Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 ” ’تُم اَپنے کنپٹی کے بال مت کاٹنا اَور نہ اَپنی داڑھی کے بالوں کی کانٹ چھانٹ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 تُم اپنے اپنے سر کے گوشوں کو بال کاٹ کر گول نہ بنانا اور نہ تُو اپنی داڑھی کے کونوں کو بِگاڑنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 अपने सर के बाल गोल शक्ल में न कटवाना, न अपनी दाढ़ी को तराशना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اپنے سر کے بال گول شکل میں نہ کٹوانا، نہ اپنی داڑھی کو تراشنا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:27
11 حوالہ جات  

تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرزند ہو۔ اِس لیٔے مُردوں کی خاطِر اَپنے آپ کو زخمی نہ کرو اَور نہ ہی اَپنے اَبرو کے بال مُنڈواؤ،


” ’کاہِنؔ نہ تو اَپنا سَر گنجا کرے نہ ہی اَپنی داڑھی کے بال کو مُنڈوائے اَور نہ ہی اَپنے بَدن میں چیرا لگائے۔


” ’وہ سَر نہ منڈائیں، نہ ہی اَپنے بال لمبے ہونے دیں بَلکہ حجامت بنوائیں۔


ہر سَر مونڈا ہُواہے اَور ہر داڑھی کاٹ ڈالی گئی ہے؛ ہر ہاتھ زخمی ہے اَور ہر کمر پر ٹاٹ لپٹا ہُواہے۔


”اِس مُلک میں چُھوٹے اَور بڑے سَب مَریں گے۔ وہ نہ دفنائے جایٔیں گے، نہ اُن کے لیٔے ماتم کیا جائے گا اَور نہ کویٔی اُن کی خاطِر اَپنے جِسم کو زخمی کرےگا اَور نہ سَر مُنڈائے گا۔


اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔


وہ ٹاٹ پہن لیں گے اَور اُن پر خوف کا لباس پہنایا جائے گا۔ اُن کے چہرے شرمسار ہوں گے اَور اُن کے سَر منڈوایاجائے گا۔


” ’تُم مُردوں کی خاطِر اَپنے جِسم کو زخمی نہ کرنا اَور نہ اَپنے اُوپر کچھ نقوش گُدوانا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


شِکیمؔ سے، شیلوہؔ سے اَور سامریہؔ سے اسّی آدمی داڑھی مُنڈائے کپڑے پھاڑے ہُوئے اَور اَپنے جِسم کو زخمی کئے اَور ہدیئے اَور بخُور ہاتھ میں لیٔے ہُوئے وہاں آئے تاکہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نذر کریں۔


تَب حنُونؔ نے داویؔد کے سفیروں کو پکڑ لیا اَور پھر اُنہیں واپس بھیج دیا لیکن اُن کی حالت یہ تھی کہ اُن کی داڑھیاں اَور مونچھیں غائب تھیں اَور اُن کے زیرِ جامے کولہوں سے لے کر نیچے تک پھٹے ہُوئے تھے۔


”اَیسے دِن آنے والے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں اُن سَب کو سزا دُوں گا جِن کا صِرف جِسمانی ختنہ ہُواہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات