Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ” ’اَور تُم اَپنے دِل میں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے نفرت نہ رکھنا۔ تُم اَپنے ہمسایہ کو ضروُر ملامت کرنا، تاکہ تُم اُس کے خطا کے جُرم میں شریک نہ ہونے پاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 تُو اپنے دِل میں اپنے بھائی سے بُغض نہ رکھنا اور اپنے ہمسایہ کو ضرُور ڈانٹتے بھی رہنا تاکہ اُس کے سبب سے تیرے سر گُناہ نہ لگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 दिल में अपने भाई से नफ़रत न करना। अगर किसी की सरज़निश करनी है तो रूबरू करना, वरना तू उसके सबब से क़ुसूरवार ठहरेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 دل میں اپنے بھائی سے نفرت نہ کرنا۔ اگر کسی کی سرزنش کرنی ہے تو رُوبرُو کرنا، ورنہ تُو اُس کے سبب سے قصوروار ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:17
23 حوالہ جات  

جو کویٔی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نُور میں ہے لیکن اَپنے بھایٔی سے دُشمنی رکھتا ہے تو وہ ابھی تک تاریکی میں ہی ہے۔


پس خبردار رہو۔ ”اگر تیرا بھایٔی یا بہن گُناہ کرتا ہے تو اُسے ملامت کر اَور اگر وہ تَوبہ کرے تو اُسے مُعاف کر دے۔


مگر جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے دُشمنی رکھتا ہے وہ تاریکی میں رہتاہے اَور تاریکی ہی میں چلتا پھرتاہے۔ وہ نہیں جانتا کہ کہاں جا رہاہے کیونکہ تاریکی نے اُسے اَندھا کر دیا ہے۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! اگر کویٔی شخص کسی قُصُور میں پکڑا جائے، تو تُم جو پاک رُوح کی ہدایت پر چلتےہو، اَیسے شخص کو نرم مِزاجی کے ساتھ بحال کر دو۔ اَور ساتھ ہی اَپنا بھی خیال رکھو کہ کہیں تُم بھی کسی آزمائش کا شِکار نہ ہو جاؤ۔


تاریکی کے بے پھل کاموں میں شریک نہ ہو، بَلکہ اُن پر ملامت کیا کرو۔


حالانکہ اُنہیں مَعلُوم ہے کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کے قوانین کے مُطابق موت کی سزا کے مُستحق ہیں پھر بھی نہ صِرف وہ خُود یہی کام کرتے ہیں بَلکہ اَیسا کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔


ٹھٹّھےباز کو مت ڈانٹو، اَیسا نہ ہو وہ تُم سے نفرت کرنے لگے؛ لیکن دانشمند کو ڈانٹ تو وہ تُم سے مَحَبّت رکھےگا۔


تُو اِن باتوں کی پُورے اِختیار کے ساتھ تعلیم دے، تنبیہ کر اَور نصیحت بھی دیتا رہ۔ کویٔی شخص تیری حقارت نہ کرنے پایٔے۔


یہ گواہی سچّی ہے۔ لہٰذا تُو اُنہیں سختی سے ملامت کیا کر تاکہ اُن کا ایمان دُرست ہو جائے۔


کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔


کسی شخص کو مخصُوص کرنے کے واسطے اُس پر ہاتھ رکھنے میں جلدی نہ کرنا اَور نہ دُوسروں کے گُناہوں میں شریک ہونا۔ اَپنے آپ کو پاک رکھنا۔


مگر گُناہ کرنے والے پاسبان کو سَب کے سامنے ملامت کر، تاکہ دُوسرے اَیسی حرکت کرنے سے خوف کھایٔیں۔


تُم پھر بھی شیخی مارتے ہو! تُمہیں تو اِس بات پر رنج و افسوس ہونا چاہیے تھا۔ کیا تُم اُس آدمی کو جماعت سے خارج نہیں کر سکتے تھے؟


اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛ اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔ جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا، پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔


عیسَوؔ یعقوب سے اُس برکت کے باعث جو اُن کے باپ اِصحاقؔ نے یعقوب کو بخشی کینہ رکھتا تھا۔ عیسَوؔ نے سوچا، ”میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدیک ہیں۔ وہ گزر جایٔیں تو میں اَپنے بھایٔی یعقوب کو مار ڈالوں گا۔“


اَور اَبشالومؔ نے امنُونؔ کو کچھ بُرا بھلا تو نہ کہا لیکن امنُونؔ سے نفرت کرنے لگا کیونکہ اُس نے اُس کی بہن تامارؔ کی عزّت لُوٹی تھی۔


مَیں نے یہُوداہؔ کے اُمرا کو ڈانٹا اَور اُنہیں کہا، ”تُم اَیسی بُری حرکت کیوں کرتے ہو جِس سے سَبت کی بےحُرمتی ہوتی ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات