Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور اَپنے مقدور کے مُطابق دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے، جِن میں سے ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دُوسرا سوختنی نذر کے لیٔے لے آئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور اپنے مقدُور کے مُطابِق دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے بھی لے جِن میں سے ایک تو خطا کی قُربانی کے لِئے اور دُوسرا سوختنی قُربانی کے لِئے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 इसके अलावा वह दो क़ुम्रियाँ या दो जवान कबूतर पेश करे, एक को गुनाह की क़ुरबानी के लिए और दूसरे को भस्म होनेवाली क़ुरबानी के लिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اِس کے علاوہ وہ دو قمریاں یا دو جوان کبوتر پیش کرے، ایک کو گناہ کی قربانی کے لئے اور دوسرے کو بھسم ہونے والی قربانی کے لئے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:22
11 حوالہ جات  

جو بچ کر بھاگ جایٔیں گے وہ اَپنے اَپنے گُناہوں کے باعث وادیوں کے کبُوتروں کی مانند جو پہاڑوں پر ہوں نالہ کریں گے۔


اَے مُوآب کے باشِندوں، اَپنے شہروں کو خیرباد کہو اَور چٹّانوں میں جا بسو۔ اَور کبُوتر کی مانند بنو، جو غار کے مُنہ پر اَپنا گھونسلہ بناتا ہے۔


ہم سَب ریچھوں کی مانند غرّاتے ہیں؛ اَور کبُوتروں کی طرح ماتم کرتے ہیں۔ ہم اِنصاف ڈھونڈتے ہیں لیکن پاتے نہیں؛ اَور مخلصی کے منتظر ہیں پر وہ ہم سے بہت دُور ہے۔


میں ابابیل اَور سارس کی طرح چیں چیں کرتا رہا، اَور غمزدہ کبُوتر کی مانند کراہتا رہا۔ میری آنکھیں اُوپر کی طرف دیکھتے دیکھتے تھک گئیں۔ میں ڈر گیا ہُوں، اَے خُداوؔند، میری مدد کے لئے آیئے۔“


اَے میری کبُوتری، تُم چٹّانوں کی دراڑوں میں چھُپی نہ رہو، اَور پہاڑی پتّھروں کی آڑ میں پوشیدہ نہ رہو بَلکہ مُجھے اَپنی صورت دِکھاؤ، اَور مُجھے اَپنی آواز سُننے دو؛ کیونکہ تمہاری آواز شیریں ہے، اَور تمہارا چہرہ حسین ہے۔


جَب تُم بھیڑوں کے باڑوں میں پڑے سو رہے ہوتے ہو، تو میرے کبُوتر کے بازو چاندی سے، اَور اُس کے پر چمکدار سونے سے منڈھے ہوتے ہیں۔“


” ’اَور اگر اُسے بھیڑ دینے کا مقدور نہ ہو تو وہ دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے اَپنی گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور گذرانے یعنی ایک گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور ایک سوختنی نذر کے لیٔے۔


”لیکن اگر وہ شخص غریب ہو اَور اُسے اِتنا مقدور نہ ہو تو وہ اَپنا کفّارہ دینے کی خاطِر ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر خطا کی قُربانی کے واسطے ایک نر برّہ اَور اناج کی نذر کے واسطے تیل مِلا ہُوا ڈیڑھ کِلو مَیدہ اَور ایک تہائی لیٹر تیل،


اَور کاہِنؔ خطا کی قُربانی کے اُس برّہ کو اَور ایک تہائی لیٹر تیل کو لے کر یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر گزرانے۔


اَور آٹھویں دِن وہ اَپنے لیٔے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لے کر خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور آئے اَور اُنہیں کاہِنؔ کے حوالہ کرے۔


اَور آٹھویں دِن وہ دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات