Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور کاہِنؔ اُس پرندہ کے خُون کو سات بار اُس شخص پر چھڑک دے، جو کوڑھ سے پاک و صَاف قرار دیا جا رہاہے، پھر کاہِنؔ اُس شخص کو پاک و صَاف قرار دے اَور اُس زندہ پرندہ کو کھُلے میدان میں چھوڑ دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس شخص پر جو کوڑھ سے پاک قرار دِیا جانے کو ہے سات بار چِھڑک کر اُسے پاک قرار دے اور زِندہ پرِندہ کو کُھلے مَیدان میں چھوڑ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वह पानी से मिलाया हुआ ख़ून सात बार पाक होनेवाले शख़्स पर छिड़ककर उसे पाक क़रार दे, फिर ज़िंदा परिंदे को खुले मैदान में छोड़ दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہ پانی سے ملایا ہوا خون سات بار پاک ہونے والے شخص پر چھڑک کر اُسے پاک قرار دے، پھر زندہ پرندے کو کھلے میدان میں چھوڑ دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:7
29 حوالہ جات  

میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی، اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔ کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی، اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔


چنانچہ نَعمانؔ نے اُتر کر مَرد خُدا کے حُکم کے مُطابق دریائے یردنؔ میں سات دفعہ غوطے لگائے تَب اُس کا جِسم پہلے کی مانند شفایاب ہو گیا اَور اُس کی جلد ایک چُھوٹے لڑکے کے جِسم کی مانند پاک ہو گئی اَور اُسے کوڑھ کی بیماری سے شفا مِل گئی۔


اَور الِیشعؔ نے اُسے ایک قاصِد کی مَعرفت پیغام بھیجا، ”جاؤ، اَور سات بار دریائے یردنؔ میں غُسل کرو تَب تمہارا جِسم پہلے کی مانند شفایاب ہو جائے گا اَور تُم کوڑھ کی بیماری سے پاک صَاف ہو جاؤگے۔“


اَور خُدا باپ کے علمِ سابق کے مُوافق اَور پاک رُوح کے مُقدّس کرنے سے یِسوعؔ المسیح کے فرمانبردار ہونے اَور اُن کے خُون کے چھڑکے جانے کے لیٔے برگُزیدہ ہویٔے ہیں: تُمہیں کثرت سے فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔


چنانچہ جَب حضرت مَوشہ ساری اُمّت کو شَریعت کے تمام حُکم سُنا چُکے تو اُنہُوں نے بچھڑوں اَور بکروں کا خُون پانی سے مِلا کر اُسے سُرخ لال اُون اَور خُوشبودار زُوفے کے گُچّھے سے خُون کو شَریعت کی کِتاب اَور پُوری قوم پر یہ کہتے ہُوئے چھڑک دیا۔


کیونکہ جَب بکروں اَور بَیلوں کے خُون اَور گائے کی راکھ کے چھڑکے جانے سے ناپاک لوگ جِسمانی طور پر پاک ٹھہرائے جاتے ہیں۔


یہی ہیں وہ جو پانی یعنی پاک غُسل اَور خُون یعنی صَلیبی موت کے وسیلہ سے ظاہر ہویٔے یعنی یِسوعؔ المسیح۔ وہ صِرف پانی کے وسیلہ سے نہیں بَلکہ پانی اَور خُون دونوں کے وسیلہ سے تشریف لایٔے تھے۔ اَور پاک رُوح اُس کی گواہی دیتاہے کیونکہ رُوح ہی حق ہے۔


اَور نئے عہد کے درمیانی، یِسوعؔ اَور اُس کے چھڑکے ہویٔے خُون کے پاس آ چُکے ہو، جو ہابلؔ کے خُون کی نِسبت بہتر باتیں کہتاہے۔


تو آؤ! ہم سچّے دِل اَور پُورے ایمان کے ساتھ، اَپنے مُجرم ٹھہرانے والے ضمیر سے پاک ہونے کے لیٔے اَپنے دِل کو اُن کے خُون کے چھِینٹوں سے اَور اَپنے بَدن کو مُقدّس پانی سے صَاف کرکے خُدا کے حُضُور آئیں۔


ورنہ بِنائے عالَم سے لے کر اَب تک اُسے بار بار دُکھ اُٹھانا پڑتا۔ مگر اَب آخِر زمانہ میں المسیح ایک بار ظاہر ہُوئے تاکہ اَپنے آپ کو قُربان کرکے گُناہ کو نِیست کر دے۔


اِسی طرح حضرت مَوشہ نے مُلاقات کے خیمہ پر اَور خدمت کے تمام سامان پر خُون چھِڑکا۔


مگر، سپاہیوں میں سے ایک نے اَپنا نیزہ لے کر یِسوعؔ کے پہلو میں مارا، اَور آپ کی پسلی چھید ڈالی جِس سے فوراً خُون اَور پانی بہنے لگا۔


آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛ آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا، اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔


”تمہارے لوگوں اَور مُقدّس شہر کے لیٔے ستّر سات مُقرّر کئے گیٔے ہیں کہ اُن کی سرکشی کا خاتِمہ ہو جائے اَور اُن کے گُناہوں کا اِختتام ہو جائے اَور اُن کے خطاؤں کا کفّارہ دیا جائے، اَور اَبدی راستبازی قائِم ہو، رُویا اَور نبیوں کی نبُوّت کی باتوں پر مُہر ہو اَور پاک ترین مقام کا پھر سے مَسح کیا جائے۔


زُوفے سے مُجھے صَاف کریں، تو میں پاک صَاف ہو جاؤں گا؛ مُجھے دھو ڈالیں، تو میں برف سے بھی زِیادہ سفید ہو جاؤں گا۔


میری ساری بدی دھو ڈالیں اَور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر دیں۔


اَور وہ بکرا اُن کے تمام گُناہوں کو اَپنے اُوپر اُٹھاکر اُنہیں کسی ویرانہ میں لے جائے گا چنانچہ وہ شخص اُس بکرے کو بیابان میں چھوڑ دے۔


اَور کچھ خُون اَپنی اُنگلی سے سات بار اُس پر چھڑکے اَور اُسے بنی اِسرائیل کی ناپاکی کی حالتوں سے پاک کرے۔


پھر وہ اُس بچھڑے کا کچھ خُون لے کر اُسے اَپنی اُنگلی سے اُسے مشرقی سمت کی طرف کفّارہ کے سرپوش کے سامنے چھڑکے اَور پھر اُس خُون میں سے کچھ وہ اَپنی اُنگلی سے سات بار کفّارہ کے سرپوش کے آگے چھڑکے۔


اِس کے بعد وہ دیودار کی اُس لکڑی، زُوفا، سُرخ دھاگے اَور اُس زندہ پرندہ کو لے کر اُن کو اُس مُردہ پرندہ کے خُون اَور بہتے پانی میں ڈُبو کر سات بار اُس گھر میں چھڑکے۔


اَور کاہِنؔ اُس کا باریکی سے مُعائنہ کرے اَور اگر وہ زخم سفید رنگ کا ہو گیا ہو، تو کاہِنؔ متاثّرہ شخص کو پاک قرار دے تَب وہ پاک ہوگا۔


تو کاہِنؔ اُس اِنسان کی باریکی سے جانچ کرے اَور اُس کے پاک ہونے کا اعلان کرے کیونکہ متعدّی بیماری اُس شخص کے پُورے بَدن میں پھیل گئی ہے اَور اُس کا پُورا بَدن سفید ہو گیا ہے لہٰذا وہ شخص پاک ہے۔


اَور کُچھ مَسح کا تیل لے کر اُسے سات بار مذبح پر چھِڑکا، مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، پانی کے حوض اَور اُس کی چوکی کو مَسح کرکے اُن کو مُقدّس کیا۔


اَور کاہِنؔ اَپنی اُنگلی اُس خُون میں ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون کو پاک مَقدِس کے پردہ کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور سات بار چھڑکے۔


اَور کاہِنؔ اُس خُون میں اَپنی اُنگلی ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون میں سے کچھ پاک مَقدِس کے پردہ کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور سات بار چھڑکے۔


وہ شخص اَپنے آپ کو تیسرے دِن اَور ساتویں دِن پانی سے پاک کر لے۔ تَب وہ پاک ہو جائے گا۔ لیکن اگر وہ اَپنے آپ کو تیسرے اَور ساتویں دِن پاک نہ کرے تو وہ پاک نہ ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات