Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ”اَور جَب اَہرونؔ پاک ترین مقام، اَور خیمہ اِجتماع اَور مذبح کے لیٔے کفّارہ دے چُکیں تو وہ زندہ بکرے کو سامنے لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور جب وہ پاکترین مقام اور خیمۂِ اِجتماع اور مذبح کے لِئے کفّارہ دے چُکے تو اُس زِندہ بکرے کو آگے لائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 मुक़द्दसतरीन कमरे, मुलाक़ात के ख़ैमे और क़ुरबानगाह का कफ़्फ़ारा देने के बाद हारून ज़िंदा बकरे को सामने लाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 مُقدّس ترین کمرے، ملاقات کے خیمے اور قربان گاہ کا کفارہ دینے کے بعد ہارون زندہ بکرے کو سامنے لائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:20
12 حوالہ جات  

اَور اگر کویٔی شخص نادانستہ طور پر یا بھُول سے گُناہ کر بیٹھے تو مہینے کے ساتویں دِن بھی تُم اُس کے لیٔے اَیسا ہی کرنا۔ اِس طرح تُم بیت المُقدّس کا کفّارہ دیتے رہنا۔


اِس طرح وہ بنی اِسرائیل کی ساری ناپاکی، بغاوت اَور گُناہوں کے سبب سے پاک ترین مقام کے لیٔے کفّارہ دے؛ اَور اَیسا ہی وہ خیمہ اِجتماع کے لیٔے بھی کرے جو اُن کے ساتھ اُن کی ناپاکی کے درمیان رہتاہے۔


میں زندہ ہُوں؛ میں مَر گیا تھا لیکن اَب دیکھ میں اَبد تک زندہ رہُوں گا۔ موت اَور عالمِ اَرواح کی کُنجِیاں میرے ہی پاس ہیں۔


پس جو لوگ یِسوعؔ کے وسیلہ سے خُدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں مُکمّل طور سے نَجات دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیٔے ہمیشہ زندہ ہیں۔


اَور المسیح کے صلیب پر بہائے گیٔے خُون کے وسیلے سے، سَب چیزوں کا چاہے وہ آسمان کی ہوں، یا زمین کی، اَپنے ساتھ صُلح کر لے۔


مطلب یہ ہے کہ خُدا نے المسیح کے ذریعہ دُنیا والوں سے صُلح کرلی، اَور اُنہیں اُن کی سرکشیوں کا ذمّہ دار نہیں ٹھہرایا۔ المسیح نے صُلح کا یہ پیغام ہمارے سُپرد کر دیا۔


کون اُنہیں مُجرم قرار دے سَکتا ہے؟ کویٔی نہیں۔ اِس لیٔے کہ المسیح یِسوعؔ ہی وہ ہیں جو مَر گیٔے اَور مُردوں میں سے جی اُٹھے اَورجو خُدا کی داہنی طرف مَوجُود ہیں۔ وُہی ہماری شفاعت بھی کرتے ہیں۔


یِسوعؔ ہمارے گُناہوں کے لیٔے موت کے حوالہ کیٔے گیٔے اَور پھر زندہ کیٔے گیٔے تاکہ ہم راستباز ٹھہرائے جایٔیں۔


اَور مَوشہ نے اُس بچھڑے کو ذبح کیا اَور اُس کا کچھ خُون لے کر اَپنی اُنگلی سے اُسے مذبح کے تمام سینگوں پر لگایا تاکہ مذبح پاک ہو جائے اَور باقی خُون کو اُس نے مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا اَور اِس طرح اُس نے کفّارہ دے کر مذبح کو مُقدّس کیا۔


لیکن جِس گُناہ کی قُربانی کا خُون کفّارہ دینے کے لیٔے خیمہ اِجتماع کے پاک مقام میں لایا گیا ہو، اُس کا گوشت کبھی نہ کھایا جائے۔ بَلکہ اُسے آگ میں جَلا دیاجایٔے۔


اَور کچھ خُون اَپنی اُنگلی سے سات بار اُس پر چھڑکے اَور اُسے بنی اِسرائیل کی ناپاکی کی حالتوں سے پاک کرے۔


اَور اَہرونؔ اَپنے دونوں ہاتھ اُس کے سَر پر رکھ کر اُس کے اُوپر بنی اِسرائیل کی ساری بدکاریوں، نافرمانیوں اَور اُن کے تمام گُناہوں کا اقرار کریں اَور اُنہیں اُس بکرے کے سَر پر ڈال کر، اُس بکرے کو کسی مُقرّر شخص کے ذریعے بیابان میں بھیج دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات