Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور اَہرونؔ اَپنے دونوں ہاتھ اُس کے سَر پر رکھ کر اُس کے اُوپر بنی اِسرائیل کی ساری بدکاریوں، نافرمانیوں اَور اُن کے تمام گُناہوں کا اقرار کریں اَور اُنہیں اُس بکرے کے سَر پر ڈال کر، اُس بکرے کو کسی مُقرّر شخص کے ذریعے بیابان میں بھیج دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اور ہارُونؔ اپنے دونوں ہاتھ اُس زِندہ بکرے کے سر پر رکھ کر اُس کے اُوپر بنی اِسرائیل کی سب بدکارِیوں اور اُن کے سب گُناہوں اور خطاؤں کا اِقرار کرے اور اُن کو اُس بکرے کے سر پر دھر کر اُسے کِسی شخص کے ہاتھ جو اِس کام کے لِئے تیّار ہو بیابان میں بھجوا دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 वह अपने दोनों हाथ उसके सर पर रखे और इसराईलियों के तमाम क़ुसूर यानी उनके तमाम जरायम और गुनाहों का इक़रार करके उन्हें बकरे के सर पर डाल दे। फिर वह उसे रेगिस्तान में भेज दे। इसके लिए वह बकरे को एक आदमी के सुपुर्द करे जिसे यह ज़िम्मादारी दी गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 وہ اپنے دونوں ہاتھ اُس کے سر پر رکھے اور اسرائیلیوں کے تمام قصور یعنی اُن کے تمام جرائم اور گناہوں کا اقرار کر کے اُنہیں بکرے کے سر پر ڈال دے۔ پھر وہ اُسے ریگستان میں بھیج دے۔ اِس کے لئے وہ بکرے کو ایک آدمی کے سپرد کرے جسے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:21
16 حوالہ جات  

خُدا نے المسیح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔


ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔


کیونکہ مَیں اَپنے خطاؤں کو جانتا ہُوں، اَور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے رہتاہے۔


جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔


کیونکہ راستبازی کے لیٔے اِنسان دِل سے ایمان لاتا ہے اَور زبان سے اقرار کرکے نَجات پاتاہے۔


جو اَپنے گُناہ چھُپاتا ہے، کامیاب نہیں ہوتا، لیکن جو اقرار کرکے اُن کو ترک کرتا ہے، اُس پر رحم کیا جائے گا۔


تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا، اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔ مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“ اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔


” ’لیکن اگر وہ اَپنے اَور اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کا اقرار کریں گے کہ اُنہُوں نے میرے ساتھ دغا اَور عداوت کی ہے،


”اَور تُم اُس بچھڑے کو خیمہ اِجتماع کے سامنے لانا اَور اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے اَپنے ہاتھ اُس کے سَر پر رکھیں۔


جَب کویٔی اِنسان اِن باتوں میں سے کسی میں خطاوار ہونے کا احساس کرتا ہے، تو وہ لازماً اُس گُناہ کا اقرار کرے جو اُس نے کیا ہے،


اَور وہ سوختنی نذر کے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور وہ اُس کی جانِب سے اُس کے لیٔے بطور کفّارہ قبُول ہوگا۔


”اَور جَب اَہرونؔ پاک ترین مقام، اَور خیمہ اِجتماع اَور مذبح کے لیٔے کفّارہ دے چُکیں تو وہ زندہ بکرے کو سامنے لائیں۔


اَور وہ بکرا اُن کے تمام گُناہوں کو اَپنے اُوپر اُٹھاکر اُنہیں کسی ویرانہ میں لے جائے گا چنانچہ وہ شخص اُس بکرے کو بیابان میں چھوڑ دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات