Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 19:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور نہ ہی اَپنے انگوری باغ کے دانہ توڑنے دوبارہ جانا، اَور نہ اَپنے انگوری باغ کے گِرے ہویٔے دانوں کو جمع کرنا؛ بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور تُو اپنے انگورِستان کا دانہ دانہ نہ توڑ لینا اور نہ اپنے انگورِستان کے گِرے ہُوئے دانوں کو جمع کرنا۔ اُن کو غریبوں اور مُسافِروں کے لِئے چھوڑ دینا۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अंगूर के बाग़ों में भी जो कुछ अंगूर तोड़ते वक़्त बच जाए उसे छोड़ देना। जो अंगूर ज़मीन पर गिर जाएँ उन्हें उठाकर न ले जाना। उन्हें ग़रीबों और परदेसियों के लिए छोड़ देना। मैं रब तुम्हारा ख़ुदा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 انگور کے باغوں میں بھی جو کچھ انگور توڑتے وقت بچ جائے اُسے چھوڑ دینا۔ جو انگور زمین پر گر جائیں اُنہیں اُٹھا کر نہ لے جانا۔ اُنہیں غریبوں اور پردیسیوں کے لئے چھوڑ دینا۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 19:10
16 حوالہ جات  

اُسی طرح زمین پر اَور قوموں کے درمیان بھی اَیسا ہی ہوگا، جَیسے زَیتُون کے درخت کو پِیٹا جاتا ہے، یا جَب انگور کی کٹائی کے بعد اناج باقی رہ جاتے ہیں۔


پھر بھی کچھ خُوشہ باقی بچیں گے، ٹھیک اُس طرح جَیسے زَیتُون کے درخت کو ہلانے کے بعد بھی دو یا تین پھل چوٹی کی شاخوں پر، اَور چار یا پانچ پھلدار شاخوں پر بچ جاتے ہیں،“ یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتے ہیں۔


اَور سَبت سال کے دَوران جو کچھ زمین سے پیدا ہوگا، وہ تُم سَب کے لیٔے خُوراک ہوگی، یعنی تمہارے لیٔے، تمہارے خادِموں اَور خادِماؤں کے لیٔے، اَور مزدُوروں اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسی باشِندوں کے لیٔے،


دُوسری مُصیبت کتنی بڑی ہے! مَیں اُس آدمی کی مانند ہُوں جو انگور توڑنے کے وقت گرمیوں کا پھل جمع کرتا ہے؛ لیکن اُسے کھانے کے لیٔے انگور کا ایک گُچّھا بھی نہیں، اَور نہ میرا مَن چاہا اَنجیر کا پہلا پھل ہے۔


اگر تمہارے گھر میں چور آ جایٔیں، یا رات کو ڈاکُو آ جایٔیں، تو کیا وہ جِتنا چاہتے، اُتنا مال لُوٹ کر نہ لے جائیں گے؟ اگر انگور توڑنے والے تمہارے پاس آتے، تو کیا وہ کچھ انگور چھوڑ نہ جاتے؟


اگر انگور توڑنے والے تمہارے پاس آتے، تو کیا وہ کچھ انگور چھوڑ نہ جاتے؟ اگر رات کو چور آ جایٔیں، تو کیا وہ جِتنا چاہتے اُتنا مال لَوٹ کر نہ لے جائیں گے؟


لیکن اُس نے اُنہیں جَواب دیا، ”مَیں نے تمہاری طرح آخِر کیا ہی کیا ہے؟ کیا اِفرائیمؔ کے چھوڑے ہُوئے انگور ابیعزیر کی انگور کی ساری فصل سے بہتر نہیں؟


” ’اَور جَب تُم اَپنی زمین کی پیداوار کی فصل کاٹو، تو اَپنے کھیت کے اِنتہائی کناروں تک ساری کی ساری نہ کاٹنا اَور نہ ہی کٹائی کرتے وقت گری ہویٔی بالوں کو چُن لینا۔


” ’تُم چوری نہ کرنا۔ ” ’تُم جھُوٹ مت بولنا۔ ” ’اَور نہ ایک دُوسرے کو دھوکا دینا۔


” ’اَور جَب تُم اَپنی زمین کی فصل کاٹو، تو اَپنے کھیت کو کونے کونے تک پُورا نہ کاٹنا اَور نہ ہی اَپنے کھیت کی گری پڑی بالیں جمع کرنا بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “


جَب تُم اَپنے کھیت کی فصل کاٹ رہے ہو اَور کویٔی پُولا بھُول سے کھیت میں چھُوٹ جائے تو اُسے لینے کے لیٔے لَوٹ کر واپس نہ جانا۔ اُسے پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے لیٔے رہنے دینا تاکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب کاموں میں جنہیں تُم ہاتھ لگاؤ برکت بخشیں۔


جَب تُم اَپنے زَیتُون کے درختوں کو جھاڑو تو شاخوں کو دوبارہ نہ جھاڑنا بَلکہ جو بچا ہو اُسے پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے لیٔے چھوڑ دینا۔


مُوآبی رُوتؔ نے نعومیؔ سے کہا: ”مُجھے اِجازت دے کہ میں کھیتوں میں جاؤں اَور جِس کسی کی بھی مُجھ پر نظرِ عنایت ہو اُس کے پیچھے پیچھے گری ہوئی بالیں چُننے لگوں۔“ نعومیؔ نے اُس سے کہا: ”جا میری بیٹی۔“


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ اِس لیٔے تُم اَپنے آپ کو صَاف کرو اَور پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔ لہٰذا تُم زمین پر رینگنے والے کسی بھی جاندار کے باعث اَپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔


لیکن پانچویں سال تُم اُن کا پھل کھا سکتے ہو۔ یُوں تمہاری فصل اِفراط کے ساتھ پیدا ہوگی۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


جَب تُم اَپنے انگوری باغ کے انگور جمع کرو تو اُس کے بَیلوں کو دوبارہ نہ ٹٹولنا بَلکہ جو بچا ہے اُسے پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے لیٔے چھوڑ دینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات