Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 15:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَورجو کویٔی اُس کے بِستر کو چھُوئے اُسے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور جو کوئی اُس کے بِستر کو چُھوئے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غُسل کرے اور شام تک ناپاک رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5-6 जो भी उसके लेटने की जगह को छुए या उसके बैठने की जगह पर बैठ जाए वह अपने कपड़े धोकर नहा ले। वह शाम तक नापाक रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5-6 جو بھی اُس کے لیٹنے کی جگہ کو چھوئے یا اُس کے بیٹھنے کی جگہ پر بیٹھ جائے وہ اپنے کپڑے دھو کر نہا لے۔ وہ شام تک ناپاک رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 15:5
31 حوالہ جات  

اَورجو کویٔی اُن کی لاشوں کو اُٹھائے، وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔


” ’اَورجو شخص کسی مُردار یا جنگلی جانور کے پھاڑے ہویٔے جانور کو کھائے، خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا اَور اُس کے بعد رسماً پاک ہوگا۔


”اَور وہ شخص جو اُس بکرے کو عزازیلؔ کے لیٔے چھوڑکر آئے، وہ اَپنے کپڑے ضروُر دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے؛ اُس کے بعد ہی وہ شخص چھاؤنی میں داخل ہو سکتا ہے۔


مَیں نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا، یہ تو آپ کو ہی مَعلُوم ہے۔“ تَب اُس نے کہا، ”یہ وہ لوگ ہیں جو بڑی مُصیبت میں سے نکل کر آئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے جامے برّہ کے خُون میں دھوکر سفید کر لیٔے ہیں۔


خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔


تو آؤ! ہم سچّے دِل اَور پُورے ایمان کے ساتھ، اَپنے مُجرم ٹھہرانے والے ضمیر سے پاک ہونے کے لیٔے اَپنے دِل کو اُن کے خُون کے چھِینٹوں سے اَور اَپنے بَدن کو مُقدّس پانی سے صَاف کرکے خُدا کے حُضُور آئیں۔


ورنہ بِنائے عالَم سے لے کر اَب تک اُسے بار بار دُکھ اُٹھانا پڑتا۔ مگر اَب آخِر زمانہ میں المسیح ایک بار ظاہر ہُوئے تاکہ اَپنے آپ کو قُربان کرکے گُناہ کو نِیست کر دے۔


تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


مَیں تُمہیں تمہاری ساری ناپاکی سے رِہائی بخشوں گا۔ میں اناج اُگاؤں گا اَور اُسے اِفراط بخشوں گا اَور تُم پر قحط نازل نہ ہونے دُوں گا۔


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ میرے کان میں کہا: ”تمہارے مرنے کے دِن تک اِس گُناہ کا کفّارہ نہ ہو سکےگا۔“ خُداوؔند قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔


اَپنے آپ کو دھوکر پاک کر لو۔ اَپنے بُرے اعمال کو میری نگاہوں سے دُور لے جاؤ؛ بدفعلی سے باز آؤ۔


زُوفے سے مُجھے صَاف کریں، تو میں پاک صَاف ہو جاؤں گا؛ مُجھے دھو ڈالیں، تو میں برف سے بھی زِیادہ سفید ہو جاؤں گا۔


میری ساری بدی دھو ڈالیں اَور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر دیں۔


میں اَپنے ہاتھ دھوکر اَپنی بےگُناہی ثابت کروں گا، اَے یَاہوِہ، اَور تَب آپ کے مذبح کا طواف کروں گا،


ناپاک شخص جِس شَے کو بھی چھُوتا ہے وہ شَے ناپاک ہو جاتی ہے اَور وہ چھُونے والا بھی شام تک ناپاک رہے گا۔“


جو شخص اِس بچھیا کی راکھ کو بٹورے وہ بھی اَپنے کپڑے دھوئے۔ وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔ یہ بنی اِسرائیل کے لیٔے اَور اُن کے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے بھی دائمی فرمان ہوگا۔


اَور اُنہیں جَلانے والا شخص ضروُر اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں داخل ہو سکتا ہے۔


اَور کاہِنؔ اَپنے داہنے ہاتھ کی اُنگشتِ شہادت سے اَپنی بائیں ہتھیلی میں رکھے تیل میں سے کچھ تیل کو سات بار یَاہوِہ کے حُضُور چھڑکے۔


پھر ساتویں دِن کاہِنؔ اُس خارِش کا مُعائنہ کرے اَور اگر خارِش جِلد میں پھیلی نہ ہو اَور نہ ہی جِلد سے گہری مَعلُوم ہو، تو کاہِنؔ اُسے پاک قرار دے؛ وہ شخص اَپنے کپڑے دھوئے اَور پاک ہو جائے۔


اَور ساتویں دِن کاہِنؔ پھر اُس کا مُعائنہ کرے اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے داغ کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہو اَور وہ جِلد کے اُوپر پھیلا بھی نہ ہو، تو کاہِنؔ اُسے پاک قرار دے کیونکہ وہ داغ محض سُرخ دانے ہیں۔ اِس لیٔے وہ اِنسان اَپنے کپڑے دھو ڈالے اَور پاک ہو جایٔے۔


اِن میں سے اگر کسی چیز پر اُن کا مَرا ہُوا جِسم گِر پڑے تو وہ چیز ناپاک ہو جایٔےگی، چاہے وہ لکڑی کا برتن، کپڑا، کھال یا ٹاٹ کی بنی ہو، اَور کسی بھی کام میں اِستعمال کی جاتی ہو۔ لہٰذا اُسے پانی میں ڈال دو اَور شام تک وہ ناپاک رہے گی اَور اُس کے بعد وہ چیز پاک ٹھہرے گی۔


اَورجو کویٔی اُن کی لاشیں اُٹھائے وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَور شام تک وہ ناپاک رہے گا۔ کیونکہ یہ جانور تمہارے لیٔے ناپاک ہیں۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”لوگوں کے پاس جاؤ اَور آج اَور کل اُنہیں پاک کرو اَور دیکھو کہ وہ اَپنے کپڑے دھولیں۔


” ’جِس بِستر پر جریان کا مریض لیٹے گا وہ بِستر ناپاک ہوگا اَور جِس چیز پر وہ بیٹھے گا وہ چیز ناپاک ہوگی۔


اَورجو کویٔی اُس چیز پر بیٹھے جِس پر جریان کا مریض بیٹھا تھا، تو وہ ضروُر اَپنے کپڑے دھوکر پانی سے غُسل کرے اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اُس روز شاؤل نے کچھ نہ کہا کیونکہ اُس نے سوچا، ”داویؔد کے ساتھ ضروُر اَیسی کویٔی بات ہو گئی ہوگی جِس کے باعث وہ ناپاک ہو گیا ہے۔ یقیناً وہ ضروُر ناپاک ہی ہوگا۔“


” ’اِن سبھی جانداروں کی وجہ سے تُم ناپاک ہو جاؤگے؛ اَورجو کویٔی اُن کی لاش کو چھُوئے گا وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


اَور جَب کویٔی مَرد عورت سے ہم بِستر ہو اَور اُس کا نطفہ خارج ہو جائے، تو وہ دونوں پانی سے غُسل کریں اَور شام تک ناپاک رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات