Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:54 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

54 جِلد کی ہر قِسم کی کوڑھ جَیسی بیماری کے لیٔے یہی ضوابط ہیں: خارِش کے لیٔے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

54 کوڑھ کی ہر قِسم کی بلا کے اور سعفہ کے لِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

54-56 लाज़िम है कि हर क़िस्म की वबाई बीमारी से ऐसे निपटो जैसे बयान किया गया है, चाहे वह वबाई जिल्दी बीमारियाँ हों (मसलन ख़ारिश, सूजन, पपड़ी या सफ़ेद दाग़), चाहे कपड़ों या घरों में फफूँदी हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

54-56 لازم ہے کہ ہر قسم کی وبائی بیماری سے ایسے نپٹو جیسے بیان کیا گیا ہے، چاہے وہ وبائی جِلدی بیماریاں ہوں (مثلاً خارش، سوجن، پپڑی یا سفید داغ)، چاہے کپڑوں یا گھروں میں پھپھوندی ہو۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:54
16 حوالہ جات  

یہ ضوابط اُس مَرد کے لیٔے ہیں جو نطفہ خارج ہونے کا مریض ہے اَور جِس کا نطفہ خارج ہو رہاہے جِس کی باعث وہ ناپاک ہو گیا ہے،


یہ اُس شخص کے لیٔے طریقہ ہے جو کوڑھ کی متعدّی بیماری میں مُبتلا ہے اَور اَپنے پاک ہونے کے لیٔے باقاعدہ نذر مُہیّا نہیں کر سَکتا ہے۔


کوڑھ کی بیماریوں کے بارے میں لیوی کاہِنؔ جو ہدایات دیں، ٹھیک اُن ہی کے مُطابق احتیاط سے عَمل کرنا۔ مَیں نے اُنہیں جو حُکم دیئے ہیں اُن ہی کے مُطابق غور فرما کر عَمل کرنا۔


”جَب کویٔی شخص خیمہ میں مَر جائے تو اُس پر اِس آئین کا اِطلاق ہوگا: جو کویٔی اُس خیمہ میں داخل ہو یا جو کویٔی اُس میں رہتا ہو وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔


” ’پھر جَب اُس کی نذرات کی میعاد پُوری ہو جائے تو نذیر کے لیٔے آئین یہ ہے: اُسے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر کیا جائے۔


” ’غیرت کے بارے میں، یہی آئین ہے خواہ کویٔی عورت اَپنے خَاوند کی ہوتے ہویٔے گُمراہ ہوکر اَپنے آپ کو ناپاک کر لے،


”کسی کوڑھی کے پاک قرار ٹھہرانے کی رسمی طہارت کے ضوابط یہ ہیں، جَب اُسے کاہِنؔ کے پاس لایا جائے:


” ’حَیوانات، پرندوں، آبی جانداروں اَور زمین پر رینگنے والے سَب جانداروں کے بارے میں ضوابط یہی ہیں۔


لہٰذا سوختنی نذر، اناج کی نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی، خطا کی قُربانی، مَسح کی قُربانی اَور سلامتی کی نذر کے ضوابط یہ ہیں


” ’اَور خطا کی قُربانی کے لیٔے جو کہ نہایت مُقدّس ہے یہ ضوابط ہیں:


”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو حُکم دے گُناہ کی قُربانی کے ضوابط یہ ہیں: گُناہ کی قُربانی کے جانور کو یَاہوِہ کے حُضُور اُسی جگہ ذبح کیا جائے جہاں سوختنی نذر کا جانور ذبح کیا جاتا ہے کیونکہ وہ نہایت ہی پاک ہے۔


” ’اَور اناج کی نذر گذرانے کے ضوابط یہ ہیں: اَہرونؔ کے بیٹے اُسے مذبح کے سامنے یَاہوِہ کے حُضُور لائیں۔


”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو یہ حُکم دو، ’سوختنی نذر کے لیٔے ضوابط یہ ہیں: سوختنی نذر مذبح کے آتِشدان پر ساری رات صُبح ہونے تک رہے اَور مذبح پر آگ لازماً جلتی رہے۔


پھر وہ اُس زندہ پرندہ کو شہر کے باہر کھُلے میدان میں چھوڑ دے۔ اِس طریقہ سے وہ اُس گھر کے لیٔے کفّارہ دے اَور وہ گھر پاک ٹھہرے گا۔“


اَور کاہِنؔ اُس جِلد کی متعدّی جگہ کا مُعائنہ کرے، اَور اگر اُس متعدّی جگہ کے بال سفید ہو گئے ہُوں اَور وَبا جِلد سے زِیادہ گہری دِکھائی دے تو، وہ یقیناً جِلد کی کویٔی بیماری ہے۔ اَور جَب کاہِنؔ اُس کا مُعائنہ کر چُکے تو وہ رسمی طور پر اُسے ناپاک ہونے کا اعلان کر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات