”اگر کسی کی جِلد پر سُوجن، سُرخ دانے یا سفید چمکیلا داغ ہو اَور اُس سے جِلدی بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو، تو اَیسے اِنسان کو لازماً اَہرونؔ کاہِنؔ کے پاس یا اُن کے بیٹوں میں سے جو کاہِنؔ ہیں، کسی کے پاس لے جائیں۔
اَور کاہِنؔ اُس جِلد کی متعدّی جگہ کا مُعائنہ کرے، اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وَبا جِلد سے زِیادہ گہری دِکھائی دے تو، وہ یقیناً جِلد کی کویٔی بیماری ہے۔ اَور جَب کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کر چُکے تو وہ رسمی طور پر اُسے ناپاک ہونے کا اعلان کر دے۔