Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:45 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

45 چنانچہ اُس گھر کو ضروُر گرا دیاجایٔے، وہ اُس کے پتّھر، لکڑیاں اَور اُس کے پلستر کو شہر سے باہر کسی ملبے کے ڈھیر پر پھینک دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

45 تب وہ اُس گھر کو اُس کے پتّھروں اور لکڑیوں اور اُس کی ساری مِٹّی کو گِرا دے اور وہ اُن کو شہر کے باہر نِکال کر کِسی ناپاک جگہ میں لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

45 लाज़िम है कि उसे पूरे तौर पर ढा दिया जाए और सब कुछ यानी उसके पत्थर, लकड़ी और पलस्तर को आबादी के बाहर किसी नापाक जगह पर फेंका जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

45 لازم ہے کہ اُسے پورے طور پر ڈھا دیا جائے اور سب کچھ یعنی اُس کے پتھر، لکڑی اور پلستر کو آبادی کے باہر کسی ناپاک جگہ پر پھینکا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:45
14 حوالہ جات  

لیکن بیت المُقدّس کے باہر والے صحن کو چھوڑ دینا کیونکہ وہ غَیریہُودی لوگوں کو دے دیا گیا ہے۔ وہ بِیالیس مہینوں تک مُقدّس شہر کو پامال کرتے رہیں گے۔


یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”کیا تُم یہ سَب کُچھ دیکھ رہے ہو؟ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ یہاں کویٔی ایک بھی پتّھر دُوسرے کے اُوپر باقی نہ رہے گا جو گرایا نہ جائے گا۔“


بادشاہ بہت غضبناک ہُوا۔ اُس نے اَپنے سپاہی بھیج کر اُن خُونیوں کو ہلاک کروا دیا اَور اُن کے شہر کو جَلا دیا۔


پھر اُن میں سے کچھ بال لے کر اُنہیں آگ میں جَلا دینا۔ وہاں سے آگ اِسرائیل کے تمام گھرانے میں پھیل جائے گی۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


اُس نے اُونچے مقامات کو ڈھا دیا اَور مُقدّس پتّھروں کو توڑ ڈالا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالا اَور اُس نے کانسے کے سانپ کو جسے مَوشہ نے بنایا تھا چکنا چُور کر دیا کیونکہ بنی اِسرائیل اُن دِنوں تک اُس کے آگے بخُور جَلایا کرتے اَور اُسے نحُشتان نام سے پُکارتے تھا۔


اُنہُوں نے بَعل کے مُجسّمے کو پُوری طرح سے نِیست و نابود کر دیا اَور بَعل کے مَندِر کو ڈھا دیا اَور لوگ آج تک اُسے بطور بیت الخلا اِستعمال کر رہے ہیں۔


اَور اِس کے بعد کاہِنؔ حُکم دے کہ گھر کی تمام اَندرونی دیواریں کھُرچی جایٔیں اَور کھُرچن کو شہر سے باہر کسی ملبے کے ڈھیر پر پھینک دئیے جایٔیں۔


”اَور اِس کے علاوہ، اگر کویٔی شخص اُس وقت بند کئے ہویٔے گھر میں داخل ہو، تو وہ شام تک ناپاک رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات