Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 پھر وہ پاک مَقدِس میں پانی سے غُسل کرے اَور اَپنے عام کپڑے پہن لے۔ اَور پھر باہر آکر اَپنے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے سوختنی نذر پیش کرے، اَور اَپنے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے کفّارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 پِھر وہ اِسی پاک جگہ میں پانی سے غُسل کر کے اپنے کپڑے پہن لے اور باہر آ کر اپنی سوختنی قُربانی اور جماعت کی سوختنی قُربانی گُذرانے اور اپنے لِئے اور جماعت کے لِئے کفّارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 वह मुक़द्दस जगह पर नहाकर अपनी ख़िदमत के आम कपड़े पहन ले। फिर वह बाहर आकर अपने और अपनी क़ौम के लिए भस्म होनेवाली क़ुरबानी पेश करे ताकि अपना और अपनी क़ौम का कफ़्फ़ारा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 وہ مُقدّس جگہ پر نہا کر اپنی خدمت کے عام کپڑے پہن لے۔ پھر وہ باہر آ کر اپنے اور اپنی قوم کے لئے بھسم ہونے والی قربانی پیش کرے تاکہ اپنا اور اپنی قوم کا کفارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:24
14 حوالہ جات  

کیونکہ اِن کا تعلّق صِرف کھانے پینے اَور جِسم کی طہارت کی مُختلف رسموں سے ہے۔ یہ جِسمانی ضوابط ہیں جو صِرف اُس وقت تک کے لیٔے ہیں جو صِرف نئے نظام کے آنے تک عَمل میں ہیں۔


جو کویٔی کسی اَیسی چیز کو چھُوئے تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔ اَور وہ مُقدّس قُربانیوں میں سے کسی چیز کو تَب تک نہ کھائے جَب تک وہ پانی سے غُسل نہ کر لے۔


اَور ساتویں دِن وہ اَپنے سَر کے بال، داڑھی، اَبرو اَور سارے بال ضروُر مُنڈوا لے؛ لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے۔ تَب وہ پاک ہوگا۔


اَور تُم اَہرونؔ کے بیٹوں کی عزّت اَور زینت کی خاطِر اُن کے لیٔے جُبّے، کمر کے پٹکے اَور عمامے بنانا۔


اَور تُم یہ کپڑے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو پہنانا اَور اُنہیں مَسح کرنا اَور مخصُوص کرنا اَور اُن کی تقدیس کرنا تاکہ وہ میرے لیٔے بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔


اَور وہ گُناہ کی قُربانی کی چربی کو مذبح پر آگ میں جَلا دے۔


اِس کے بعد مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”مذبح کے نزدیک آ جاؤ، اَور اَپنے گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر پیش کرو تاکہ تُم خُود کے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے کفّارہ دو؛ اِس کے بعد اُمّت کے واسطے قُربانی پیش کرو اَور کفّارہ پُورا کر سکو، جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔“


ایک بار کاہِنؔ مُقدّس علاقہ میں داخل ہو جایٔیں تو وہ اُس وقت تک بیرونی صحن میں نہیں جا سکتے جَب تک کہ وہ اَپنے کپڑے نہ اُتاریں جنہیں پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں کیونکہ وہ مُقدّس ہوتے ہیں۔ جَب وہ اُن جگہوں میں جاتے ہیں جو عوام کے لیٔے ہوتی ہیں تَب دُوسرے کپڑے پہن کر جایٔیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات