Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور وہ اُس بخُور کو یَاہوِہ کے حُضُور آگ میں ڈال دے تاکہ اُس بخُور کا دُھواں کفّارہ کے سرپوش کو جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر ہے چھُپا لے کہ وہ ہلاک نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور اُس بخُور کو خُداوند کے حضُور آگ میں ڈالے تاکہ بخُور کا دُھواں سرپوش کو جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر ہے چِھپا لے کہ وہ ہلاک نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 वहाँ वह रब के हुज़ूर बख़ूर को जलते हुए कोयलों पर डाल दे। इससे पैदा होनेवाला धुआँ अहद के संदूक़ का ढकना छुपा देगा ताकि हारून मर न जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 وہاں وہ رب کے حضور بخور کو جلتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دے۔ اِس سے پیدا ہونے والا دھواں عہد کے صندوق کا ڈھکنا چھپا دے گا تاکہ ہارون مر نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:13
16 حوالہ جات  

اَور تُم اُس سرپوش کو اُس صندُوق کے اُوپر لگانا اَور وہ عہد کی تختیاں جو میں تُمہیں دُوں گا اُس صندُوق کے اَندر رکھنا۔


”اَور تُم بخُور جَلانے کے لیٔے کیکر کی لکڑی کا ایک مذبح بنانا۔


کیونکہ المسیح صِرف اِنسانی ہاتھوں سے بنے پاک مَقدِس میں داخل نہیں ہُوئے جو حقیقی مَقدِس کی نقل ہے بَلکہ وہ عالمِ بالا ہی میں داخل ہو گیٔے جہاں وہ ہماری خاطِر خُدا کے رُوبرو حاضِر ہیں۔


پس جو لوگ یِسوعؔ کے وسیلہ سے خُدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں مُکمّل طور سے نَجات دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیٔے ہمیشہ زندہ ہیں۔


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اَپنا بخُوردان لے اُس میں مذبح پر سے آگ لے کر رکھ اَور اُس پر بخُور ڈال اَور جلدی سے جماعت کے پاس جا کر اُن کے لیٔے کفّارہ دے کیونکہ یَاہوِہ کی طرف سے قہر نازل ہُواہے اَور وَبا شروع ہو چُکی ہے۔“


چنانچہ سارے آدمی اَپنا اَپنا بخُوردان لے کر اُن میں آگ اَور بخُور ڈال کر مَوشہ اَور اَہرونؔ کے ساتھ خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر آ کھڑے ہویٔے۔


اَور کل اُن میں آگ رکھ کر تُم یَاہوِہ کے حُضُور بخُور جَلاؤ۔ تَب جِس شخص کو یَاہوِہ مُنتخب کریں وُہی مُقدّس ٹھہرے گا۔ اَے لیویو! تُم حَد سے زِیادہ بڑھ گیٔے ہو!“


” ’کاہِنؔ میرے قوانین کو مانیں تاکہ وہ مُجرم نہ ٹھہریں اَور اُن کی بےحُرمتی کرنے کے باعث فنا نہ ہو جایٔیں۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو اُنہیں مُقدّس کرتا ہُوں۔


اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے جَب بھی خیمہ اِجتماع میں داخل ہُوں یا پاک مقام کے اَندر خدمت کرنے کے لیٔے مذبح کے قریب جایٔیں تو اُن زیرِ جاموں کو ضروُر پہنیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ گُنہگار ٹھہریں اَور مَر جایٔیں۔ ”اَہرونؔ اَور اُس کی نَسل کے لیٔے ہمیشہ یہی دستور دائمی فرمان رہے گا۔


”جَب اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے آرائِش کے مُقدّس سازوسامان کو اَور تمام مُقدّس اَشیا کو ڈھانک چکیں اَور جَب چھاؤنی کُوچ کے لیٔے تیّار ہو تَب بنی قُہات اُٹھانے کے لیٔے آئیں۔ لیکن وہ مُقدّس اَشیا کو نہ چھُوئیں کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔ بنی قُہات وُہی اَشیا اُٹھائیں جو خیمہ اِجتماع میں ہیں۔


لیکن قوہاتی مُقدّس چیزوں کو دیکھنے کی خاطِر دَم بھرکے لیٔے بھی اَندر نہ آنے پائیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ مَر جایٔیں۔“


وہ یعقوب کو آپ کا اَحکام اَور اِسرائیل کو آپ کے آئین سِکھاتے ہیں۔ وہ آپ کے حُضُور بخُور اَور مذبح پر مُکمّل آتِشی قُربانی پیش کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات