Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 16:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور وہ ایک بخُوردان لے جِس میں یَاہوِہ کے مذبح پر کے آگ کے اَنگارے بھرے ہُوں اَور اَپنی دونوں مُٹھّیوں میں مہین پِسا ہُوا خُوشبودار بخُور لے کر اُسے پردہ کے اَندر لائے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور وہ ایک بخُور دان کو لے جِس میں خُداوند کے مذبح پر کی آگ کے انگارے بھرے ہوں اور اپنی مُٹھیاں بارِیک خُوشبُودار بخُور سے بھر لے اور اُسے پردہ کے اندر لائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 वह बख़ूर की क़ुरबानगाह से जलते हुए कोयलों से भरा हुआ बरतन लेकर अपनी दोनों मुट्ठियाँ बारीक ख़ुशबूदार बख़ूर से भर ले और मुक़द्दसतरीन कमरे में दाख़िल हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 وہ بخور کی قربان گاہ سے جلتے ہوئے کوئلوں سے بھرا ہوا برتن لے کر اپنی دونوں مٹھیاں باریک خوشبودار بخور سے بھر لے اور مُقدّس ترین کمرے میں داخل ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 16:12
13 حوالہ جات  

اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں نادابؔ اَور اَبِیہُو نے اَپنے اَپنے بخُوردان لے کر اُن میں آگ بھری اَور اُس میں لوبان ڈالا۔ اُس پر اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف یَاہوِہ کے حُضُور ناپاک آگ پیش کی۔


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اَپنا بخُوردان لے اُس میں مذبح پر سے آگ لے کر رکھ اَور اُس پر بخُور ڈال اَور جلدی سے جماعت کے پاس جا کر اُن کے لیٔے کفّارہ دے کیونکہ یَاہوِہ کی طرف سے قہر نازل ہُواہے اَور وَبا شروع ہو چُکی ہے۔“


چنانچہ سارے آدمی اَپنا اَپنا بخُوردان لے کر اُن میں آگ اَور بخُور ڈال کر مَوشہ اَور اَہرونؔ کے ساتھ خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر آ کھڑے ہویٔے۔


اَور مَسح کرنے کا زَیتُون کا تیل، اَور پاک مقام کے لیٔے خُوشبودار بخُور، ”اَور جَیسا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا وہ اُنہیں وَیسا ہی بنائیں۔“


تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


لیکن اگر ہم نُور میں چلتے ہیں جَیسا کہ خُدا نُور میں ہے تو پھر ہم ایک دُوسرے کے ساتھ رِفاقت رکھتے ہیں اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک صَاف کر دیتاہے۔


اَور اُنہُوں نے مَسح کرنے کا پاک زَیتُون کا تیل اَور خالص خُوشبودار بخُور بھی بنائے جو کہ ایک ماہر عطر ساز ہی بنا سَکتا ہے۔


لیکن دُوسرے کمرے میں صِرف اعلیٰ کاہِن سال میں ایک بار ہی جاتا تھا اَور بغیر قُربانی کے خُون لیٔے نہیں جاتا تاکہ اُسے اَپنی اَور اَپنی اُمّت کی انجانی خطاؤں کے لیٔے پیش کرے۔


تَب اُس فرشتہ نے قُربان گاہ سے آگ لے کر اُس بخُوردان میں بھری اَور اُسے زمین پر ڈال دیا جِس سے بجلی کی چمک اَور بادلوں کے گرج کی صدائیں پیدا ہُوئیں اَور زلزلہ آ گیا۔


وہ یعقوب کو آپ کا اَحکام اَور اِسرائیل کو آپ کے آئین سِکھاتے ہیں۔ وہ آپ کے حُضُور بخُور اَور مذبح پر مُکمّل آتِشی قُربانی پیش کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات