Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 18:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں بتاؤ، ’مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 بنی اِسرائیل سے کہہ کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “इसराईलियों को बताना कि मैं रब तुम्हारा ख़ुदा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 18:2
16 حوالہ جات  

اَور مَیں تُمہیں اَپنا کر اَپنی قوم بنا لُوں گا اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔ تَب تُم جانوگے کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصریوں کے جُوئے کے نیچے سے نکال لایا ہے۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔ اِس لیٔے تُم اَپنے آپ کو صَاف کرو اَور پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔ لہٰذا تُم زمین پر رینگنے والے کسی بھی جاندار کے باعث اَپنے آپ کو ناپاک نہ کرنا۔


اَور اُن سے کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ جِس دِن مَیں نے اِسرائیل کو چُنا مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر بنی یعقوب سے قَسم کھائی اَور مِصر میں اَپنے آپ کو اُن پر ظاہر کیا۔ اَپنا ہاتھ اُٹھاکر مَیں نے اُن سے کہا، ”مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


” ’لہٰذا تُم اَپنی تقدیس کرکے پاک ہو جاؤ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


اَور مَیں نے اُن سے کہا، ”تُم میں سے ہر ایک بے جان شَبیہوں کو جِن پر اُس کی نظر جمی ہُوئی ہے چھوڑ دے اَور اَپنے آپ کو مِصر کے بُتوں سے ناپاک نہ کرے، مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


مُبارک ہے وہ قوم، جِس کا خُدا یَاہوِہ ہے، اَور وہ اُمّت، جسے اُنہُوں نے اَپنی مِیراث کے لیٔے چُن لیا۔


جو غَیراِسرائیلی باشِندہ تمہارے ساتھ رہتا ہو، تُم اُس سے وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا تُم اَپنے ہم وطنوں کے ساتھ کرتے ہو۔ اَور جِس طرح تُم خُود سے مَحَبّت رکھتے ہو، اُسی طرح تُم اُس غَیراِسرائیلی باشِندے سے بھی مَحَبّت رکھنا کیونکہ تُم بھی مِصر میں پردیسی ہی تھے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


اَور نہ ہی اَپنے انگوری باغ کے دانہ توڑنے دوبارہ جانا، اَور نہ اَپنے انگوری باغ کے گِرے ہویٔے دانوں کو جمع کرنا؛ بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


تُم میرے آیٔین کی ضروُر تعمیل کرنا اَور میرے قوانین کو مان کر اُن پر چلنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


”یَاہوِہ تمہارا خُدا، جو تُمہیں مُلک مِصر کی غُلامی سے نکال لایا میں ہُوں۔


میں اَپنے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان اُن کی آئندہ پُشتوں کے لیٔے اَپنا عہد باندھوں گا جو اَبدی عہد ہوگا کہ میں تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کا خُدا رہُوں گا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


اِس لیٔے میرے تقاضوں کو ماَننا اَور وہ مکرُوہ رسمیں جو تُم سے پیشتر رائج تھیں، تُم اُن میں سے کسی مکرُوہ رسموں کو عَمل میں نہ لانا، اَور اُن میں پھنس کرکے خُود کو آلُودہ نہ کرنا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “


اَور تُم اُن قوموں کے رسم و رِواج پر عَمل نہ کرنا جنہیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں۔ کیونکہ اُنہیں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کیٔے ہیں۔ چنانچہ مُجھے اُن سے نفرت ہو گئی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات