Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 14:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور کاہِنؔ اُس خطا کی قُربانی کا کچھ خُون لے کر پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے داہنے کان کی لَو پر، داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور کاہِن جُرم کی قُربانی کا کُچھ خُون لے اور جو شخص پاک قرار دِیا جائے گا اُس کے دہنے کان کی لَو پر اور دہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اور دہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر اُسے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इमाम ख़ून में से कुछ लेकर पाक होनेवाले के दहने कान की लौ पर और उसके दहने हाथ और दहने पाँव के अंगूठों पर लगाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 امام خون میں سے کچھ لے کر پاک ہونے والے کے دہنے کان کی لَو پر اور اُس کے دہنے ہاتھ اور دہنے پاؤں کے انگوٹھوں پر لگائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 14:14
16 حوالہ جات  

اَور تُم اُس مینڈھے کو ذبح کرنا اَور اُس کے خُون میں سے کچھ لے کر اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے داہنے کان کی لو پر، داہنے ہاتھ اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگانا اَور خُون کو مذبح پر چاروں طرف چھڑک دینا۔


عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔


میری دِلی خواہش اَور اُمّید یہ ہے کہ مُجھے کسی بات میں بھی شرمندگی کا مُنہ نہ دیکھنا پڑے، بَلکہ جَیسے میں ہمیشہ بڑی دِلیری سے المسیح کا جلال اَپنے جِسم سے ظاہر کرتا رہا ہوں وَیسے ہی کرتا رہُوں گا، خواہ میں زندہ رہُوں یا مَر جاؤں۔


کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔ پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔


پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔


میں تمہاری اِنسانی کمزوری کے سبب سے بطور اِنسان یہ کہتا ہُوں۔ جِس طرح تُم نے اَپنے اَعضا کو ناپاکی اَور نافرمانی کی غُلامی میں دے دیا تھا اَور وہ نافرمانی بڑھتی جاتی تھی، اَب اَپنے اَعضا کو پاکیزگی کے لیٔے راستبازی کی غُلامی میں دے دو۔


اَور نہ ہی اَپنے جِسم کے اَعضا کو گُناہ کے حوالہ کرو تاکہ وہ ناراستی کے وسائل نہ بننے پائیں بَلکہ اَپنے آپ کو مُردوں میں سے زندہ ہو جانے والوں کی طرح خُدا کے حوالہ کرو اَور ساتھ ہی اَپنے جِسم کے اَعضا کو بھی خُدا کے حوالہ کرو تاکہ وہ راستبازی کے وسائل بَن سکیں۔


تُمہیں اَور کب تک سزا دی جائے؟ آخِر تُم کیوں سرکشی کئے جا رہے ہو؟ تمہارا پُورا سَر زخمی ہے، تمہارا سارا دِل مریض ہو چُکاہے۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


”اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی پیش کرنے اَور ناپاکی سے پاک قرار دیئے جانے والے کے لیٔے کفّارہ دے۔ اُس کے بعد کاہِنؔ سوختنی نذر کے جانور کو ذبح کرے۔


پھر کاہِنؔ خطا کی قُربانی کے لیٔے برّہ کو ذبح کرے اَور اُس کا کچھ خُون لے کر پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے داہنے کان کی لَو پر، اُس کے داہنے ہاتھ کے انگُوٹھے پر اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھے پر لگائے۔


کوڑھ کی بیماریوں کے بارے میں لیوی کاہِنؔ جو ہدایات دیں، ٹھیک اُن ہی کے مُطابق احتیاط سے عَمل کرنا۔ مَیں نے اُنہیں جو حُکم دیئے ہیں اُن ہی کے مُطابق غور فرما کر عَمل کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات