Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 یہ تمہارے لیٔے ایک خاص آرام کا سَبت ہے لہٰذا تُم اُس دِن اَپنی اَپنی جان کو دُکھ دینا۔ یہ ایک دائمی فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 یہ تُمہارے لِئے خاص آرام کا سبت ہو گا۔ تُم اُس دِن اپنی اپنی جان کو دُکھ دینا۔ یہ دائِمی قانون ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 पूरा दिन आराम करो और अपनी जान को दुख दो। यह उसूल अबद तक क़ायम रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 پورا دن آرام کرو اور اپنی جان کو دُکھ دو۔ یہ اصول ابد تک قائم رہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:31
8 حوالہ جات  

یہ تمہارے لیٔے مُکمّل آرام کا سَبت ہے، اَور اِس دِن تُم ضروُر روزہ رکھنا؛ یہ سَبت مہینے کی نویں تاریخ کو شام سے لے کر اگلے دِن کی شام تک مانا جائے۔“


کیا مَیں نے اَیسا روزہ پسند کیا ہے، کہ اِنسان محض روزہ کے دِن ہی نَفس کُشی کرے، سَرکنڈے کی طرح اَپنے سَر کو جُھکائے، اَور ٹاٹ اَور راکھ بچھا کر اُس پر بیٹھا رہے؟ کیا اِسی کو تُم روزہ اَور اَیسا دِن کہتے ہو، جو یَاہوِہ کو مقبُول ہو؟


وہ کہتے ہیں، ’ہم نے روزے کس لیٔے رکھے، جَب کہ تُونے اُنہیں دیکھا تک نہیں؟ ہم فروتن ہُوئے، اَور تُونے دھیان نہیں دیا۔‘ ”پھر بھی اَپنے روزے کے دِن تُم اَپنی ہی مرضی پُوری کرتے ہو اَور اَپنے تمام کارندوں سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہو۔


لیکن ساتویں سال زمین کے لیٔے آرام کا سَبت ہو؛ یعنی یَاہوِہ کے لیٔے سَبت۔ لہٰذا ساتویں سال تُم نہ تو اَپنے کھیتوں میں بیج بونا اَور نہ اَپنے انگوری باغ کو چھانٹنا۔


چھ دِن کام کاج کیا جائے لیکن ساتواں دِن تمہارے لیٔے مُقدّس ہوگا یعنی یَاہوِہ کے آرام کا سَبت۔ اَورجو کویٔی اُس دِن کچھ کام کرے وہ مار ڈالا جائے۔


چھ دِن کام کیا جائے، لیکن ساتواں دِن آرام کا سَبت ہے جو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہے۔ جو اِنسان سَبت کے دِن کویٔی کام کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔


وہاں اہاواؔ نہر کے پاس مَیں نے روزہ رکھنے کی مُنادی کرائی تاکہ ہم اَپنے آپ کو خُدا کے حُضُور حلیم بنائیں اَور خُدا سے دعا کریں کہ وہ ہمارے سفر کو مُبارک کریں اَور ہمیں، ہمارے بال بچّوں اَور مال و متاع کو محفوظ رکھیں۔


تَب اُس نے اَپنا بَیان جاری رکھا، ”اَے دانی ایل، ڈر مت کیونکہ پہلے ہی دِن سے جَب کہ تُم نے سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیٔے دِل لگایا اَور اَپنے خُدا کے سامنے اَپنے آپ کو خاکسار بنایا، اُسی دِن تیری باتیں سُن لی گئیں اَور مَیں اُس کے جَواب میں یہاں آیا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات