہ تُمہیں دو دِن کا کھانا دیتاہے لہٰذا ساتویں دِن ہر کویٔی اَپنی اَپنی جگہ ہی رہے اَور باہر نہ جائے۔“


”ایک بیٹا اَپنے باپ کی عزّت کرتا ہے اَور غُلام اَپنے آقا کا اِحترام کرتا ہے۔ اگر مَیں باپ ہُوں تو میری عزّت کہاں ہے؟ اگر مَیں آقا ہُوں تو میرا خوف کہاں ہے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”اَے کاہِنوں تُم ہی ہو، جو میرے نام کی تحقیر کرتے ہو۔ ”پھر بھی تُم کہتے ہو، ’ہم نے کس بات میں تمہارے نام کی تحقیر کی؟‘


اَور مَیں نے اُن کو باہمی نِشان کے طور پر اَپنی سَبت بھی دی تاکہ وہ جان لیں کہ مُجھ یَاہوِہ نے اُنہیں پاک کیا ہے۔


” ’اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا اَور میرے پاک مَقدِس کی تعظیم کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔


” ’تُم میرے سَبتوں کو ماَننا اَور میرے پاک مَقدِس کی تعظیم کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


” ’چھ دِن ہیں جِن میں تُم کام کاج کر سکتے ہو لیکن ساتواں دِن مُکمّل آرام کا سَبت اَور مُقدّس اِجتماع کا دِن ہے۔ لہٰذا جہاں کہیں بھی تمہاری رہائش ہو تُم اُس دِن کویٔی بھی کام نہ کرنا کیونکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک سَبت ہوگا۔


اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ تمہاری عمر دراز ہو اَورجو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں اُس میں تمہاری خیر ہو۔


تَب یُوسیفؔ نے اُنہیں اِسرائیل کے گھٹنوں پر سے نیچے اُتارا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


لیکن پانچویں سال تُم اُن کا پھل کھا سکتے ہو۔ یُوں تمہاری فصل اِفراط کے ساتھ پیدا ہوگی۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


” ’تُم جادُوگروں اَور اَرواح پرستوں کے پاس نہ جانا اَور نہ ہی اُن کے طالب ہونا کیونکہ وہ تُمہیں نجِس بنا دیں گے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


جو غَیراِسرائیلی باشِندہ تمہارے ساتھ رہتا ہو، تُم اُس سے وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا تُم اَپنے ہم وطنوں کے ساتھ کرتے ہو۔ اَور جِس طرح تُم خُود سے مَحَبّت رکھتے ہو، اُسی طرح تُم اُس غَیراِسرائیلی باشِندے سے بھی مَحَبّت رکھنا کیونکہ تُم بھی مِصر میں پردیسی ہی تھے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


آپ نے اُنہیں اَپنے مُقدّس سَبت سے واقف کیا اَور اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت اُنہیں اَحکام، قوانین اَور آئین عطا کئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات