Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 ”یہ تمہارے لیٔے ایک دائمی فرمان ہوگا کہ سال میں ایک بار بنی اِسرائیل کے تمام گُناہوں کا کفّارہ دیا جائے۔“ اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس نے وَیسا ہی کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 سو یہ تُمہارے لِئے ایک دائِمی قانُون ہو کہ تُم بنی اِسرائیل کے واسطے سال میں ایک دفعہ اُن کے سب گُناہوں کا کفّارہ دو۔ اور اُس نے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 लाज़िम है कि साल में एक दफ़ा इसराईलियों के तमाम गुनाहों का कफ़्फ़ारा दिया जाए। यह उसूल तुम्हारे लिए अबद तक क़ायम रहे।” सब कुछ वैसे ही किया गया जैसा रब ने मूसा को हुक्म दिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 لازم ہے کہ سال میں ایک دفعہ اسرائیلیوں کے تمام گناہوں کا کفارہ دیا جائے۔ یہ اصول تمہارے لئے ابد تک قائم رہے۔“ سب کچھ ویسے ہی کیا گیا جیسا رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:34
14 حوالہ جات  

لیکن دُوسرے کمرے میں صِرف اعلیٰ کاہِن سال میں ایک بار ہی جاتا تھا اَور بغیر قُربانی کے خُون لیٔے نہیں جاتا تاکہ اُسے اَپنی اَور اَپنی اُمّت کی انجانی خطاؤں کے لیٔے پیش کرے۔


یہُودیوں کا اعلیٰ کاہِن تو پاک ترین مقام میں سال میں ایک بار خُود اَپنا نہیں یعنی جانوروں کا خُون لے کر داخل ہوتا تھا لیکن المسیح اَپنے آپ کو بار بار قُربان کرنے کے لیٔے داخل نہیں ہویٔے۔


اَور سال میں ایک بار اَہرونؔ اُس کے سینگوں پر کفّارہ دیا کرے۔ یہ سالانہ کفّارہ گُناہ کی قُربانی کے خُون سے نَسل در نَسل دیا جائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے سَب سے زِیادہ پاک ہے۔“


کیونکہ المسیح نے اَپنی ایک ہی قُربانی سے اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے کامِل کر دیا ہے جنہیں مُقدّس کیا جا رہاہے۔


لیکن وہ قُربانیاں سال بسال لوگوں کو یاد دِلاتی ہیں کہ وہ گُنہگار ہیں۔


” ’اِسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ اُس دِن تُم اَپنی خُودی کا اِنکار کرنا اَور کویٔی کام نہ کرنا۔


لہٰذا تُم اُس دِن کویٔی کام مت کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے جہاں بھی تُم رہوگے۔


اَور خیمہ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو عہد کے صندُوق کے سامنے ہوگا اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے چراغوں کو یَاہوِہ کے سامنے شام سے صُبح تک جَلائے رکھیں۔ یہ دستُور بنی اِسرائیل میں پُشت در پُشت دائمی فرمان سمجھ کر قائِم رہے۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


اُس دِن کویٔی کام نہ کرنا کیونکہ یہ یَومِ کفّارہ ہے، جِس دِن یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور کفّارہ دیا جائے۔


مَوشہ نے اُس کام کا جائزہ لیا اَور دیکھا کہ اُنہُوں نے اُسے وَیسے ہی کیا تھا جَیسے یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا۔ تَب مَوشہ نے اُنہیں برکت دی۔


” ’اَور جہاں بھی تُم رہو تمہاری آئندہ نَسلوں کے لیٔے یہ ایک دائمی قانُون ہوگا کہ تُم چربی اَور خُون ہرگز نہ کھانا۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو حُکم دو جَب دِل چاہے تَب پردہ کے پیچھے پاک ترین مقام میں کفّارہ کے سرپوش کے سامنے جو عہد کے صندُوق پر ہے نہ آیا کرے ورنہ وہ مَر جائے گا۔ کیونکہ مَیں کفّارہ کے سرپوش کے اُوپر بادل میں ظاہر ہوتا ہُوں۔


پھر مَوشہ نے بنی اِسرائیل سے بات کی اَور اُنہُوں نے اُس کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جا کر سنگسار کر دیا۔ اَور بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات