Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ”پھر وہ باہر نکل کر اُس مذبح کے پاس جائے جو یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔ اَور وہ اُس بچھڑے اَور اُس بکرے کا کچھ خُون لے کر مذبح کے سَب سینگوں پر لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 پِھر وہ نِکل کر اُس مذبح کے پاس جو خُداوند کے حضُور ہے جائے اور اُس کے لِئے کفّارہ دے اور اُس بچھڑے اور بکرے کا تھوڑا تھوڑا سا خُون لے کر مذبح کے سِینگوں پر گِرداگِرد لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 फिर वह मुक़द्दसतरीन कमरे से निकलकर ख़ैमे में रब के सामने पड़ी क़ुरबानगाह का कफ़्फ़ारा दे। वह बैल और बकरे के ख़ून में से कुछ लेकर उसे क़ुरबानगाह के चारों सींगों पर लगाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 پھر وہ مُقدّس ترین کمرے سے نکل کر خیمے میں رب کے سامنے پڑی قربان گاہ کا کفارہ دے۔ وہ بَیل اور بکرے کے خون میں سے کچھ لے کر اُسے قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر لگائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:18
14 حوالہ جات  

پھر کاہِنؔ اُسی خُون میں سے کچھ خُون لے کر اُسے خُوشبودار بخُور جَلانے کی نذر کے مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس بچھڑے کے باقی سَب خُون کو سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پرجو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے اُنڈیل دے۔


اِس طرح وہ بنی اِسرائیل کی ساری ناپاکی، بغاوت اَور گُناہوں کے سبب سے پاک ترین مقام کے لیٔے کفّارہ دے؛ اَور اَیسا ہی وہ خیمہ اِجتماع کے لیٔے بھی کرے جو اُن کے ساتھ اُن کی ناپاکی کے درمیان رہتاہے۔


اَور وہ اُس خُون میں سے کچھ خُون اُس مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے۔ اَور باقی کا خُون وہ سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے جو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے۔


اَور سال میں ایک بار اَہرونؔ اُس کے سینگوں پر کفّارہ دیا کرے۔ یہ سالانہ کفّارہ گُناہ کی قُربانی کے خُون سے نَسل در نَسل دیا جائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے سَب سے زِیادہ پاک ہے۔“


کیونکہ پاک کرنے والا اَور پاک ہونے والے دونوں ایک ہی اصل سے ہیں، اِسی باعث یِسوعؔ اُنہیں بھایٔی اَور بہن کہنے سے نہیں شرماتے۔


میں اَپنے آپ کو اُن کے لیٔے مخصُوص کرتا ہُوں، تاکہ وہ بھی حق کے ذریعہ مخصُوص کیٔے جایٔیں۔


اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور اُس کا باقی سَب خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔


اَور جَب اَہرونؔ کفّارہ دینے کو پاک ترین مقام کے اَندر جایٔیں تو جَب تک وہ اَپنے اَور اَپنے گھرانے اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لیٔے کفّارہ دے کر باہر نہ آ جایٔیں اُس وقت تک کویٔی بھی شخص خیمہ اِجتماع کے اَندر مَوجُود نہ رہے۔


گُناہ کی قُربانی کے طور پر ایک بکرے کا اِضافہ کرنا تاکہ اُس سے تمہارے لیٔے کفّارہ دیا جائے۔


تُم اُس کا تھوڑا لہُو لے کر مذبح کے چاروں سینگوں پر اَور اُوپر کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اَور چاروں طرف کے حاشیہ پر ڈالنا۔ اُس طرح تُم مذبح کو پاک کرنا اَور اُس کے لیٔے کفّارہ دینا۔


”دُوسرے دِن تُم ایک بے عیب بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر چڑھانا اَور مذبح کو اِسی طرح پاک کیا جائے جَیسے بچھڑے سے کیا گیا تھا۔


کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ لہُو لے کر بیت المُقدّس کے دروازوں کی چوکھٹوں پر اَور مذبح کے اُوپر کی کُرسی کے چاروں کونوں پر اَور اَندرونی صحن کے پھاٹک کے کھمبوں پر لگائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات