Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور وہ اِسرائیلی جماعت سے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے دو بکرے اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا لے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور بنی اِسرائیل کی جماعت سے خطا کی قُربانی کے لِئے دو بکرے اور سوختنی قُربانی کے لِئے ایک مینڈھا لے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 इसराईल की जमात हारून को गुनाह की क़ुरबानी के लिए दो बकरे और भस्म होनेवाली क़ुरबानी के लिए एक मेंढा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اسرائیل کی جماعت ہارون کو گناہ کی قربانی کے لئے دو بکرے اور بھسم ہونے والی قربانی کے لئے ایک مینڈھا دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:5
14 حوالہ جات  

وہ سات بَیل، سات مینڈھے، سات نر برّے اَور سات بکرے مملکت کے لیٔے، پاک مَقدِس کے لیٔے اَور یہُوداہؔ کے لیٔے گُناہ کی قُربانی کے طور پر لایٔے اَور بادشاہ نے کاہِنوں کو یعنی بنی اَہرونؔ کو اُنہیں یَاہوِہ کے مذبح پر قُربانی کرنے کا حُکم دیا۔


خُدا کے اِس گھر کی تقدیس کے لیٔے اُنہُوں نے ایک سَو بَیل، دو سَو مینڈھے اَور چار سَو نر برّے قُربان کئے اَور سارے بنی اِسرائیل کے واسطے خطا کی قُربانی کے طور پر ہر قبیلہ کے لیٔے ایک بکرے کے حِساب سے بَارہ بکرے چڑھائے۔


اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو کفّارہ کے لیٔے دی ہُوئی گُناہ کی قُربانی اَور حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کی نذروں کے علاوہ ہو۔


”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور ساتھ میں اُن کے لباس، مَسح کا تیل، گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے اَور دو بے عیب مینڈھے اَور ایک ٹوکری میں بے خمیری روٹیاں لے آؤ،


اِس لیٔے جو کام گُناہ آلُودہ جِسم کے سبب سے شَریعت کمزور ہوکرجو کام شَریعت نہ کر سکی، وہ خُدا نے اَپنے ہی بیٹے کو گُناہ کی قُربانی کے طور پر گُناہ آلُودہ جِسم کی صورت میں بھیج کر جِسم میں گُناہ کی سزا کا حُکم دیا۔


پھر مَوشہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے بچھڑا لایٔے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر ہاتھ رکھے


” ’اَور اگر اُس کی نذر گلّے کی ہو یعنی بھیڑ یا بکریوں میں سے سوختنی نذر ہو، تو وہ بے عیب نر کی قُربانی دے۔


” ’اگر کویٔی ممسوح کاہِنؔ اَیسی خطا کرے جِس سے پُوری اُمّت مُجرم ٹھہرتی ہو تو، وہ اَپنی اُس خطا کے لیٔے جو اُس نے کی ہے، ایک بے عیب بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے۔


اَور مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”اَپنے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بچھڑا اَور اَپنی سوختنی نذر کے لیٔے ایک بے عیب مینڈھا لو اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات