Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے باقی بچے ہویٔے تیل کو پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے سَر پر بھی لگا دے اَور یَاہوِہ کے حُضُور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور جو تیل کاہِن کے ہاتھ میں باقی بچے اُسے وہ اُس شخص کے سر میں ڈال دے جو پاک قرار دِیا جائے گا۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے خُداوند کے حضُور کفّارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 इमाम अपनी हथेली पर का बाक़ी तेल पाक होनेवाले के सर पर डालकर रब के सामने उसका कफ़्फ़ारा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 امام اپنی ہتھیلی پر کا باقی تیل پاک ہونے والے کے سر پر ڈال کر رب کے سامنے اُس کا کفارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:18
13 حوالہ جات  

اَور تمام چربی کو مذبح پر جَلا دے جَیسے اُس نے سلامتی کی نذر کی چربی کو جَلایا تھا۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس سربراہ کے گُناہ کا کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


پھر اَہرونؔ کو مُقدّس کرنے کے لیٔے مَسح کے تیل میں سے کچھ لیا اَور اُسے اُن کے سَر پر ڈال کر اُن کا مَسح کیا۔


اَور اُس سے جِس پاک چیز کے بارے میں خطا ہُوئی ہو تو وہ لازماً اُس کا مُعاوضہ دے اَور اُس چیز کی قیمت کا پانچواں حِصّہ اَور بڑھا کر اُسے کاہِنؔ کو دے۔ اَور کاہِنؔ اُسے خطا کی قُربانی کے مینڈھے کے طور پر اُس کے لیٔے کفّارہ دے تو اُسے مُعافی ملے گی۔


اَور کاہِنؔ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل اُسی طرح جَیسا کہ سلامتی کی نذر کی چربی الگ کی جاتی ہے اَور اُسے مذبح پر رکھ کر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


اَور مَسح کا تیل اُس کے سَر پر ڈالنا اَور اُسے مَسح کرنا۔


پس یِسوعؔ کو ہر لِحاظ سے اَپنے بھائیوں کی مانند بننا لازمی تھا تاکہ وہ تمام اُمّت کے گُناہوں کا کفّارہ اَدا کرے اَور خُدا کی خدمت کے لِحاظ سے ایک رحم دِل اَور وفادار اعلیٰ کاہِن بنے۔


اَور کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے باقی بچے ہویٔے تیل میں سے کچھ پاک قرار دیئے جانے والے کے داہنے کان کی لَو پر، اُس کے داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور اُس کے داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگا دے، جِن پر خطا کی قُربانی کا خُون لگا ہُواہے۔


اَور کاہِنؔ غَیر اِرادتاً گُناہ کرنے والے کی خاطِر یَاہوِہ کے حُضُور میں کفّارہ دے اَور جَب اُس کے لیٔے کفّارہ دے دیا جائے گا تو وہ مُعافی پایٔےگا۔


اَور وہ اُس بچھڑے سے بالکُل وُہی کرے جَیسا اُس نے گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے کے ساتھ کیا تھا۔ یُوں وہ کاہِنؔ جماعت کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور وہ مُعاف کر دئیے جایٔیں گے۔


اَور وہ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل وَیسے ہی جَیسے سلامتی کی نذر کی قُربانی کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے۔ اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر یَاہوِہ کی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کے اُوپر رکھ کر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


کاہِنؔ اُن میں سے ایک کو گُناہ کی قُربانی کے طور پر اَور دُوسرے کو سوختنی نذر کے طور پر گذرانے۔ یُوں کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور اُس شخص کے لیٔے اُس کے جریان کے سبب سے کفّارہ دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات